
18/07/2025
ماشاءاللہ ضلع گانچھے میں پہلی بار،
ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں گردے سے پتھری نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اس دوران مریض کے گردے سے دو پتھریاں بحفاظت نکالی گئیں، اور گردے کو ناکارہ ہونے سے بچانے کے لیے مصنوعی نالی (ڈبل جے اسٹنٹ) بھی لگائی گئی۔
یہ یورولوجی (گردہ و مثانہ) شعبے کی ایک بڑی پیش رفت ہے، جہاں پہلا کامیاب آپریشن ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر شاہد علی اور آپریشن تھیٹر کی تجربہ کار ٹیم نے جدید طبی مہارت اور تکنیکوں کی مدد سے مکمل کیا۔
مریض اور اس کے اہل خانہ نے اس کامیاب علاج پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے اسے علاقے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔
جدید علاج… آپ کی دہلیز پر
سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال 🏥 خپلو