18/02/2026
ماہِ رمضان المبارک میں وزن کم کرنا اور صحت مند رہنا ایک بہترین ہدف ہے، کیونکہ یہ مہینہ قدرتی طور پر جسم کی 'ڈی ٹاکسٹیفکیشن' (صفائی) کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کا سادہ اصول یہ ہے کہ آپ تلی ہوئی اشیاء اور چینی سے پرہیز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ اس کے ساتھ آپ کےلیے خاص ڈائیٹ پلان شئیر کیا جا رہا ہے۔ جسے فالو کرنے سے ان 4 ہفتوں میں 4 سے 7 کلو گرام تک وزن کم ہوگا بالکل صحت مندانہ طریقے سے
ڈائیٹ پلان:
1. سحری اٹھتے ہی پری سحری میں ایک کپ گرم پانی میں آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر پئیں۔ اس سے کم از کم 20 منٹ بعد مکمل سحری کریں۔
پروٹین: 1 یا 2 ابلے ہوئے انڈے یا آملیٹ (کم تیل میں)۔
کاربوہائیڈریٹس: جو کا دلیہ (Oats) یا چکی کے آٹے کی ایک چھوٹی روٹی۔
ڈیری: ایک کپ دہی (یہ پیاس روکنے اور تیزابیت ختم کرنے کے لیے بہترین ہے)۔
پانی: 2 سے 3 گلاس (ایک دم نہیں بلکہ ٹھہر ٹھہر کر)۔
2. افطار (کم کیلوریز اور فوری توانائی)
افطاری میں سب سے بڑی غلطی پکوڑے، سموسے اور شربت کا بے دریغ استعمال ہے۔
کھجور: صرف 1 سے 2 عدد
پانی: سادہ پانی یا لیموں پانی (بغیر چینی کے) Steviaملا لیں۔ 'روح افزا' یا چینی والے شربتوں سے گریز کریں۔
فروٹ چاٹ: ایک پیالی (بغیر چینی اور کریم کے)۔
پروٹین: ایک چھوٹی پیالی کالے چنے یا سفید چنے کی چاٹ (دہی کے ساتھ)۔
3. رات کا کھانا (ہلکا اور متوازن)
افطار کے تقریباً 1 سے 2 گھنٹے بعد کھانا کھائیں۔
پروٹین: گرل کی ہوئی مچھلی یا چکن کا سالن (کم تیل) یا دال یا سبزی
روٹی/چاول: آدھی روٹی یا ایک چھوٹی پلیٹ ابلے ہوئے چاول۔
سلاد: ایک بڑی پلیٹ ہری سبزیوں کا سلاد۔
بریانی شامل کرنا ہو تو کم تیل میں بنی ہوئی ہو اور 12 چمچ چاول باقی پلیٹ گوشت ۔
وزن میں کمی کی یہ مقدار چند عوامل پر منحصر ہے:
1. موجودہ وزن (Starting Weight)
جن لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے، ان کا وزن شروع میں تیزی سے گرتا ہے۔ اگر آپ کا وزن بہت زیادہ ہے تو آپ پہلے دو ہفتوں میں ہی 3 کلو تک کم کر سکتے ہیں۔
2. پانی کا وزن (Water Weight)
رمضان کے پہلے ہفتے میں جو وزن کم ہوتا ہے، اس میں زیادہ تر 'واٹر ویٹ' اور جسم کی سوزش (Inflammation) کم ہوتی ہے، جس سے آپ خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں۔
3. میٹابولزم اور جسمانی حرکت
اگر آپ سحری اور افطاری کے درمیان صرف سوتے نہیں رہتے بلکہ معمول کے کام کاج کرتے ہیں، تو چربی جلنے کا عمل تیز ہوتا ہے۔
اگر آپ افطار کے بعد صرف 20 منٹ کی واک شامل کر لیں، تو وزن کم ہونے کی رفتار 20% سے 30% مزید بڑھ سکتی ہے۔