23/10/2025
بریکنگ نیوز ۔۔۔۔شاہراہ بگھور(Baghoor Expressway) منظور
نورپور تھل کی ہزاروں سالہ تاریخ کا۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلا میگا پروجیکٹ منظور
آج کا دن تاریخی دن ۔۔۔ 8 ارب 62 کروڑ روپے سے شاہراہ بگھور( Baghoor Expressway منظور
تھل اور این اے 88 کی ہزاروں سالہ تاریخ میں آج کے دن کو مورخ ضرور تاریخی دن لکھے گا ۔
آج وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا آج یہ ثابت ہوگیا اگر کچھ کر دکھانے کی لگن ہو توکچھ ناممن نہیں ہوتا ۔
جب پندرہ سال پہلے یہ کہا تھا کہ نورپور تھل کو بگھور ایکسپریس وے کے ذرئعے موٹروے کو ملاوں گا تو لوگ ہنسا کرتے تھے کہ یہ پاگل ہے پہلی بات یہ ہے کہ یہ ایم این اے نہیں بنے گا اور اگر ایم این اے بن بھی گیا تو اس کو کون سی حکومت اربوں روپے دے گی نورپور تھل جیسے صحرائی شہر کو جس کی آبادی محض چند ہزار ہے کو ایکسپریس وے کے ذرئعے موٹروے سے ملائے گا۔
کون سوچ سکتا تھا کہ نورپور تھل اور تھل جیسے علاقہ میں بھی 74 فٹ چوڑا دورویہ ایکسپریس وے بن سکتاہے ، جو قائد آباد سے منسلک ہو گا اور پھر قائد آباد سے براستہ میانوالی ، سی پیک ملکی دارلخلافہ اسام آباد / راولپنڈی سے مسلک ہوگااور صرف اڑھائی گھنٹوں میں آپ نورپور تھل شہر سے اسلام آناد پہنچیں گے
اور دوسری طرف نورپور براستہ قائد آباد اور خوشاب سے بذریعہ موٹروے لاہور دورویہ 74 فٹ چوڑے روڈ ایکسپریس وے کے ذرئعے سرگودہا اور لاہور پہنچیں گے ۔ منظور ۔
الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔تھل اور این اے 88 کی ہزاروں سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ منظور
آج کا دن تھل اور این اے 88 کی تاریخ میں اس لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ ایک پسماندہ علاقہ کا ایم این اے جو پہلی دفعہ ایم این اے بنا جس نے خود غربت میں آنگھ کھولی اورخود اپنی زندگی میں مشکلات کی انتہا دیکھی لیکن اس نے قسم اٹھائی ہوئی تھیُ اسں کی زندگی کا واحد مقصد یہ تھا کہ تھل او این اے 88 کو پسماندگی سے نکال کے ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لوں گا اس ایم این اے انجنئیر گل اصغر بگھور نے تھل کا پہلا ایکسپریس ویا ۔۔۔۔ بگھور ایکسپریس وے منظور کروایا اور تھل کی ترقی کا پہلا زینہ رکھا ۔
انجنئیر گل اصغر بگھو کا اپنے پسماندہ لوگوں کے لیے وہ عظیم خواب جو پایہ تکمیل کو پہنچا ر
میں پورے تھل اور این اے88 کو اس عظیم تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
*انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور*
*ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات*