Dr Farmanullah khan

Dr Farmanullah khan میں نے کہا تھک چکا ہوں
جواب آیا: لا تقنطوا من رحمۃ اللہ
اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو

آج کسی نے مجھ سے کہا کہ "آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں" میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں‏کیو...
30/12/2024

آج کسی نے مجھ سے کہا کہ
"آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں"
میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں
کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں
‏کیونکہ گہرےتو دُکھ ہوتے ہیں
جو دکھائی نہیں دیتے,
گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں
جو کسی سے سِلتے نہیں,
گہری تو خاموشی ہوتی ہے
جس کا چیختا شور کسی کو ‏سنائی نہیں دیتا,
‏ گہری تو درد کی رات ہوتی ہے
جس میں کوئی روشن ستارہ طلوع نہیں ہوتا, گہرے تو دل ہوتے ہیں
جو ہر احساس اندر دفن کر لیتے
اور گہری تو محبت ہوتی ہے
جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی,,,,,,
‏مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں؟؟؟

21/11/2024

08/11/2024
08/08/2024

PEHSAWAR board topper deliver a wonderful message to pashtoon community where BURKA consider as a violation of women rightMake sure BURKA is not the barrier in your journey MASHALLAH so proud of you ❤️❤️❤️

07/08/2024

سبحاناللّٰہ۔

28/07/2024

Lhr weather

25/07/2024

Lhr weather

دلته هر بچي امن و سکون غواړی بنو امن اولسی پاڅون. #بنوں  #امن   #پختون
20/07/2024

دلته هر بچي امن و سکون غواړی
بنو امن اولسی پاڅون.
#بنوں #امن #پختون

19/07/2024

دلته هر بچي امن و سکون غواړی
بنو امن اولسی پاڅون.

#امن

#بنوں 😭

ریاستی دہشت گردی کے شکار پرامن لوگ #بنوں  😭😭 #امن
19/07/2024

ریاستی دہشت گردی کے شکار پرامن لوگ
#بنوں 😭😭
#امن

تاسـو خـکارہ شــئ چرتـه بـیا اوشو د ویـنو باران ۔دہ غـوخـی بوئـی رازی کارغـان په پختون خواہ تاویګی۔😭  #بنوں  😭😭
19/07/2024

تاسـو خـکارہ شــئ چرتـه بـیا اوشو د ویـنو باران ۔
دہ غـوخـی بوئـی رازی کارغـان په پختون خواہ تاویګی۔😭

#بنوں 😭😭

Kumrat valley Everyone fans
16/07/2024

Kumrat valley
Everyone
fans

15/07/2024

Kumrat valley

‏لوگوں میں سب سے کامل زندگی اس کی ہے جو حیا میں کامل تر ہے- حیا کی کمی آدمی کی زندگی کی کمی ہے!حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہم...
04/07/2023

‏لوگوں میں سب سے کامل زندگی اس کی ہے جو حیا میں کامل تر ہے- حیا کی کمی آدمی کی زندگی کی کمی ہے!

حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ

مدارج السالكين [١٧٩/٣]

29/05/2023

ِ_عثمانی_کی_فتح ❤️🇹🇷

آج عالمِ اسلام کے لیے پرمسرّت لمحہ ہے، تبریک و تہنیت کی گھڑی ہے، سجدوں اور شیر کی تقریب ہے، عثمانی روایات کے امین رجب طیب اردوغان جیت گئے ہیں، کلیسائیوں کے منظور نظر کردوغلو جرگے سے باہر ہوگئے ہیں، شراب کی بوتلیں مرجھا گئی ہیں اور مومنین کی پیشانیاں اپنے رب کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہیں، یہ صرف اردوغان کی نہیں بلکہ ترکی میں ہلالِ عثمانی کی جیت ہے، فلسطینی کاز کی فتح نیز بازنطینی اور صہیونی ریشہ دوانیوں کی شکست ہے، عالمِ اسلام کے لیے اللہ کی طرف سے مثبت خبر اور پرامید رہنے کی تسلّی ہے، ترکوں نے اردوغان کو بجا طور پر صدر منتخب کر کے " ترک دانا " کی واقعی نظیر پیش کی ہے ۔
یقینًا ہمارے کمالسٹ لبرل برادران بھی تکلیف کےساتھ ہی سہی صدر محترم کے سامنے سرخم تسلیم کریں گے کہ ان کے قبلہ و کعبہ امریکہ میں بھی یہی نظام نافذ ہے جسے جمہوریت کا مائی باپ بتلایا جاتا ہے،
دراصل مغربی سوراج غروب ہورہاہے، اہل مغرب کے اقتصادی سامراج اور معاشی سوراج کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں، برٹش پارلیمینٹری سسٹم کی غیر فطری کھڑکیاں دم توڑ رہی ہیں،
ابھی چند برسوں قبل مغربیوں کا دماغ اور فکری سرغنہ سمجھے جانے والے برطانیہ نے یوروپی یونین میں خود اپنے ہاتھ سے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دے کے متحدہ یوروپی ممالک اور غیر انسانی استعمار پر کاری ضرب لگائی ہے، بریگزٹ کے ذریعے برطانوی ایگزٹ کا کرنٹ اس بات کا کھلا ثبوت تھا کہ مغرب اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکاہے، ایسے میں بھلا وہ ان ترکوں کی ترقیات کیوں کر برداشت کرسکتا ہے جن کے خاتمے کے لیے یہ سینکڑوں سالوں پر مشتمل *" مقدس عیسائی مشن "* برپا تھا؟
مغرب اور مغربی ہمنوا اپنے لبرل اور میڈیائی دستے سمیت اس وقت پوری طاقت صرف کررہے ہیں کہ اردوغان کی کردار کشی کی جائے اور اسلام پسندوں کی فتح کو مشکوک کردیا جائے، اس وقت یہ پروپیگنڈہ پرزور ہے اور اس کے پیادے وہی ہیں جو ہر موقع پر اہل حق کی راہ میں خنجر لہراتے نظر آتے ہیں ۔
*آج کے ترکی کا رجب طیب اردوغان، عدنان میندریس جیسے ہزاروں شہدا کے خون کا امین ہے، عثمان غازی، سلیمان قانونی، خیرالدین باربروس اور سلطان عبدالحمید کی عزت کرنے اور ان سے محبت کرنے والا لیڈر ہے، وہ لیڈر ایسا ہے جس کے گرم سینہ میں امت پنے کا دل دھڑکتا ہے،، وہ کبھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں فریڈم فلوٹیلا ہوجاتا ہے، تو کبھی اس کی ملّی حمیّت اسرائیلی صدر کو بھرے اسٹیج پر منہ تکتا چھوڑدیتی ہے*
*وہ کبھی مصر کے اخوانیوں کے لیے اخوت اسلامی کا نشان بن جاتاہے: تو کبھی: بنگلہ دیشی تحریکیوں کے لیے حریت کی للکار ہوجاتا ہے*
*وہ کبھی دوغلے دنیوی سامراج کے دھتکارے ہوئے شامی رفیوجیوں کے لیے انسانی و ایمانی دسترخوان بن جاتاہے: تو کبھی: اس کی خدا ترس بیگم برمی مظلوموں کے کیمپ میں مظلوم مسلمانوں پر سایہ فگن ہوتی ہے، ان سے بغلگیر ہوتی ہے، اور انسانیت پر بدترین بربریت کے سفاک مناظر سے پھوٹ پڑتی ہے،*
*وہ کبھی ایوان میں تدبیر ملکی کی عہد ساز نظیر ہوتاہے ‌: تو کبھی: میدان جنگ میں سپہ گری کی تاریخ رقم کرتاہے*
*رجب طیب اردوغان مرد آہن ہے وہ کاغذی اندیشوں سے کہیں زیادہ میدانی تدابیر کو چیلینج کرتاہے، اس کی دانشمندانہ قیادت نے جس عزیمت و استقامت کے ساتھ مسلح بغاوت کو روند ڈالا تھا، اسی وقت تاریخ میں رقم ہوچکا تھا کہ: اردوغان کی قیادت میں وہ لوہا ہے جو کبھی خالد ؓ، زنگی، ایوبی اور بن قاسم کے عزائم میں ہوا کرتاتھا ۔ اردوغان ان اہل خیر مجاھدین کے سالار ہیں جن کی زندگیاں ملت کا عظیم سرمایہ ہیں، عزیمت و استقامت، خلوص و وفا کے نغمے ان کے قول و عمل سے پھوٹتے ہیں۔*
آج کے ترکی کا ہر سورج اپنی ہر ہر کرن سے شعور و آگہی کے جلوے بکھیرتا ہے، جدید ترکی کے عہدِ نو کو سلام، ترکوں کی نویدِ ظفر کو سلام:
شاعر کی زبانی سنیں تو:
"خطہء قسطنطنیہ یعنی قیصر کا دیار
مہدئ امت کی سطوت کانشانِ پائیدار،
صورتِ خاک ِ حرم یہ سرزمین بھی پاک ہے
آستان ِ مسند آرائے شہِ لو لاک ہے،
نکہت ِ گُل کی طرح پاکیزہ ہے اس کی ہوا
تربتِ ایّوب انصاری سے آتی ہے صدا،
*ائے مسلمان!* ملّتِ اسلام کا دل ہے یہ شہر


سیکڑوں صدیوں کی کشت وخوں کاحاصل ہےیہ شہر

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Farmanullah khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category