Sakoon Kor Psychological Services

Sakoon Kor Psychological Services ہم آپ کو سنتے، سمجھتے اور مشورہ دیتے ہیں لیکن زہنی مسائل سے نکلنے کےلیے محنت آپ کو خود کرنا ہو گی۔

04/08/2025

کمفرٹ زون سے نکال کر خود کو ایسے کاموں میں لگانا جو مشکل اور ناممکن
لگ رہیں ہو کامیابی کی پہلی سیڑھی یے۔

03/08/2025

وہ جو کرنے یا نہ کرنے کی کشمکش میں ہیں۔۔۔ میری مانیں کر گزرے۔۔۔ کیونکہ اگر وہ قدم اٹھانا لازم نہ ہوتا تو آپ کو کبھی اس کا خیال ہی نہ آتا ۔۔۔۔۔ اپنے خوف کو شکست دیجئے اور خود کو کامیاب بنائیں!

- hope you get the wisdom not just the copy paste information 🕊❤️
02/08/2025

- hope you get the wisdom not just the copy paste information 🕊❤️

01/08/2025

مسکرائیں خواہ زبردستی ہی سہی کیونکہ مسکرانے سے دماغ میں سکون بخش کیمیکل بڑھتا ہے۔

30/07/2025

نیند کی مسلسل کمی یادداشت کو متاثر کر سکتی ہے۔
اچھی صحت کیلئے اچھی نیند ضروری ہے۔

24/07/2025

نشے کے مریض سے اگر بحالی لینی ہے تو اسے علاج میں شامل کریں۔۔اسے زبردستی کر کے اس کے اندر سے بحالی دریافت کرنے کی کوشش نے مریض کو گھر سے سنٹر اور سنٹر سے گھر تک کے سفر تک محدود کر دیا ہے۔۔
اگر ہم مریض کو رضامند کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں تو وہ بھی نشہ چھوڑنے میں دقت محسوس کر سکتا ہے۔ اور یہ دقت اس کی ناکامی بن سکتی ہے۔۔نئے اور جدید علاج کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر مریض کو علاج میں شامل کرنے سے ہم اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔۔مریض کی خامیوں اور کمزوریوں کو ٹیپ ریکارڈر کی طرح مریض کو سنا سنا کر ہم صرف اسے علاج سے بھگاتے ہیں،اپنے آپ سے بھگاتے ہیں ۔دنیا سے بھگاتے ہیں۔۔۔مریض کے اندر چھپے خزانے کو ہم دریافت کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتے جو اس کی طاقت ہوتی ہے۔۔یہی طاقت تلاش کرنے کا نام نشے کا علاج ہے۔۔

18/07/2025

آپ اس شخص سے نکتہ چینی یا حسد کا نشانہ نہیں بنتے جو آپ سے بہتر ہو۔ یہ کام وہی کرتے ہیں جن کی کارکردگی اور سوچ آپ سے کم تر ہوتی ہے۔

اگر آپ نفسیات کے طالب علم ہیں اور عملی میدان میں قدم رکھنے کے لیے کسی مضبوط آغاز کی تلاش میں ہیں، تو یہ موقع ضائع نہ کری...
13/07/2025

اگر آپ نفسیات کے طالب علم ہیں اور عملی میدان میں قدم رکھنے کے لیے کسی مضبوط آغاز کی تلاش میں ہیں، تو یہ موقع ضائع نہ کریں!
سکون کور سائیکالوجیکل سروسز کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے ایک جامع اور معیاری Summer Internship Program 2025 جو خاص طور پر نفسیات کے فائنل ایئر کے طلباء اور حالیہ گریجویٹس کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ چھ ماہ کا پروگرام آپ کو نشے کی بیماری کی سائنسی بنیادوں، ذہنی و طبی مسائل، مؤثر کاؤنسلنگ، کیس مینجمنٹ، کرائسس ہینڈلنگ، اور اخلاقی اصولوں جیسے اہم موضوعات پر تربیت دے گا۔ تربیت کے دوران آپ کو نہ صرف تجربہ کار ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ ایک معاون اور سیکھنے والے ماحول میں عملی تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

پروگرام کی کامیاب تکمیل پر آپ کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا، جو آپ کی پیشہ ورانہ ترقی میں ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا۔

📅 درخواست کی آخری تاریخ: 25 جولائی 2025

📧 سی وی بھیجیں:
[sakonkor0314@gmail.com]
📝 سبجیکٹ لائن میں لکھیں: *Internship Application*
📞 رابطہ نمبر:
0306 9196084

📍 مقام: نزد بینک الحبیب لمیٹڈ، عالم گودر روڈ، باڑہ بازار، ضلح خیبر۔

یہ انٹرن شپ نہ صرف آپ کے سیکھنے کا سفر بہتر بنائے گی بلکہ ایک بااعتماد پیشہ ور بننے کی بنیاد بھی رکھے گی۔ ابھی اپلائی کریں اور اپنے خوابوں کی تعبیر کی طرف پہلا ۔قدم بڑھائیں

نشے کے عادی مریضوں کے لیے "ٹریگرز" (یعنی وہ عوامل جو نشہ کرنے کی خواہش کو بڑھاتے ہیں) ہر فرد کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں،...
12/07/2025

نشے کے عادی مریضوں کے لیے "ٹریگرز" (یعنی وہ عوامل جو نشہ کرنے کی خواہش کو بڑھاتے ہیں) ہر فرد کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں، اور یہ ان کے مخصوص نشے کے استعمال کے عارضے پر منحصر ہوتے ہیں۔ عام طور پر پائے جانے والے ٹریگرز درج ذیل ہیں:
ماحولیاتی ٹریگرز (Environmental Triggers):
1. لوگ: ایسے افراد کی صحبت جو نشہ کرتے ہوں یا نشہ کرنے کو فروغ دیتے ہوں۔
2. مقامات: وہ جگہیں جہاں نشہ کیا جاتا ہو یا ماضی میں کیا گیا ہو۔
3. چیزیں: نشہ سے متعلق اشیاء یا آلات کو دیکھنا
جذباتی ٹریگرز (Emotional Triggers):
1. ذہنی دباؤ: زیادہ تناؤ یا اضطراب محسوس کرنا۔
2. منفی جذبات: اداسی، غصہ یا مایوسی جیسے جذبات کا سامنا۔
3. بوریت: خالی پن یا مقصدیت کی کمی محسوس کرنا۔
سماجی ٹریگرز (Social Triggers):
1. سماجی دباؤ: کسی کی جانب سے نشہ کی پیشکش یا اس کے استعمال پر زور دینا۔
2. تقریبات: ایسی محفلیں یا اجتماعات جن میں نشہ آور اشیاء موجود ہوں۔
اندرونی ٹریگرز (Internal Triggers):
1. خواہشات: نشہ کرنے کی شدید طلب محسوس کرنا۔
2. جسمانی تکلیف: جسمانی درد یا واپسی کی علامات (withdrawal symptoms) کا سامنا۔

دیگر ٹریگرز (Other Triggers):
1. صدمہ: ماضی کے کسی تکلیف دہ واقعے کو یاد کرنا یا اس کا سامنا کرنا۔
2. مخصوص سرگرمیاں: ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونا جو ماضی میں نشے سے جڑی ہوئی ہوں۔

ٹریگرز کی شناخت اور ان کا مؤثر طریقے سے سامنا کرنا نشے سے بحالی کے عمل میں نہایت اہم ہوتا ہے۔ بحالی کے دوران افراد عموماً مقابلے کے طریقے (coping strategies) سیکھتے ہیں اور مدد حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ ان چیلنجز کا بہتر انداز میں سامنا کر سکیں۔


05/07/2025

اگر آپ کے اردگرد لوگ آپ کی قدر نہیں کرتے اور آپ کی صلاحیتوں کو سراہنے اور قبول کرنے سے انکاری ہیں تو ان سے فاصلہ اختیار کیجئے ورنہ عنقریب آپ بھی اپنی تمام صلاحیتوں سے انکاری ہو جائے گے اور self doubts کا شکار ہو جائے گے۔۔۔۔

26/06/2025

آئیے آج عہد کریں کہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچائیں گے۔
26 جون — منشیات کے خلاف عالمی دن، ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کی جانب قدم!"
#26جون

20/06/2025

جیسے بڑے ہمیشہ ایک ہی موڈ میں نہیں رہتے اور ایک ہی جیسا رویہ نہیں رکھتے۔۔۔ بالکل اسی طرح بچوں سے بھی یہ امید نہ رکھیں کے وہ ربوٹ کی طرح ہمیشہ ایک پہ طرز سے زندگی گزاریں۔۔۔۔۔۔
ان کے مزاج اور رویے کی تبدیلی کو لیبل نہ کریں بلکہ اس کی وجہ جانے، بچوں کے ساتھ کمیونیکیشن سٹرانگ رکھیں اور ان کو سپیس دیں۔

Address

Khyber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sakoon Kor Psychological Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share