28/05/2025
میں اس وقت PKLI (Pakistan Kidney and Liver Institute), لاہور میں بطور Critical Care Medical Officer کام کر رہا ہوں۔
حالیہ دنوں میں میں نے انتہائی افسوسناک صورتِ حال دیکھی ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیپاٹائٹس A اور ہیپاٹائٹس E کی وجہ سے شدید جگر کی ناکامی (Acute Liver Failure) کا شکار ہو رہے ہیں۔ زیادہ تر مریض کومے میں آتے ہیں، دماغ پر سوجن ہو جاتی ہے، اور آخرکار زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس A اور E عام طور پر آلودہ پانی، گندے ہاتھوں، اور غیر محفوظ کھانے سے پھیلتے ہیں۔ یہ بیماریاں روکنا مشکل نہیں اگر ہم کچھ بنیادی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:
1)صاف پانی استعمال کریں
2)کھانے سے پہلے اور بیت الخلا کے بعد ہاتھ دھونا نہ بھولیں
3)بازار کے کھلے اور غیر محفوظ کھانوں سے پرہیز کریں
4)بچوں کی صفائی اور خوراک کا خاص خیال رکھیں
براہِ کرم ان باتوں کو سنجیدگی سے لیں۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے کئی ماؤں کے جوان بیٹے اور بیٹیاں اس بیماری سے مرتے دیکھے ہیں۔ آپ کی چھوٹی سی احتیاط کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔
صحت ایک نعمت ہے، اس کا خیال رکھیں۔