03/05/2026
کالا پانی (Glaucoma) آنکھوں کی ایسی ایک بیماری ہے جس میں بینائی کا دائرہ کم ہوتے ہوتے آخر میں نظر ہمیشہ کے لیئے چلی جاتی ہے ۔ یہ لاعلاج مرض ہے لیکن میڈیسن سے اس کو روکا جاسکتا ہے ۔ یہ بیماری اتنی آہستہ سے بڑھتی ہے کہ شروع میں خود مریض کو احساس نہیں ہوتا کہ آنکھوں میں مسلہ ہے ۔
اس بیماری کے ہونے کی ایک بڑی وجہ خاندانی ہونا ہے ، جیسے اگر والدین میں کسی کو یہ بیماری ہو تو بچوں کو اس بیماری کے ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔ لہٰذا اگر والدین میں سے کسی کو بھی یہ بیماری ہو تو بچوں کو سکریننگ کروالینا چاہیئے ۔
صحت سے متعلق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں