
02/09/2024
کوہستان لوئر پٹن،
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر ڈاکٹر محمد گیر صاحب نے گزشتہ رات اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن کا دورہ کیا۔ جہاں اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف ودیگر عملے کی حاضریاں چیک کی اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا تمام سٹاف کو ہدایات دی کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔