04/05/2026
الحمدللہ! سال 2026 میں ضلع باجوڑ نے ویکسینیشن کوریج کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں تمام اہم اشاریے بہترین سطح تک پہنچ گئے۔
یہ سنگِ میل محکمہ صحت باجوڑ کی مؤثر حکمتِ عملی، فیلڈ اسٹاف کی مسلسل محنت اور عوام کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔
محکمہ صحت باجوڑ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آئندہ بھی عوام کو معیاری اور مؤثر حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔