Provincial Doctors Association

Provincial Doctors Association Provincial Doctors Association

مفت علاج کے دعوے دعوے ہی رہے عوام اب ایمرجنسی علاج سے بھی محروم ہونگےاس طرع عوام ڈاکٹروں سے بد زن ہونگے کہ سرکاری ہسپتال...
07/09/2025

مفت علاج کے دعوے دعوے ہی رہے عوام اب ایمرجنسی علاج

سے بھی محروم ہونگے

اس طرع عوام ڈاکٹروں سے بد زن ہونگے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں ہوتا اور ان سرکاری ہسپتالوں کی ۔۔
نجکاری کی راہ ہموار ہو گی

عوام علاج کیلئے ان سرکاری ہسپتال نہ جائیں تو کہاں جائیں

The Provincial Doctors Association is pleased to announce the NMC/QHAMC MTI Nowshera TMO Cabinet for the 2025-26 session...
06/09/2025

The Provincial Doctors Association is pleased to announce the NMC/QHAMC MTI Nowshera TMO Cabinet for the 2025-26 session. We extend our best wishes to these enthusiastic and dedicated young leaders as they embark on their journey to serve the medical community with commitment and integrity.
Media Cell PDA KPK

ڈاکٹر  حفیظ اللٌٰہ بقضاۓ الہی وفات پا گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق وہ مہمند سے ڈیوٹی سے گھر اتے ہوئے دل کی تکلیف ہوئی  بعد می...
06/09/2025

ڈاکٹر حفیظ اللٌٰہ بقضاۓ الہی وفات پا گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق وہ مہمند سے ڈیوٹی سے گھر اتے ہوئے دل کی تکلیف ہوئی بعد میں درد شدید ہونے کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ائی سی یو میں داخل کیا گیا لیکن دل کا دورہِ ڑنے سے رات کو وفات پا گئے۔۔ جسکی نمازِ جنازہ آج شام چار بجے اُنکے آبائ گاؤں زیرکی شمالی وزیرستان میں ادا کی
💔😭جایئگی۔
إِنَّـا لِـلَّـهِ وَ إِنَّـا إِلَـیْـهِ رَاجِـعُـونَ

06/09/2025
04/09/2025
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن کا PGMI کیطرف سے TMOs کیلیے Biometric اٹنڈنس سسٹم پر جامع اور مدلل موقف۔1️⃣  - ٹی ایم اوز دن را...
03/09/2025

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن کا PGMI کیطرف سے TMOs کیلیے Biometric اٹنڈنس سسٹم پر جامع اور مدلل موقف۔
1️⃣ - ٹی ایم اوز دن رات کی طویل ڈیوٹیاں کرتے ہیں، بعض اوقات مسلسل کئی گھنٹوں اور دنوں تک کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود تنخواہ اور سہولتیں ان کے کام کے مطابق نہیں ملتیں۔ اضافی اوقات کار کا کوئی معاوضہ یا اعتراف نہیں کیا جاتا۔
2️⃣
ٹی ایم اوز کی ڈیوٹی روایتی آٹھ گھنٹے کے دفتری نظام سے بالکل مختلف ہے۔ متعدد شعبہ جات، خصوصاً ایمرجنسی، گائنی، پیڈز، کارڈیو، نیورو سرجری جیسے شعبات میں 24 سے 36 گھنٹے تک مسلسل خدمات انجام دیے جاتے ہیں۔ بایومیٹرک نظام ان طویل اور اضافی شفٹوں کو مدنظر نہیں رکھتا بلکہ صرف آفس ٹائم کے دائرے میں حاضری کو پرکھتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرینی ڈاکٹروں کی اصل محنت اور اضافی ڈیوٹی کے کریڈٹ کو نہ صرف نظرانداز کیا جاتا ہے بلکہ اسے غیر منظم اور غیر شفاف انداز میں ٹریک کیا جاتا ہے۔ یہ طرزِ عمل ٹرینی ڈاکٹروں کے سروسز کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔
3️⃣
اگر یورپ یا ترقی یافتہ ممالک کی طرح بایومیٹرک سسٹم لانا ہے تو پھر ان کی طرح سہولتیں، لیبر لاز، بریک سسٹم، لِیو سسٹم، ڈیوٹی آورز اور معاوضہ بھی دینا ہوگا۔ صرف حاضری کا نظام کاپی کرنا اور باقی سب پرائم ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنا غیر منطقی اور ناانصافی ہے۔
4️⃣ معاوضے_کا_احتساب_
ٹی ایم اوز کا ہسپتال میں آنا صرف حاضری لگانے یا ایک ملازم کی طرح وقت گزار کر تنخواہ لینا نہیں ہوتا، بلکہ ان کا بنیادی مقصد مریضوں کی بہتر نگہداشت کے ساتھ ساتھ سیکھنا، سکیل ڈیویلپ کرنا، ٹرین ہو کر عملی تربیت و تجربہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ PGMI کا اس طرح کا رویہ اس اصل مقصد کو پسِ پشت ڈال کر صرف حاضری اور لمیٹڈ معاوضے کے احتساب تک بات کو محدود کر دیتا ہے۔ اس رویے سے ٹریننگ کا اصل جوہر کمزور پڑ جاتا ہے، جو کہ خود PMGI institute کے تعلیمی اور تربیتی منشور کے متضاد ٹہرتا ہے۔
5️⃣ ِ_نفس_کا_مسئلہ
ڈاکٹرز پہلے ہی سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ڈیوٹی سٹیشن پر اپنی جان بچانے کی نوبتوں پر ہیں ۔ بایومیٹرک حاضری سے پبلک میں یہ ضمنی تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ذمہ دار ہیں اور صرف ایک مشین کے ذریعے ہی مانیٹر ہو سکتے ہیں۔ یہ ان کی محنت، قربانی اور عزتِ نفس کے سرا سر خلاف ہے۔

لہٰذا پروونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن اداروں پر واضح کرتی ہے کہ وہ ایسے امتیازی اقدامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اپنی کمیونٹی کے حقوق کے دفاع کے لیے ہر منطقی جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھے گی۔
تحریر: ڈاکٹر مصوِر حیات خٹک (پریزیڈنٹ پی ڈی اے- ایوب چیپٹر)

Dr sher Muhammad khan New coordination sectery PDA Buner,Dr Usman gul new literary sectery Buner they will Work for Medi...
03/09/2025

Dr sher Muhammad khan New coordination sectery PDA Buner,Dr Usman gul new literary sectery Buner they will Work for Medical Relief with President PDA Buner and GS PDA Buner under the Guidance of Incharge Medical Relief Dr Ishaq sahb.

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) ایس جی ٹی ایچ، دل کی گہرائیوں سے ایم ایس ایس جی ٹی ایچ **ڈاکٹر جمیل احمد صاحب** کے...
03/09/2025

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) ایس جی ٹی ایچ، دل کی گہرائیوں سے ایم ایس ایس جی ٹی ایچ **ڈاکٹر جمیل احمد صاحب** کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بلا معاوضہ ادویات فراہم کرنے میں غیر متزلزل تعاون اور عظیم قربانی پیش کی۔ اس قدرتی آفت کے پہلے ہی دن سے ڈاکٹر جمیل احمد اپنے میڈیکل ٹیم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے اور مستحق مریضوں کو بروقت علاج اور ضروری ادویات مفت فراہم کرنے کو یقینی بنایا۔

عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن اور طبی برادری کے ساتھ ان کی مسلسل معاونت واقعی قابلِ تحسین ہے۔ پی ڈی اے ان کی اس عظیم خدمت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور یہ یقین دلاتی ہے کہ ہم ہمیشہ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ایسی فلاحی سرگرمیوں میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تاکہ عوام کی بہتر خدمت کی جا سکے۔

~ PDA MEDIA CELL

02/09/2025

📢 Provincial Doctors Association (PDA) کی جانب سے اہم اپیل

سوات جوکہ سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ ہے، وہاں کے عوام پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایسے وقت میں یہ افسوسناک ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سوات کی جانب سے تاحال سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے متاثرہ علاقے کے عوام اور ملازمین کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ہم اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سوات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
Provincial Doctors Association kpk

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Doctors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram