08/04/2025
نوکیلے دانت (Jagged Teeth):
کچھ لوگوں کے دانت ٹوٹے پھوٹے یا نوکیلے (تیز) ہوتے ہیں جو زبان کو بار بار زخمی کرتے ہیں۔
یہ کیوں خطرناک ہے؟
جب زبان پر بار بار زخم پڑتے ہیں، تو وقت کے ساتھ یہ زخم کینسر میں بدل سکتے ہیں۔
زبان کا کینسر (Tongue Carcinoma):
یہ زبان پر پیدا ہونے والا ایک خطرناک زخم ہوتی ہے جو ٹھیک نہیں ہوتا۔
علامات:
زبان پر دیر سے ٹھیک ہونے والا زخم
درد، جلن یا گانٹھ
نگلنے یا بولنے میں دقت
بچاؤ کے طریقے:
نوکیلے یا خراب دانتوں کا علاج کروائیں
تمباکو، پان، گٹکا چھوڑ دیں
منہ کی صفائی رکھیں
مشکوک زخم فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں