
25/10/2024
MENTAL HEALTH
عام زندگی ، روزمرہ کی زندگی ، شادی شدہ زندگی ، تعلقات ، اور دیگر کئی طرح کے مسائل آج کل بہت عام ہیں۔ بیشتر لوگوں کو اپنے مسائل کا ہی علم نہیں ہوتا، جبکہ اکثر لوگوں کو صرف اپنے مسائل کا علم ہوتا ہے، لیکن یہ پتا نہیں ہوتا کہ ان مسائل کی وجہ سے کس حد تک اپنی ذہنی و جسمانی حالت خراب کر چکے ہیں، اس ذہنی و جسمانی مسائل کو Mental Disorders کہتے ہیں، جس کے سبب انسان کی روزمرہ کی زندگی کافی ڈسٹرب رہتی ہے، دن کو سکون نہیں اور رات کو آرام نہیں ۔
ان مسائل سے نمٹنے کے لئے دو طرح کے ڈاکٹرز یا پروفیسرز جن کو ماہر نفسیات " سائیکالوجسٹ اور سائیکائٹریسٹ کہتے ہیں۔ اس میں بھی "اپلائیڈ سائیکالوجسٹ اور کلینکل سائیکالوجسٹ " سب سے اوپر ہوتے ہیں۔ یہ دونوں ڈاکٹر یا پروفیسرز کسی بھی انسان کی کن حالات یا واقعات میں مدد کر سکتے ہیں، وہ کچھ یوں ہیں؛
1. ذہنی دباؤ (Stress) کو کم کرنے میں مدد:
سائیکالوجسٹ ایسے طریقے سکھاتے ہیں جو ذہنی دباؤ کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں، جیسے ریلیکسیشن تکنیک، سٹریس مینجمنٹ اور مثبت سوچ۔
2. ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات میں بہتری:
لوگوں کو تعلقات کے مسائل، اعتماد کی کمی، یا کمیونیکیشن کے مسائل میں مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بہتر تعلقات قائم کر سکیں۔
3. فیملی اور شادی شدہ زندگی کے مسائل:
خاندانی مسائل، لڑائی جھگڑے، ازدواجی مشکلات، اور فیملی ممبران کے ساتھ مسائل کے حل میں بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
4. فیصلہ کرنے میں مدد:
زندگی میں بڑے فیصلے جیسے کہ کیریئر کا انتخاب، رشتہ داری کے معاملات یا کسی بھی قسم کا ذاتی فیصلہ لینے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، جس سے لوگ بہتر فیصلہ کر پاتے ہیں۔
5. خود اعتمادی بڑھانا:
اگر کسی کو اپنی ذات پر اعتماد کا مسئلہ ہو تو سائیکالوجسٹ اس پر کام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد بحال کر سکے اور خود کو اچھا سمجھ سکے۔
6. بچوں اور نوعمر نوجوانوں کی رہنمائی:
اسکول، تعلقات، اور جذباتی مسائل میں بچوں اور نوجوانوں کو تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہ سکیں۔
7. خود کو سمجھنے میں مدد:
سائیکالوجسٹ لوگوں کو اپنے خیالات، جذبات، اور رویوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد کرتے ہیں، جس سے وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
سبھی ماہر نفسیات لوگوں کی زندگی کے مختلف مسائل میں ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، ان کی بات سن کر اور انہیں بہتر حل بتا کر ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ایسے تمام لوگ جو درج بالا معاملات یا مسائل کا شکار ہیں انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ بروقت کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کریں، اور اپنے مسائل بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ڈسکس کریں، اور ان مسائل سے باہر نکلنے کی کوشش کریں، جس سے روزمرہ کی زندگی انسان ہو سکے۔
منقول : رانا محسن