Basic health unit jalkot

Basic health unit jalkot This is basic health unit Basic health unit jalkot is situated in kohistan upper kpk

اسلام علیکم کل سے جو بھی مریض ہسپتال آئینگے وہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ ضرور لے کر آئیںیہ آرڈر ڈی جی ھیلتھ خیبرپختونخوا کی ...
15/06/2023

اسلام علیکم
کل سے جو بھی مریض ہسپتال آئینگے وہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ ضرور لے کر آئیں
یہ آرڈر ڈی جی ھیلتھ خیبرپختونخوا کی طرف سے ہیں کہ کوئی بھی مریض ہسپتال میں شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرنے کے بغیر چیک نہیں کیا جائے گا

ڈاکٹر افسر خان انچارج بی ایچ یو جالکوٹ

07/05/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون
ڈاکٹر افسر خان کی چاچی (ساس) آج انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے ڈگر بونیر جنازگاہ میں ادا کی جائے گی، دعاؤں میں یاد رکھیں

سعودی منظور شدہ ویکسین کی تجویز کردہ ڈوز کی فہرست۔۔۔ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق حج کے درخواست گذار کو مندرجہ ذیل ویکس...
18/03/2023

سعودی منظور شدہ ویکسین کی تجویز کردہ ڈوز کی فہرست۔۔۔ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق حج کے درخواست گذار کو مندرجہ ذیل ویکسین کی مکمل ڈوز کا حامل ہونا لازم ہے ۔۔۔ جن درخواست گذاروں پر بوسٹر ڈوز لاگو نہیں ہوتی انکے لئے اضافی بوسٹر ڈوز لازم نہیں۔۔۔ عازمین حج اور نامزد بینک نوٹ فرما لیں۔

عزت مآب قبلہ ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج کی انتھک محنت نا دن نا رات اپر کوہستان کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں اور قابل زکر باعث مسر...
21/10/2022

عزت مآب قبلہ ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج کی انتھک محنت نا دن نا رات اپر کوہستان کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں اور قابل زکر باعث مسرت محکمہ صحت اپر کوہستان کے ہراول دستے کے حوصلہ مند جانباز ہیروز کی محنت کے سبب اپرکوہستان کا پورے خیبرپختونخوا میں اول آنا باعث فخر کارنامہ تاریخ رقم کرگیاہے ۔ وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا صاحب اور سیکرٹری صحت کا ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج کی کارکردگی کو سراہنا اپر کوہستان کے ہراول دستے کے حوصلہ مند ڈاکٹرز کیلئے باعث فخر لمحہ اور ڈاکٹر تاج کو اچھی کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ دیے جانا باعث مسرت ہے تمام اپرکوہستان کے صحت عامہ کے تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور عوام کو بہت بہت مبارک ہو۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تاج محمد اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوشیروان نے بنیادی ہیلتھ یونٹ جالکوٹ اور فکس سنٹر کا دو...
24/08/2022

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تاج محمد اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوشیروان نے بنیادی ہیلتھ یونٹ جالکوٹ اور فکس سنٹر کا دورہ کیا اور پولیو کمپین او پی ڈی رجسٹر، حاضری رجسٹر اور سٹاک رجسٹر سے متعلق تمام دستاویزات چیک کئے۔ انہوں نے بہترین کام کرنے پر میڈیکل آفیسر، پولیو ٹیموں اور دیگر تمام عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی ایچ او اور ڈاکٹر نوشیروان بہت تعاون کرنے والے اور محنتی آفیسرز ہیں۔ صحت کے شعبے کے میں کوہستان کی عوام کے لیے تمام اچھے اقدامات کر رہے ہیں۔

NID Aug 2022
22/08/2022

NID Aug 2022

LUMPY SKIN DISEASE..........................................Lumpy skin disease (L*D) is a viral disease of cattle  and i...
16/08/2022

LUMPY SKIN DISEASE..........................................

Lumpy skin disease (L*D) is a viral disease of cattle and it is caused by lumpy skin disease virus (L*DV). Signs of this disease are fever, reduced milk production and skin lesions ,
Mastitis , loss of appetite, increased nasal discharge and watery eyes are also common. infection in the effected skin can increase the severity and prolong the course of the disease.
The disease is spread primarily by biting insects such as certain species of flies, and mosquitos.
The disease can also be spread by fomites through such things as contaminated equipment and in some cases directly from animal to animal.

NOTE:
It does not pose a risk to human health.
The world health authorities have declared that lumpy skin disease cannot be transmitted from animals to humans and the meat and milk of animals, infected by disease, can be consumed by people, though that should be properly cooked and boiled

lumpy skin disease (L*D) مویشیوں کی ایک وائرل بیماری ہے اور یہ
lumpy skin disease virus (L*DV)
کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اس بیماری کی علامات میں بخار، دودھ کی پیداوار میں کمی اور جلد میں انفیکشن، بھوک نہ لگنا، ناک سے پانی نکلنا اور آنکھوں میں پانی آنا بھی عام ہیں۔ زخمی جلد میں انفیکشن شدت کو بڑھا سکتا ہے اور بیماری کے دورانیے کو طول دے سکتا ہے۔
یہ بیماری بنیادی طور پر کیڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جیسے کہ مکھیوں کی مخصوص نسلوں اور مچھروں کے کاٹنے سے
یہ بیماری فومائٹس کے ذریعے آلودہ آلات اور بعض صورتوں میں براہ راست جانوروں سے دوسرے جانوروں میں بھی پھیل سکتی ہے۔

اس سے انسانی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ Lumpy skin بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتی اور بیماری سے متاثر جانوروں کا گوشت اور دودھ لوگ کھا سکتے ہیں، حالانکہ اسے اچھی طرح پکا کر ابالنا چاہیے۔

25/07/2022

اسلام علیکم ۔
جلکوٹ کے تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ BHU
جلکوٹ آتے وقت اپنے سات شناختی کارڈ ضرور لے کرآئیں
دوسری بات BHU جلکوٹ کے ٹیم آپ کے دروازے پر Covid vaccination کے لیے آ یگی اس وجہ سے آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کے سات تعاون کر کہ 12 سال سے اپر جتنے بھی لوگ ہیں سب ویکسینیشن کر وا ئے ۔۔۔
منجانب ۔۔ڈاکٹر #افسر خان انچارج BHU جلکوٹ
ویکسنیٹرز۔ ۔۔
حسیب خان
#جمشید ساحل

26/08/2021

اطلاع عام

جلکوٹ کے تمام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے بی ایچ یو جلکوٹ میں واپڈا کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خواتین اور مرد ڈاکٹرز پر مشتمل مایہ نازڈاکٹرز کی ٹیم جلکوٹ کے لوگوں کیلئے خدمات سر انجام دینگی ۔

دن۔۔۔بروز منگل31 اگست
ٹائم۔۔صبح 10 بجے سےدن 2 بجےتک

منجانب۔۔۔۔
انتظامیہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ واپڈا ،کوہستان

29/06/2021
میں نے قبرستان کے سامنےوالی مسجد میں شام کی نماز ادا کی!   نماز کے بعد ، شام کا اندھیرا آہستہ آہستہ گہرا ہوتا چلا گیا۔  ...
26/05/2021

میں نے قبرستان کے سامنےوالی مسجد میں شام کی نماز ادا کی!

نماز کے بعد ، شام کا اندھیرا آہستہ آہستہ گہرا ہوتا چلا گیا۔ جب میں نے قبرستان کے آس پاس نگاہ ڈالی تو وہاں عالم ، اسکالر ، کمانڈر ، میدان جنگ کے ہیرو ، قبائلی عمائدین ، ​​جوان ، بوڑھے، مرد ، خواتین اور بچے ... دفن تھے ، لیکن خاموشی تھی ، جن کے ساتھ اچھے کھانے ، پینے کی کوئی فکر نہیں تھی۔ ، کویٔ بھی لباس اور گرم بستر یا بچوں کے غم میں نہیں تھا
۔
میں قبرستان کا خاموش خطبہ سن رہا تھا۔ قبرستان نے مجھے حال کی زبان میں بتایا؛ "ایک رات آپ ہمارے مہمان ہوں گے اور آپ کی رات ان کی رات کی طرح ہوگی"۔

اے زمین کے آسمانوں ، اس دنیا اور آخرت کے ، جنت و جہنم اور تمام جہانوں کے مالک! ہمارے لئے آخرت کا مشکل سفر آسان بنادیں ، ہم بہت گنہگار ہیں ، ہم نے اپنے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ، ہم پر رحم کریں ... آمین

19/05/2021

30 سال یا 30 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ 1166 پر پیغام میں اپنا CNIC نمبر بھیج کر کورونا ویکسینیشن کے لئے اندراج کریں
۔اور رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کے لئے بی ایچ یو جالکوٹ یا قریبی اسپتال میں جائیں

Corona vaccination center BHU JALKOT
27/04/2021

Corona vaccination center BHU JALKOT

NID 2,
30/03/2021

NID 2,

29/03/2021

معصوم بچوں 👬 کو معذوری کے اندھیروں سے بچائیں❕
جب کوئی پولیو وائرس کا نشانہ بنتا ہے تو نہ صرف وہ بچہ بلکہ پورا گھرانہ کرب اور اذیت کا شکار ہوتا ہے۔ اپنے پیاروں کے خوابوں کو حقیقت کا راستہ دکھائیں اور انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر خوشحال مستقبل کی فراہمی یقینی بنائیں۔
🇵🇰

Address

Jalkot
Khyber Pakhtunkhwa
20100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basic health unit jalkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share