03/08/2025
ہزارہ، گلگت اور آزاد کشمیر کے عوام کے لیے خوشخبری
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کینسر کے مریضوں کے علاج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے – جو اس خطے کے لیے ایک انقلابی پیش رفت اور کسی نعمت سے کم نہیں۔
مہنگی ادویات جو اکثر مریضوں کی پہنچ سے باہر تھیں، اب مفت فراہم کی جائیں گی۔
اب مریضوں کو علاج کے لیے پشاور جانے کی ضرورت نہیں!
یہ سہولت ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خیبر پختونخوا کے ایم ٹی آئی اداروں میں دوسرا ایسا ادارہ بناتی ہے جہاں کینسر کا علاج ممکن ہے۔
اس اہم اقدام کے پیچھے چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کی انتھک محنت اور عزم کارفرما ہے، جنہوں نے کینسر وارڈ اور فارمیسی کا خصوصی دورہ بھی کیا۔
ایوب ہسپتال کی انتظامیہ اس سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہزارہ، آزاد کشمیر اور گلگت کے مریضوں کو بہتر، بروقت اور مفت علاج ان کی دہلیز پر مہیا کیا جا سکے۔