Astrologer Mehdi

Astrologer Mehdi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Astrologer Mehdi, Astrologist & Psychic, Khushab.

I am practicing Vedic Astrology from last 7 years I will guide you and help in achieving the dreams of your life .I suggest remedy to come out from problems ..

آج کا میرا عنوان ایک الگ سا عنوان ہے جب سے دینا میں جدت آئی ہے اور انٹرنیٹ عام ہوا ہے تب سے ہمارا معاشی نظام یکسر تبدیل ...
12/08/2025

آج کا میرا عنوان ایک الگ سا عنوان ہے جب سے دینا میں جدت آئی ہے اور انٹرنیٹ عام ہوا ہے تب سے ہمارا معاشی نظام یکسر تبدیل ہوا ہے اور خاص کر جب سے کرپٹو کرنسی اور کواہن مارکیٹ میں آے ہیں تب سے ایزی منی کا نیا سسٹم رائج ہوا ہے مالیاتی نجوم میں ابتد میں سونا چاندی ، اور زرعی اجناس گندم۔ جو باجرہ مکئی وغیرہ کے ریٹ اوپر نیچے ہونے و پیداوار کم یا زیادہ ہوے کے بارے علم۔نجوم سے پیش گوئی کی جاتی تھی مگر آج کل کے زمانہ میں کرپٹو کرنسی ۔سٹاک مارکیٹ وغیرہ کے بارے میں بھی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں جس مین سروتوبھدر چکرا .Sarvato badhra chakra ۔اور کے پی آسٹرلوجی کے ساتھ تاجک و ویسڑن نجوم کا تڑکا لگا کر پیش گوئیاں کی جارہی ہیں اور کچھ لوگ گین اینگل کو بھی استعمال میں لا۔رہے ۔حال ہی میں خالد جمالی صاحب( میرے ناڑی جوتش کے باقاعدہ استاد بھی ہین ) سے متاثر ہو کر میں نے بھی مالیاتی نجوم کا کورس انڈیا سے کیا جو ایک دو ہفتہ پہلے ختم ہوا ہے ۔اس سے پہلے سروتوبھدر چکر جس کا زیادہ حصہ جاتک سے منسلک تھا کا کورس سپتارشی آسٹرلوجی سے کیا تھا اس میں فائننشل اسٹرالوجی کا حصہ شامل نہین تھا اب ۔اسی دوران ایک دوست نے پائی( Pi) کواہن جو کافی مشہور ہے اکثر لوگ اس سے واقف ہیں جو (Binance )پر تو شاہد موجود نہیں مگر باقی ایکسچنج پر موجود ہے اس کے بارے سروتوبھدر چکر کو استعمال کر کے ایک پیش گوئی کر رہا ہون یہ میرا پہلا چانس ہے اور کرپٹو کی مارکیٹ بھی عجیب و غریب ہے لہزا آپ اپنے رسک کی بنیاد پر خرید و فروخت کر سکتے ہیں میری گارنٹی نہین ہے

Name consonant ( P)
Name vovel U
Name thiti jaya
Name nakshtra . Hasta pada 1
Rashi Virgo

اس وقت پائی کواہن کا بہت چرچا ہے مگر اس وقت یہ مارکیٹ اپنے کم ترین سطح پر ہے اور روازنہ کی بنیاد پر گر رہی ہے۔ سروتوبھدر کیا کہتا ہے اوپر پائی کواہن کی ڈیٹلز لکھی ہیں اس مطابق جب سے مشتری اور زہرہ ardra نکشترا پر آے ہیں اس وقت سے اس کی قمیت میں شدید کمی دیکھنے کو ملی ہے اور اس دوران کوی میلافک گوچر بھی نہیں ہوا ۔اب 13 اگست سے زہرہ اور مشتری کی ویدھ بھی ختم ہو رہی ہے اور اسی دوران منگل ( مارس ) بھی نکشترا بدلی کر رہا ہے شمس اشلیشا نکشترا سے ۔پائ کے نام کے sawar کو 16 اگست تک ویدھ دے گا اس کے بعد شمس ماگھ نکشترا پر آے گا تو نام کی تھتھی کو بھی ویدھ کرے گا جو اگست کے آخر تک رہے گا تو میرا مانا ہے کہ 14اگست سے 3 ستمبر تک اس کا ریٹ اوپر جانے کا قوی امکان موجود ہےاس میں دوسری ٹیکنک بھی یوز کی گی ہیں جن کا وضاحت سے لکھنا مشکل ہے امید ہے میری اس کاوش کو آپ پسند کریں گے۔
نوٹ یہ ایک علمی پیش گوئی ہے آپ اپنی ذمہ داری پر رسک لے سکتے ہیں )

ایسے تمام افراد جن کا برج حمل (Aries )ان کو اپنی صحت اور ورک کی جگہ  پر خاص توجہ دینی چاہیے مارس کا چھٹے گھر سے گزرنا او...
08/08/2025

ایسے تمام افراد جن کا برج حمل (Aries )
ان کو اپنی صحت اور ورک کی جگہ پر خاص توجہ دینی چاہیے مارس کا چھٹے گھر سے گزرنا اور زحل کا بارہویں گھر میں اچھا نہیں ۔ نئے معاہدے اور نئے تعلقات کے حوالے سے بہت شاندار وقت ہے بیرونی ممالک سے مالی فائدے ہونے کے واضح یوگ موجود ہیں جو لوگ بیرونی ممالک سے منسلک نہیں وہ اپنا رزق روحانیت اور مزہبی سفر میں تلاش کریں ۔

برج ثور ( Ta**us ) 🌷
والے افراد یہ ماہ آپ کے لیے اچھے مالی فوائد لاے گا اچھی خوارک میسر ہو گی مارس چونکہ پانچواں گھر سے گزار رہا معدہ کا خیال بھی رکھیں ۔کاغزات یا کسی تعلق کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے کیتو چونکہ مسلسل چوتھے خانہ کو خراب کر رہا لہزا مراقبہ لازمی طور پر کریں.

برج اسد ( Leo )خبردار ہوشیار اپنی صحت کا خیال رکھیں افسر کے ساتھ تعلقات کام کے حوالےسے خاص دھیان دیں اس وقت کوئی بڑی انویسٹمنٹ میں پیسہ ضائع ہونے کا امکان ہے لہزا احتیاط لازم ہے بڑے پہن بھائی اور والد کے رشتہ داروں سے فواہد ملتے رہیں گے اس ماہ سوشل میڈیا سے بھی فاہدہ حاصل کر سکتے ہیں

برج سنبلہ Virgo
والے غصہ نہ کریں اور صحت کا خیال رکھیں تو کریئر کے حوالے سے بہت زبردست گوچر چل رہا ہے بیرونے ملک جانے کی کوشش اس وقت کامیاب ہوتی دیکھائی نہیں دیتی
خیال کرین خیال کریں آپ کا پاٹنر آپ کے ساتھ ناراض ہو سکتا ہے تعلق خراب ہو سکتا ہے بہت احتیاط کاغزات گم ہو سکتے ہیں زمیں والدہ اور اپنے مقامی علاقے میں کوشش کریں اچھا رزلٹ مل سکتا امیدیں پوری ہو سکتی ہیں
سرطان (cancer )
ایک ماہ پہلے مشکلوں سے نکل کر ایک نئی زندگی کی طرف اور نئ کامیابی کا ماہ شروع ہو چکا ہے یہ ماہ آپ کے لیے اچھا رہے گا بیرونی ممالک سے فاہدے ہوں گے اس ماہ آپ ایک نئ شروعات کرین گے

برج جدی کے حامل افراد (Capricorn )
خیال کرین خیال کریں آپ کا پاٹنر آپ کے ساتھ ناراض ہو سکتا ہے تعلق خراب ہو سکتا ہے بہت احتیاط کاغزات گم ہو سکتے ہیں زمیں والدہ اور اپنے مقامی علاقے میں کوشش کریں اچھا رزلٹ مل سکتا امیدیں پوری ہو سکتی ہیں

دینا میں لوگ  فیس بک ایڈ کے ذریعہ یوزر کو اپنی خدمات و مختلف اشیا فراہم کرتے ہیں جس کی فیس و معاوضہ وصول کرتے ہیں یہ فیس...
04/08/2025

دینا میں لوگ فیس بک ایڈ کے ذریعہ یوزر کو اپنی خدمات و مختلف اشیا فراہم کرتے ہیں جس کی فیس و معاوضہ وصول کرتے ہیں یہ فیس بک کا اچھا اور زبردست آپشن ہے مگر جب سے پاکستانیوں کے ہاتھے لگا ہے تب سے عوام الناس بچارے بہت سے مسائل میں الجھ گے میں جوتش نجوم کا طالب علم ہوں تو میں اپنی فیلڈ کے حوالے سے بات کروں گا آج کل جب فیس بک کھولیں بے شمار آسٹرلوجر کے ایڈ نظر آتے ہین جو نجوم کے ماہر تو دور کی بات اچھے فراڈیے بھی نہیں ہیں جن کی ابتد بندش ساڑھ ستی سے ہوتی ہے اختتام آپ کی قسمت کو چار چاند لگانے کے دعوے سے ہوتا ہے
عام قارئین سے گزارش ہے کہ کسی ماہر نجومی سے اپنی برتھ کی ریڈنگ لینے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھیں کہین آپ کا روپیہ پیسہ اور وقت ضائع نہ ہو جاے
( 1) جو نجوم کا ماہر ہے اس کو آپ کے نام اور والدہ کے نام کی اس قدر ضرورت نہیں ہے کہ وہ اس کی بنیاد پر زایچہ کشید کر دے
( 2) نجوم سے ہاروسکوپ / زایچہ بنانے کے لیے آپ کے درست تاریخ پیدائش وقت پیدائش اور مقام پیدائش کی ضرورت ہے
(3)۔ اس کے بعد ماہر جوتش آپ کی زندگی میں اس وقت کیا کیا مسائل چل رہے ہیں یا آپ نے کتنی کامیابی و کامرانی حاصل کر لی ایک ماہر جوتش باآسانی بتا سکتا ہے
( 4) آپ کا ماضی کیسا رہا آپ کی صحت قد کاٹھ شکل و صورت۔تعلیمی رجحان اور آپ کو کیا پسند اور کیا ناگوار لگتا با آسانی بتا سکتا ہے جو آپ کا حال و ماضی کم از کم %70 فی صد درست نہ بتا سکے اس سے کسی قسم کا تعویذ پتھر یا انگوٹھی لوح کچھ بھی خرید نہ کریں وہ ایک نمبر کا فراڈیا اور دھوکہ باز ہے کیون کہ جو ماضی و حال نہیں بتا سکتا وہ مستقبل کے واقعات کیا بتاے گا یا کس حد تک درست بتاے گا

(5)اس کے علاؤہ سیاروں کی پوزیشن آپ کے دشاہین وغیرہ بھی ان فیک اور فراڈ کرنے والوں کو نہیں معلوم ہوتی ہیں اس کے بارے بھی پوچھا جاے
آپ ان سے زایچہ کشید شدہ طلب کریں کیون کہ ان میں سے اکثر کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کن سافٹ ویئر اور ایپ میں زایچہ بنایا جاتا ہے
(6)اس کے علاؤہ آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے دو چار بیسیک سے سوال بھی ان سے پوچھ سکتے ہیں تاکہ مزید تسلی ہو جاے
آج کل فیس بک پر بے شمار جعلی و عطائی پامسٹ نمرلوجسٹ اور آسٹرلوجر گھوم پھر رہے جن کا کام عوام۔کو لوٹنا ہے امید ہے میری یہ پوسٹ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گی
دعاؤں میں یاد رکھیں
آسٹرلوجر مہدی

مارس سیارہ کو اگر دیکھا جائے تو یہ کسی حد تک ہماری (Earth) سے مشابہت بھی  رکھتا اسی لیے ویدک جوتش میں زمین کا بیٹا بھی ک...
23/05/2025

مارس سیارہ کو اگر دیکھا جائے تو یہ کسی حد تک ہماری (Earth) سے مشابہت بھی رکھتا اسی لیے ویدک جوتش میں زمین کا بیٹا بھی کہا گیا ہے ویسڑن آسٹرالوجی میں مارس رومن کے جنگ کے دیوتا کا نام بھی ہے شاہد اسی نسبت سے مارس کو جنگ (war)سے متعلق موضوع میں اہمیت دی جاتی ہے مارس برج حمل(♈ ) و عقرب پر حکمرانی کرتا ہے اگر نکشتر کو دیکھا جائے تو مارس مرگسرا چترا اور ڈھنشتا نکشتر کا حاکم ہے مارس کی دشا 7 سال کی ہوتی ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ایک نکشتر میں چار چرن ہوتے ہیں اور ایک چرن میں مارس تقریباً 5 دن کا وقت گزارتا ہے اور اسی طرح ایک راشی میں تقریباً 45 دن کا وقت مارس گزارتا مگر یہ مارس کی سپیڈ پر منحصر ہے مارس حمل و عقرب پر حکمرانی کرتا جو کال پرش کنڈلی میں 1 اور 8 گھر کی راشیاں ہیں پہلا گھر زندگی اور 8 گھر موت ہے لہذا مارس کی اہمیت زندگی کے شروع ہونے سے لے کر موت کے وقت تک ہے مارس کو سیکورٹی اور حفاظت کا ضامن سمجھا جاتا ہے اس لیے انسانی جسم میں کھوپڑی ( skull)اور ڈھانچہ (skeleton) کا کارک مارس ہے کھوپڑی انسانی دماغ کی اور ڈھانچہ پورے جسم کے تمام اعضاءِ کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح بھائی ( مارس ہے ) جو بہن کی حفاظت کرتا ہے۔ شوہر (مارس ہے) جو اپنے گھر اور زوجہ کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح پولیس ؛ فوج جو ایک معاشرے اور ریاست کی حفاظت کے ضامن ہیں ان تمام کا کارک مارس ہے کیوں کہ مارس سکیورٹی اور حفاظت کا ضامن گرہ ہے۔ اسی طرح گھر کی دیواروں کا کارک بھی مارس ہے کیوں کہ دیواریں گھر کی پہلی حفاظتی آڑ ہوتی ہے۔ جب آپ لوگ میڈیکل آسٹرالوجی کی طرف دیکھیں تو مارس آپ کو (Bone marrow) کا کارک بھی ملتا ہے ۔اب bone marrow کا جسم میں فنکشنل سسٹم دیکھا جائے تو جسم میں سفید سیلز,سرخ سیلز کو بنانا اور امیون سیلز کی حفاظت و قدرتی بہتری کرنا بھی bone marrow کا کام ہے آپ میں سے جو بھی سائنس کے شعبے سے وابستہ ہیں وہ bone marrow کی اہمیتِ کو سمجھ سکتے ہیں یقین کیجیے جن کے ہاروسکوپ میں مارس اچھا ہو اور سعد سیاروں سے منسلک ہو ان کو زندگی میں کبھی کینسر ہو بھی جائے تو ان کا کینسر ختم ہو جاتا ہے کیوں کہ مارس تگڑا پڑا ہوا ہے مارس کی بات کی جائے اور شادی میں پرابلم کی بات نہ کی جائے تو پاکستانی عوام الناس مطمئن نہیں ہوتی ہے مارس کا سادہ سا قانون ہے لڑکی کے زائچہ میں مارس کی ترکون میں کیتو یا زحل مارس سے اوپر کے درجات پر ہوں تو لڑکی کی شادی میں پرابلم ہوں گے۔ چاہے جو بھی سیاروں کی سعادت ساتویں گھر سے منسلک ہو جائے ۔

چاند ہمارے نظام شمسی کا سب سے تیز رفتار سیارہ ہے چاند ایک دن میں 12 ڈگری 41منٹ اور 55 سکینڈ کا ٹرانزٹ کرتا  اس لیے سفر ک...
21/12/2024

چاند ہمارے نظام شمسی کا سب سے تیز رفتار سیارہ ہے چاند ایک دن میں 12 ڈگری 41منٹ اور 55 سکینڈ کا ٹرانزٹ کرتا اس لیے سفر کا کارک سیارہ بھی ہے جس برج و گھر میں چاند ہو گا سائل اس کے کارک و منسوبات کو لے کر سفر کرتا رہے گا چاند کو نجوم میں جنس کے حساب سے فی میل سیارہ مانا جاتا ہے خاص کر ماں کا کارک بھی ہے کارک کو پیش گوئی میں بہت اچھے طریقے سے استعمال میں لایا جاتا ہے مثال کے طور پر ایک شخص کا پرشن( سوال ) دوسری شادی کے بارے میں ہے تو ہاروسکوپ میں دوسری شادی کے لیے 9 گھر کو دیکھا جاتا ہے اگر 9 گھر کا مالک ۔۔ روہنی ہست یا شروان میں ہے تو اس کی دوسری شادی کسی ایسی عورت سے ہو گی جو بچے کی پہلے سے ماں ہو گی یا وہ حاملہ ہو گی ۔ یاد رہے ۔ روہنی ہستا اور شروان نچھتر کا حاکم مون ہے ۔چاند ویدک ہندی نجوم میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چاند کو جنم لگن کے بعد دوسری لگن کے طور پر لیا جاتا ہے اس لیے چندر لگن کو اہم سمجھا جاتا ہے چندر لگن کی بنیاد پر بہت سی پیشگوئیاں کی جاتی ہیں چاند برج سرطان کا مالک ہے اور برج ثور میں شرف اور برج عقرب میں ہبوط کا مانا جاتا ہے مون کی دشا کا پریڈ دس سال ہے یہاں آسٹرانومی اور آسٹرالوجی کے ملاپ سے ایک بہت اہم بات شئر کرنے لگا ہوں ہم سب کو معلوم ہے چاند کی اپنی روشنی نہیں ہوتی ہے چاند سورج سے روشنی حاصل کرتا ہے ۔۔مطلںب چاند کی اپنی ذاتی روشنی نہیں ہے تو زایچہ میں انسان کے جس گھر۔ برج و کارک پر چاند کا اثر ہوتا ہے اس کو لے کر انسان کو دوسروں کا سہارا لینا پڑتا ہے چاند اگر کسی کے چارٹ میں میلافک اور منفی اثرات کے ساتھ ہو تو ایسے میں جب جب مون کی مہا دشا انتر دشا وغیرہ آتی ہے تو سائل کو چاند کے کارک سے پرابلم آتے ہیں مثال سے اپنی بات کی وضاحت کرتا ہون ۔پانی کا کارک چاند ہے تو بارشوں کے موسم میں صحت کے حوالے سے مشکلات ہوں گی یا پھر سفر کے دوران مشکلات ہو سکتی ہون گی۔ یاد رہے ناڑی جوتش میں قسمت خراب کرنے والے گرہ میں مون کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے میں نے بے شمار چارٹ میں دیکھا ہے مون جب میلافک اثرات میں ہوتا ہے اور ساتھ لگن لارڈ یا شمس بھی کمزور پڑ جاے تو انسان کبھی اپنے بڑے اور بروقت فیصلے نہیں کر سکتا اور سوچ و بچار میں پھنسا رہتا ہے لہزا ناکامی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ ویدک جوتش میں جزبات احساس کا کارک سیارہ بھی مون کو مانا جاتا ہے اگر کسی کے چارٹ میں مون ڈسٹرب ہو تو ایسے بندے کو اکثر عوام الناس سے جزبات کو ٹھیس پہنچتی رہتی ہے ایسے لوگوں کو موڈ کا اچانک سے چھوٹی سی بات پر خراب ہو جانا دیکھا جاتا ہے اور یہ کفیت بار بار ہوتی رہتی ہے خاص کر جب گوچر میں مون کمزور اور میلافک سیاروں سے مقرں ہوتا ہے ویدک جوتش میں جہاں مون کے بارے میں بے شمار پریکٹیکل معلومات اور تجربات ہیں وہاں مون کے نحس اثرات کو کم کرنے اور اس کی مجموعی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے مون کی مختلف ریمڈی بھی موجود ہیں جن کو کرنے سے بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر آپ اپنے ہاروسکوپ کی پیڈ ریڈنگ لینا چاہیے ہیں تو رابطہ کیجے

زہرہ محبت پیار خوبصورتی کا سیارہ 2 دسمبر کو اپنا برج اور نچھتر بدلی کر رہا ہے  میں آپ کو نچھتر کے حساب سے سیاروں کا گوچر...
01/12/2024

زہرہ محبت پیار خوبصورتی کا سیارہ 2 دسمبر کو اپنا برج اور نچھتر بدلی کر رہا ہے میں آپ کو نچھتر کے حساب سے سیاروں کا گوچر کے اثرات بتاتا ہون یہ بہت زیادہ اثرات انداز ہوتا بانسبت برجوں کے احوالِ سے اب اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ترتیب سے بات کرتے ہین جن کا جنم نچھتر اتراپھلگنی ہے ان کے کریئر اور کام کے لیے 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک بہت شاندار ہونے والے ہیں۔ اسی طرح جن کا جنم نچھتر پروابھدرا ہے ان کے لیے بھی 2 سے 7 دسمبر کا وقت بہت شاندار ہے اس کے ساتھ جن کا نام ک کھ ج سے شروع ہوتے ہیں ان کے لیے بھی اچھا وقت ہے مزید آپ اپنا جنم نچھتر معلوم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی تاریخ پیدائش شئر کریں اور مزیدراہنمائی کے لیے اپنا ہاروسکوپ ریڈ کروایں

ایسے تمام۔افرد جن کا مون اشونی نچھتر پر ہے ان کے لیے بہت اچھا وقت شروع ہو چکا ہے ان کی زندگی میں جو بھی پرابلم تھے سب ال...
28/11/2024

ایسے تمام۔افرد جن کا مون اشونی نچھتر پر ہے ان کے لیے بہت اچھا وقت شروع ہو چکا ہے ان کی زندگی میں جو بھی پرابلم تھے سب اللہ کے حکم سے ختم ہو جاہیں گے اشونی نچھتر برج حمل کی 0 سے 13:2 درجات پر مشتمل ہے

20/11/2024

مون کیتو اکھٹے ہونے سے ذہنی سکون کی ڈسٹربنس اور بار بار سوچتے رہنے کا مسلہ ہو گا ۔اس کے ساتھ ۔ والدہ کی صحت خراب ہو گی اور ساتھ میں مرد کے چارٹ میں عورتوں سے نقصان کی علامت ہے ۔ اسی طرح عورت کے چارٹ میں عورتوں کے گاہنی کے مسائل بھی اس کمبنیش سے ایکٹو ہوں گے اس کے ساتھ اگرپیدائشی چارٹ میں شمس اور مون طاقت تو یہ ہی کمبنیش مثبت سوچ اور ریسرچ کی طرف لاے گا ۔۔ فلسفہ ونجوم ۔۔ ایک مثبت سوچ کو اجاگر کرے گا

شمس کا برج عقرب میں ٹرانزٹ برج عقرب والون کے لیے بہت اہم ہے خاص کر کریئر اور عزت کے حوالے سے بہت فوائد حاصل ہوں گے اگر پ...
16/11/2024

شمس کا برج عقرب میں ٹرانزٹ برج عقرب والون کے لیے بہت اہم ہے خاص کر کریئر اور عزت کے حوالے سے بہت فوائد حاصل ہوں گے اگر پیدائش کے وقت شمس کمزور تھا اور برج عقرب میں نحس سیاروں کی موجودگی تھی تو صحت کے حوالے سے اس وقت مسائل دیکھنے کو ملیں گے مزید معلومات کے لیے اپنا ہاروسکوپ ریڈ کروایں

29 جون 2024 کو سیارہ زحل برج دلو میں  رجع  ہوا تھا اور آج سے اپنی رجعت ختم کر رہا اس کی رجعت ختم ہونے کے بعد سیدھا اثر ب...
15/11/2024

29 جون 2024 کو سیارہ زحل برج دلو میں رجع ہوا تھا اور آج سے اپنی رجعت ختم کر رہا اس کی رجعت ختم ہونے کے بعد سیدھا اثر برج میزان کے سواتی نچھتر پر اے گا ایسے افراد جن کا مون برج میران کے 6 سے 20 درجات کے درمیاں ہے تو ان لوگوں کو مان کی صحت اور اپنے ذہنئ سکون میں ڈسٹربنس ملے گی ساتھ کام کاج ئ روکاوٹیں ملیں گی اس کے علاؤہ جن کا جنم نچھتر آردرا ہے ان کے بھی کریئر میں کافی مسائل دیکھنے کو ملے گے اور جیسے ہی 24 دسمبر 2024 کا دن طلوع ہو گا ان کے لیے بھی زحل کی سختی ختم ہو جاے گی اور سکھ کا سانس۔ لیں گے کیوں کہ اس دن سے زحل کی رفتار میں تبدیلی واقع ہوگی ۔

برج اسد کے حامل افراد دوستوں اور سوشل میڈیا سے فوائد حاصل کرنے کا بہترین وقت ہے  گلے کی خرابی کا مسلہ بن سکتا ہے کھانے پ...
06/09/2024

برج اسد کے حامل افراد دوستوں اور سوشل میڈیا سے فوائد حاصل کرنے کا بہترین وقت ہے گلے کی خرابی کا مسلہ بن سکتا ہے کھانے پینے میں احتیاط کریں اتوار کے دن شمس کی ساعت میں شمس کی ریمڈی ضرور کریں

برج قوس کے حامل افراد صحت کا خیال رکھیں پارٹنر شپ / زوجہ سے تعلقات میں کشیدگی ہو سکتی ہے لمبے سفر سے فاہدہ ہو گا روحانیت...
05/09/2024

برج قوس کے حامل افراد صحت کا خیال رکھیں پارٹنر شپ / زوجہ سے تعلقات میں کشیدگی ہو سکتی ہے لمبے سفر سے فاہدہ ہو گا روحانیت کی طرف توجہ رہے گی کریئر کے لیے اچھا ماہ ہے برج قوس والے جن کی شادی نہیں ہو رہی جمعرات کو پہلی ساعت میں مشتری کی ریمڈی ضرور کریں

Address

Khushab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astrologer Mehdi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram