Qademi Dua Khana & Medical Center

Qademi Dua Khana & Medical Center انگریزی اور دیسی ادویات کا مرکز

بانجھ پن...بے اولادی ایک مرض ھے جو کہ قابل علاج ھے بے اولادی کے اسباب مردوزن ہر دو میں ہوسکتے ہیں ۔جس کا بر وقت علاج بہت...
25/07/2023

بانجھ پن...
بے اولادی ایک مرض ھے جو کہ قابل علاج ھے
بے اولادی کے اسباب مردوزن ہر دو میں ہوسکتے ہیں ۔جس کا بر وقت علاج بہت ضروری ہے ۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے
03205734302
ان شااللہ آپ مایوس نہیں ہوں گے

قدیمی میڈیکل سینٹر ۔۔۔۔طب کی دنیا کے جانے مانے ستارے
حکیم ڈاکٹر شیخ عبد الرزاق ۔۔۔۔حکیم شیخ مظفر جاوید

23/07/2023

🌟پیٹ میں کیڑوں کی علامات اور نجات کے طریقے!!!

🌀پیٹ میں کیڑے ایک عام مرض ہے جو اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

🌀پاکستان کا موسم پیٹ میں ان کیڑوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہ آلودہ پانی پیینے، بغیر دھوئے پھل یا سبزیاں کھانے اور غیر معیاری مشروب پینے سے انسانی جسم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

🌀وجوہات::

⭐پیٹ میں کیڑوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ادھ کچا گوشت کھانا، آلودہ پانی پینا، آلودہ مٹٰ، پانی، فضلہ یا ایسے مواد جسم پر لگ جانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنا وغیرہ۔

⭐اس حوالے سے کچھ مخصوص عناصر ان کیڑوں کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھاتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :

🎯عمر : بچے اور بزرگ افراد میں ان کیڑوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ ان کا کمزور جسمانی مدافعتی نظام ہے۔

🎯ایسے علاقوں میں رہنا جہاں صفائی ستھرائی کا نظام ناقص ہو اور پاکستان میں اس کے عام ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

🌀علامات

⭐اکثر اس کی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ توجہ بھی نہیں دیتے، یا انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں، تاہم عام طور پر درج ذیل علامات نظر آتی ہیں۔

🌟ہر وقت بھوک لگنا۔
🌟سانس کے مسائل۔
🌟خارش، خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے ارگرد۔
🌟جلدی امراض جیسے السر، زخم، چنبل وغیرہ۔
🌟کھانے کی خواہش ختم ہوجانا۔
🌟ہر وقت نظام ہاضمہ کے مسائل۔
خون کی کمی۔

22/07/2023
22/07/2023

Embrace the essence of summer with rejuvenating Rooh Subz.

22/07/2023

*100 بہترین_ٹوٹکے...*
ٹوٹکا ایسا آسان حربہ جس سے کسی مشکل، بیماری، تکلیف یا مسئلہ کا حل کیا جائے۔ گھروں میں استعمال ہونے والے ٹوٹکے گھریلو ٹوٹکے کہلاتے ہیں۔ *بہترین 100ٹوٹکے* پیش خدمت ہیں۔
1۔ گھیکوار کا گودا صبح شام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے آہستہ آہستہ دور ہو جاتے ہیں۔
2۔ پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی زیادہ استعمال کیجیے۔
3۔ زیادہ پیاس لگے، تو ککڑیاں کھائیے۔ پیاس کسی صورت نہ بجھے، تو دودھ کی کچی لسی بنا کر دو تین گلاس پئیں، پیاس ختم ہو جائے گی۔
4۔ پائوں کے تلوے جلتے ہوں، تو صبح شام گھیکوار کے گودے سے تلوئوں کی مالش کریں۔
5۔ دل کی تیزدھڑکن اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کی خاطر سونف اور خشک دھنیا ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں۔ اس آمیزے میں ڈیڑھ چھٹانک شکر ملائیں۔ صبح شام ایک ایک چمچ لیں۔
6۔ نظر بہتر بنانے کے لیے سات بادام پیس کر آدھا آدھا چمچ سونف و مصری کے ساتھ روزانہ لیں۔
7۔ گرمیوں میں آنکھ کی سرخی اور جلن دور کرنے کے لیے پانچ یا سات آملے مٹی کے پیالے میں رات کو بھگو دیں۔ صبح پانی چھان کر اس سے آنکھوں پر چھینٹے ماریں۔
8۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے کمیلہ کا 3؍گرام سفوف صبح شام دیں۔
9۔ پائوں کی ایڑیاں پھٹنے اور جلن سے بچانے کے لیے ایک تولہ کچا سہاگا، ایک تولہ پھٹکری، ایک تولہ گندھک لے کر پیس لیں۔ اس میں پٹرولیم جیلی ملا کر رات کو سوتے وقت ایڑیوں پر لگائیں۔ چند دنوں میں افاقہ ہو جائے گا۔
10۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے پسی کلونجی آدھا چمچ ایک پانی میں ابال کر صبح نہار منہ اور شام کو لیں۔ ایک گلاس پانی میں کلونجی تیل کے چار پانچ قطرے اور ایک لیموں کا رس ڈال کر صبح شام متواتر ایک ماہ استعمال کرنے سے موٹاپا کم جا سکتا ہے۔
11۔ زکام کے خاتمے کے لیے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگھیں۔
12۔ ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے چھینکوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
13۔ نکسیر کا خون بند کرنے کے لیے بھی ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھیں۔
14۔ ناک کی بدبو دور کرنے کے لیے چٹکی بھر پھٹکری تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ناک میں ڈالیں۔
15۔ چھوٹے بچوں میں پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی میں پیاز کچل کر 60گرام چینی ملا لیں۔ صبح شام دو سے تین چمچ یہ آمیزہ پلائیں۔
16۔ بدہضمی اور الٹیاں روکنے کے لیے 30گرام پیاز، پودینہ کے چند پتے اور سات عدد کالی مرچ اچھی طرح ملا کرکھائیے۔
17۔ صبح شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال بدہضمی روکتا اور جسمانی طاقت بڑھاتا ہے۔
18۔ بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز اور ادرک کاٹ کر ملائیے۔ پھر پودینے کے پتے، لہسن کے دوچار ٹکڑے اور تھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔
19۔ سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے نیم کی نمولیاں پیس، پانی میں ملا، گاڑھا لیپ بنا کر رات کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔
20۔ سردیوں میں ہاتھ پائوں کی انگلیوں میں سوجن دور کرنے کے لیے گھیا (لوکی) کدوکش کر اسے ہاتھ پائوں پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پائوں دھولیں اور پھر پٹرولیم جیلی لگائیں۔
21۔ کھانسی روکنے کے لیے صبح، دوپہر شام ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں۔
22۔ آنکھوں کی جلن دور کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں اور برف سے ٹکور کریں۔
23۔ زخم کی سوجن دور کرنے کے لیے پیاز جلا اس میں ہلدی ملا کر لیپ بنائیے۔ اسے پھر زخم پر لگائیں۔
24۔ دائمی قبض دور کرنے کے لیے صبح شام زیتون کا تیل معتدل مقدار میں استعمال کریں۔
25۔ پیٹ کے جملہ امراض روکنے کے لیے اسپغول کا چھلکا بلاناغہ استعمال کریں۔
26۔ ہچکی روکنے کے لیے دیسی گھی میں سوجی کا حلوہ بنا کر کھائیے۔ یا منہ میں برف کی ڈلی رکھیں یا آہستہ آہستہ گنڈیریاں چوسیں۔
27۔ بچوں کو بخار زیادہ ہو جائے، تو فوراً نہلا دیں یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں۔
28۔ دست اور قے روکنے کے لیے سونف اور پودینہ کا قہوہ بنا کر پیجیے۔
29۔ پائوں نرم و ملائم کرنے کے لیے سونے سے دس منٹ پہلے پائوں تازہ پانی میں بھگوئیے۔ اس پانی میں چند قطرے روغن زیتون اور تھوڑا سا نمک ملا لیں۔ خشک کر کے پٹرولیم جیلی یا سرسوں کا تیل لگائیں۔ سردیوں میں نیم گرم پانی استعال کریں۔
30۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے ایک ایک چمچ آملہ اور مصری ملا کر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی کے ساتھ لیں۔
31۔ زہریلا کیڑا کاٹ لینے کی صورت میں لہسن کا تیل اور شہد ملا کر زخم والی جگہ پر لگائیں۔
32۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے کلونجی پانی میں ابال اس کا پانی رات کو سونے سے پہلے پلائیں۔
33۔ جوڑوں کا درد روکنے کے لیے نیم کے پتوں کے تیل کی مالش کریں۔
34۔ کھانسی دور کرنے کے لیے ایک ایک چمچ شہد اور ادرک کا رس ملا کر روزانہ صبح، دوپہر، شام تین سے پانچ روز تک لیں۔
35۔ لہسن جلا سرکے اور شہد میں ملا کر لگانے سے پھوڑے پھنسیاں اور نشان دور ہو جاتے ہیں۔
36۔ ذیابیطس قابو کرنے کے لیے بغیر چھنے آٹے میں تازہ یا پسی میتھی ملا کر روٹی بنائیے اور روزانہ ناشتے میں کھائیں۔ دو سے تین ہفتوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
37۔ دانت کا درد دور کرنے کے لیے لونگ استعمال کیجیے۔
38۔ بلڈپریشر قابو میں لانے کے لیے آڑو، پھلیاں، لوبیا، مٹر، ناشپاتی اور کیلا زیادہ استعمال کریں۔
39۔ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے جئی کا آٹا اور گاجر زیادہ کھائیے۔
40۔ سونف کا زیادہ استعمال آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے۔
41۔ شکر اور سونف ہم وزن لے کر اسے کوٹ لیں۔ سر کے چکر دور کرنے کے لیے صبح شام ایک چمچ پانی کے گلاس میں لے لیں۔
42۔ صبح نہار منہ روزانہ دو سے تین گلاس پانی پئیں، نظام انہضام درست ہو جائے گا۔
43۔ دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لیے صبح و شام نیم کی مسواک استعمال کریں۔
44۔ برص کے داغ دور کرنے کے لیے خالص شہد ایک چمچ، عرق پیاز ایک چمچ اور نمک آدھا چمچ ملا کر داغوں پر لگائیں۔
45۔ حمل میں گرمی، قے اور سر درد دور کرنے کے لیے آلو بخارہ زیادہ استعمال کریں۔ آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے پانچ چھ آلو بخارے رات کو پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔ صبح تھوڑی سی چینی اور نمک ملا کر آلو بخارے مسل دیں۔ برف ڈال کر استعمال کیجیے۔
46۔ موٹاپا دور کرنے کے لیے اپنی خوراک سے ہر قسم کی چکنائی، مشروبات اور مٹھائیوں کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔
47۔ تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیے۔
48۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے صبح و شام سیر کیجیے اور مرغن غذائوں سے پرہیز کریں۔
49۔ چھینکوں کی بھرمار سے بچنے کے لیے ایک چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ ٹھنڈا کر اور چھان کے سونے سے پہلے دو تین ہفتے تک پئیں
50۔ ڈکار دور کرنے کے لیے کھانے کے بعد ادرک کے باریک ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں۔ اس کے علاوہ سالن میں ادرک اور لہسن کا استعمال زیادہ کریں۔
51۔ خون کی کمی دور کرنے کے لیے انار کا رس زیادہ پئیں۔ چقندر کا استعمال بطور سلاد کریں اور سیب بھی خوب کھائیں۔
52۔ ہاتھ یا پائوں میں پسینا زیادہ آتا ہو، تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے دھوئیں، افاقہ ہو گا۔
53۔ پیٹ میں ہر وقت گیس رہتی ہو، تو میتھی کے بیج کھائیں۔ گردے اور مثانے کی پتھری نکالنے کے لیے روزانہ نہار منہ پانچ عدد انجیر کھائیں یا پتھر چٹ پودے کے پتے چبائیں۔
54۔ آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کے لیے صبح سویرے اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر رگڑیں اور گرم گرم انگلی آنکھوں کے گرد حلقے پر پھیرئیے۔
55۔ جسم کی چربی پگھلانے کے لیے نہار منہ پانی میں شہد اور چند قطرے لیموں ڈال کر روزانہ لیں۔
56۔ مسوڑھوں سے خون بہتا ہو، تو جامن کے دو تین پتے دھو کر چبائیے اور آمیزے کو مسوڑھوں پر ملیں۔
57۔ بچوں میں ناک کی نکسیر روکنے کے لیے انھیں ککڑی اور کھیرا کھلائیے۔
58۔ ناخن مضبوط کرنے کے لیے روزانہ چند ہفتے تک ہلکے گرم زیتون کے تیل میں تھوڑی دیر ناخنوں کو ڈبو کر رکھیں۔
59۔ بدہضمی اور بھاری پن سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ بطور ’’سویٹ ڈش‘‘ لیں۔
60۔ دانتوں میں خون آنے سے روکنے کے لیے ایک لیموں کا رس، ایک پیالی نیم گرم پانی اور آدھا چمچ نمک ملا کر صبح و شام غرارے کریں۔
61۔ پھنسیوں پر فالسے کے پتے باریک پیس کر لگانے سے وہ ختم ہو جاتی ہیں۔
62۔ قے روکنے کے لیے چھوٹی الائچی یا املی استعمال کریں۔
63۔ چھوٹے بچے نمکول کا پانی نہ پئیں، تو دو چمچ شہد، آدھا چمچ نمک، ایک چمچ چینی اور تین چار قطرے لیموں ڈال کر دو گلاس پانی میں حل کر گھریلو نمکول بنا لیں۔ اسہال اور قے کی صورت میں بچوں کو دیجیے۔
64۔ ہاتھ جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ گاجر پیس کر اس کا لیپ لگائیں۔
65۔ بھاپ سے ہاتھ جل جائے، تو متاثرہ جگہ آلو کے ٹکڑے کاٹ کر ملیں۔
66۔ آملہ کا مرباّ کھانے سے بار بار نکسیر آنا بند ہو جاتی ہے۔
67۔ پیٹ میں شدید درد ہو، تو بڑی الائچی، دارچینی، سونف، پودینہ کا قہوہ بنا کر پئیں۔
68۔ آواز بیٹھ جائے تو نیم گرم پانی میں ہلکا نمک ملا کر غرارے کریں یا ملٹھی چبائیں۔ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔
69۔ انجیر کھانے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔
70۔ ٹیکے کی جگہ سوجنے کی صورت میں برف سے ٹکور کریں۔
71۔ آنکھوں کو طراوت دینے کے لیے کچی گاجروں کا استعمال زیادہ کریں۔
72۔ ہرے دھنیے کا عرق چھالوں پر لگانے سے وہ دور جاتے ہیں۔
73۔ دانتوں میں درد دور کرنے کے لیے لونگ پیس لیموں کے رس میں ملا کر درد والی جگہ پر لگائیں۔
74۔ خراب اور کٹے پھٹے ہونٹ ٹھیک کرنے کے لیے گلاب کا پھول آدھا پیس، اس میں ذرا سا مکھن لگا کر ایک ہفتہ تک ہونٹوں پر لیپ کریں۔
75۔ زخموں میں پیپ آنے سے روکنے کے لیے دو تا تین جاپانی پھل روزانہ کھائیں۔
76۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور وزن میں اضافے کی خاطر روزانہ دودھ کا ملک شیک لیں۔ رات کو گیارہ بادام اور ایک چمچ کشمش آدھی پیالی پانی میں بھگو لیجیے۔ صبح بادام اور کشمش کے دانے کھا کر بچا ہوا پانی پی لیں۔
77۔ لیکوریا اور ٹانگوں میں مستقل درد ختم کرنے کے لیے تین ہفتے تک روزانہ صبح کے وقت سات بادام کھائیے۔
78۔ آپریشن وغیرہ کے زخم اور نشان دور کرنے کے لیے گھیکوار کے گودے میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈال گرم کر کے روزانہ لگائیں۔
79۔ ہاتھوں میں کھجلی اور خارش روکنے کے لیے گھیا (لوکی) کچل کر صبح شام اس کا رس ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں۔
80۔ دل کی گھبراہٹ دور کرنے اور ہائی بلڈپریشر روکنے کے لیے ایک پیالی خالص شہد، پھلوں کا سرکہ ایک پیالی اور دیسی لہسن (آٹھ دانے) تینوں اچھی طرح پیس کر آمیزہ فریج میں رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد صبح و شام ایک چمچ لیں۔
81۔ سر کی خشکی دور کرنے کی خاطر چقندر کے پتے ابال کر روزانہ اس پانی سے سر دھوئیں۔
82۔ موسم گرما میں پیشاب کی جلن اور رکاوٹ دور کرنے کے لیے ’’گرما‘‘ استعمال کریں۔
83۔ جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ پر فوری طور پر کسٹر آئل لگائیں۔
84۔ خارش دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں کافور ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
85۔ شہد کی مکھی یا بھڑ کے کاٹنے کی صورت میں نمک سرکہ میں ملا متاثرہ جگہ پر لگا کر ڈنگ نکال دیں۔ درد اور سوجن کم ہو جائے گی۔
86۔ آدھے سر کا درد دور کرنے کے لیے لیموں کے چھلکے پیس، اس میں تیل زیتون کا ملا، سرپر لیپ کریں۔
87۔ نیند نہ آتی ہو، تو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور دو چمچ شہد کھا لیں۔
88۔ سخت ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے لیموں کا عرق، گلیسرین میں ملا کر ہاتھوں میں ملیں۔
89۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے دن میں دو تین بار سونف چبائیے کر کھائیے۔
90۔ آواز بیٹھ جائے تو ایک گلاس پانی میں دو چمچ سونف ڈال کر ہلکی آنچ میں پکائیں۔ جب ایک ابال آ جائے، تو پانی ٹھنڈا کر کے پی لیجیے۔ چینی اور دار چینی بھی ڈال لیں۔ اس قہوے کو دن میں دو تین بار استعمال کریں۔
91۔ جسم میں کسی جگہ کانٹا چبھ جائے، تو تھوڑا سا گڑ لے اس میں پیاز کاٹ کر ملائیں اور متاثرہ جگہ باندھ دیں، کانٹا خودبخود نکل آئے گا۔
92۔ پائوں کے چھالے دور کرنے کے لیے رات سوتے وقت آبلے پر انڈے کی سفیدی لگا لیں۔
93۔ لو لگنے کی صورت میں پیازکا رس، لیموں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پیجیے۔
94۔ چھوٹے بچوں میں کھانسی ختم کرنے کے لیے تھوڑی سی کالی مرچ، الائچی پیس کر شہد کے آدھے چمچ میں ملا کر صبح و شام دیں۔
95۔ چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے سو گرام عرق گلاب، 15گرام روغن بادام اور پندرہ گرام پھٹکری لے کر چار انڈوں کی سفیدی ملا ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب آمیزہ یک جان ہو جائے، تو اتار لیں۔ سوتے وقت اس سے چہرے کی مالش کریں۔
96۔ کیل مہاسے دور کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر پندرہ بیس منٹ تک لگائیں۔ بعد میں صابن سے منہ دھو کر صاف کر لیں۔
97۔ زکام سے بچنے کے لیے قہوے میں ادرک اور دار چینی ملا کر استعمال کریں۔
98۔ دانتوں کے کیڑے ختم کرنے کے لیے، چنبیلی کے پتے پانی میں اُبال لیں۔ اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کریں۔
99۔ صبح چاق چوبند اور تروتازہ رہنے کے لیے ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ڈال سونے سے پہلے روزانہ لیں۔
100۔ بار بار پیشاب آنے سے روکنے کے لیے سونے سے پہلے اخروٹ کھائیں۔ چھوٹے بچوں کا سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہو، تو انھیں سونے سے قبل تل کے لڈو یا باجرے کی کھچڑی کھلائیے۔
پھل و سبزیاں اپنے اپنے موسم میں بیماریوں کا بہترین علاج ہیں۔ ان کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ رات کو بھوک رکھ کر کھانا بھی بیماریوں سے بچنے کا گُر ہے۔ رات گئے شادی، بیاہ وغیرہ کے کھانے بھی بیماری بڑھنے کا
سبب بنتے ہیں۔ اس لیے بے دریغ کھانے سے پرہیز کریں.

16/07/2023

Call or WhatsApp 03205734302

24/03/2023

نزلہ، زکام، کھانسی...............

آجکل کے موسم میں یہ مسائل کافی عام ہیں.

وجوہات:

اسکی بڑی وجوہات میں موسمی اثرات یعنی سردی کی وجہ سے ناک اور گلے کی جھلی کا خشک ہو جانا، وائرل انفیکشن، آلودگی/سموگ اور الرجی ہیں. بلکہ الرجی بھی وائرس، آلودگی اور موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہی سر اٹھاتی ہے.

علامات:
خشک کھانسی، ناک بند رہنا، یا ناک بہنا، چھینکیں، ہلکا بخار، جسم میں درد، سستی، نقاہت اور بچوں کا مرجھا سا جانا شامل ہیں

پیچیدگیاں:
یہ خطرے کی علامات ہیں. اگر ان میں سے کوئی بھی علامت آپکے بچے میں ہو تو انٹرنیٹ پر علاج ڈھونڈنے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے فوراً ہسپتال یا قریبی سپیشلسٹ کے پاس لے کر جائیں. عین ممکن ہے کہ انفیکشن پھیپھڑوں میں پہنچ کر نمونیا کر چکا ہو جسے ٹھنڈ لگنا کہتے ہیں:

1. سانس کی رفتار میں تیزی:
اگر دو ماہ سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 60 سے زیادہ سانس لے تو...
اگر ایک سال سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 50 سے زیادہ سانس لے تو...
اگر 5 سال سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 40 سے زیادہ سانس لے تو...
اور اگر 5 سال سے بڑا بچہ ایک منٹ میں 30 سے زیادہ سانس لے تو...

2. پسلیاں چلنا یا سانس لینے میں دقت. یعنی ہر سانس کے ساتھ پسلیوں کے نیچے یا انکے درمیان گڑھے سے پڑنا یا ہر سانس کے ساتھ نتھنوں کا پھولنا

3. ہر سانس کے ساتھ کراہنے کی آواز یا سیٹی جیسی آواز کا آنا

4. بچے کا بے سدھ ہو جانا

5. ہاتھ پاؤں یا ہونٹ نیلے ہونا

6. کھانا پینا چھوڑ دینا، خصوصاً ایک سال سے چھوٹے بچوں میں

ان 6 میں سے کوئی بھی علامت ہو تو اسے ایمرجنسی سمجھیں. تیز بخار اگر پیناڈول سے اتر جاتا ہے تو یہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں. اور نہ یہ اینٹی بائیوٹک شروع کرنے کا اشارہ ہے. وائرل انفیکشن میں بھی تیز بخار ہو سکتا ہے.

احتیاط:
بچوں کو نزلہ زکام والے بڑوں سے دور رکھیں اور فلو کی ویکسین 6 ماہ سے بڑے ہر بچے کو لگوائیں. پہلی بار لگوا رہے ہیں تو 1 ماہ کے وقفے سے دو ٹیکے اور اسکے بعد ہر سال اکتوبر میں ایک ٹیکہ. یہ ویکسین اکثر چائلڈ سپیشلسٹس نے اپنے پاس رکھی ہوتی ہے. یا Influvac کے نام سے دستیاب ہے.
باقی بہت زیادہ لپیٹنے یا کھانے پینے کے پرہیز وغیرہ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا. سردی کے حساب سے اور کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق کپڑے پہنائیں. 6 ماہ سے چھوٹے بچوں کو ٹوپی اور موزے ضرور پہنائیں. بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں. موٹر سائیکل پر جانا ہو تو اضافی کپڑے یا کمبل استعمال کریں اور منزل پر پہنچ کر اتار دیں. اگر کسی بچے کو کسی کھانے پینے کی چیز سے پہلے سے الرجی ہے تو وہ نہ دیں.

وقتی علاج:

وجہ خواہ کچھ بھی ہو، اس نے اپنے وقت پر ہی ٹھیک ہونا ہے جو 3 دن سے لے کر 10 دن تک ہو سکتا ہے. البتہ اگر 5 دن میں بالکل فرق نہ پڑے تو اپنے سپیشلسٹ کو چیک کروا لیں.

وقتی طور پر علامات کی شدت کو کم کرنے کیلئے یہ دو ادویات گھر رکھ لیں:
1. T-day syrup
2. Coferb drops/syrup
. 6 ماہ سے چھوٹے بچوں کو سوائے سادہ پانی کی بھاپ کے کوئی دوا نہ دیں اور خطرے کی علامات پر نظر رکھیں
. 6 ماہ سے 1 سال تک کے بچوں کو T-day دیں... 2.5ml روزانہ ایک بار... 5 دن. اور Coferb drops دیں... 5 قطرے صبح شام... 5 دن. اور دن میں دو سے تین بار سادہ پانی کی بھاپ. بھاپ کیلئے سٹیمر استعمال کریں جو بازار سے مل جاتا ہے. (نیبولائزیشن کی ضرورت نہیں)
. 1 سے دو سال کے بچوں میں T-day کی خوراک 3.5ml (یعنی 1 چھوٹا چمچ) روزانہ ایک بار... 5 دن. اور Coferb کے ڈراپس کی بجائے شربت ایک چمچ صبح، شام... 5 دن
. 2 سال سے بڑے بچوں میں T-day کی خوراک 5ml یا 1 بڑا چمچ روزانہ... 5 دن. اور Coferb کا سیرپ 1 بڑا چمچ صبح شام 5 دن.
. بخار کیلئے پیناڈول عمر کے مطابق
. ایک سال سے بڑے بچوں کو.... ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو بڑے چمچ شہد ملا کر ہر گھنٹے بعد اس میں سے ایک چمچ پلائیں

اگر ان کے باوجود 3 دن تک فرق نہ پڑے تو سپیشلسٹ کو چیک کروائیں۔

یک مشہور 109 سالہ ماہر امراض قلب نے دباؤ کو بحال کرنے اور اسے مستحکم کرنے کا ایک انوکھا فارمولا دریافت کیا ہے جس سے آپ ک...
22/03/2023

یک مشہور 109 سالہ ماہر امراض قلب نے دباؤ کو بحال کرنے اور اسے مستحکم کرنے کا ایک انوکھا فارمولا دریافت کیا ہے جس سے آپ کسی بھی عمر میں صحت مند اور توانائی سے بھرپور محسوس کر سکیں گے۔ صحت کا راز صاف برتنوں میں ہے۔ ماہر امراض قلب کون سا طریقہ استعمال کرتا ہے آپ ذیل میں ہمارے مضمون میں سیکھیں گے۔

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی...
11/03/2023

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے
متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ھوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا۔

بDr.Aneeqa khan

Address

Main Bazar Khuiratta Near National Bank Branch
Khuiratta

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 20:00

Telephone

+923465167001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qademi Dua Khana & Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qademi Dua Khana & Medical Center:

Share