09/11/2025
مونگ پھلی
کبھی سوچا ہے مونگ پھلی میں اتنی طاقت کیوں ہوتی ہے؟
یہ چھوٹا سا دانہ سردیوں میں جسم کو گرمی، توانائی اور طاقت دیتا ہے۔
1) صرف ایک مُٹھی مونگ پھلی = بھرپور طاقت
100 گرام مونگ پھلی میں تقریباً 567 کیلوریز ہوتی ہیں۔
یعنی تھوڑی سی مونگ پھلی بھی پیٹ بھرتی ہے اور جسم کو دیر تک انرجی دیتی ہے۔
اس میں ہیلتھی فیٹس، پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں۔
2) پٹھے اور ہڈیاں مضبوط کرتی ہے
اس میں موجود پروٹین، میگنیشیم اور فاسفورس جسم کو طاقت دیتے ہیں۔
ورزش کرنے والوں اور جسمانی کام والوں کے لیے یہ بہترین ہے۔
3) دل کے لیے فائدہ مند
مونگ پھلی میں موجود اچھی چکنائی خراب کولیسٹرول کم اور اچھا کولیسٹرول زیادہ کرتی ہے۔
اس سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔
4) دماغ کی تھکن دور کرتی ہے
اس میں وٹامن B3 اور فولیٹ ہوتا ہے جو دماغی کمزوری اور بھولنے کو کم کرتا ہے۔
5) بھوک بھی کم اور طاقت بھی زیادہ
تھوڑی سی مونگ پھلی کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے
اور جسم کو آہستہ آہستہ مستقل طاقت ملتی ہے۔
کتنی مقدار صحیح ہے؟
روزانہ ایک مُٹھی (20 سے 30 گرام) کافی ہے۔
بہترین وقت: صبح یا شام۔
تاثیر:
مونگ پھلی کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔
زیادہ کھانے سے منہ کی خشکی یا پھنسی ہوسکتی ہے۔
کنہیں احتیاط کرنی چاہیے؟
جنہیں الرجی یا دمہ کی شکایت ہو
موٹاپے یا زیادہ کولیسٹرول والے لوگ زیادہ مقدار سے پرہیز کریں
ہمیشہ بھنی اور تازہ مونگ پھلی استعمال کریں
تحقیقی نکتہ:
ہفتے میں 5 دن ایک مُٹھی مونگ پھلی کھانے سے دل اور توانائی دونوں بہتر رہتے ہیں۔