
29/07/2023
☆منقبت ، مرثیہ ، قوالی ، سلام ، مسالمے سے منصب_شہادت سمجھ نہیں آ سکتا نہ مقصد_شہادت پورا ہوتا ہے - توصیف و تعریف _امام علیہ السلام بجا ، لیکن تقلید و عملی تائید کون کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کربلا کسی بیان کا نام نہیں - یہ کسی عمل کا نام ہے - کربلا محسوس کرنے والے کے لئے ایک پیغام ہے - یہ مشاہدہ ہے ، سلطان_اولیا علیہ السلام کی تسلیم_ رضائے کبریا کا ، یہ اذن ہے خاکساران_ شہید_ کربلا کے لئے کہ وہ ہمیشہ اس چراغ کو روشن رکھیں جسے امام_عالی مقام نے اپنے خون سے روشن فرمایا ______
(کرن کرن سورج)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ