Hakeem & Dr Khurram Latif

Hakeem & Dr Khurram Latif Homeopathic & Herbalist practitioner dedicated to promoting natural healing and holistic well-being.

24/09/2024
 ..!سیمن رپورٹ ہمیں مادہ منویہ یعنی semen کے متعلق بتاتا ہے۔ سیمن دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ایک سپرم یعنی کہ وہ خلیے جو ...
09/06/2024

..!

سیمن رپورٹ ہمیں مادہ منویہ یعنی semen کے متعلق بتاتا ہے۔
سیمن دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ایک سپرم یعنی کہ وہ خلیے جو اولاد پیدا کرنے کے جراثومے ہوتے ہیں اور دوسرا سمین کا مائع حصہ جس میں سپرم کی غذا اور سپرم کے لیے ضروری رطوبتیں شامل ہوتی ہیں، جو مختلف گلینڈز سے خارج ہوتی ہیں۔
ایک عام سمین رپورٹ ہمیں درجہ ذیل چیزیں بتاتی ہے۔



سیمن رپورٹ میں اپکو "semen volume" لکھا ہوا مل جائے گا ، اس سے "منی کی مقدار" مراد ہوتی ہے۔ منی کی مقدار مختلف کیسز میں مختلف ہوسکتی ہے۔ یہ مقدار 1 ملی میٹر سے لے کر 10 ملی لیٹر تک دیکھی گئی ہے۔ منی کی نارمل اور اوسط مقدار تقریباً 1.5 ملی لیٹر سے لے کر 5 ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔ اس کے علاؤہ منی کی مقدار اس بات پر بھی منحصر ہے کہ کتنی دیر بعد منی خارج کی گئی، اگر اپ کوئی بہت کم وقفے کے بعد منی خارج کرے گا تو اس کا semen volume کم ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق منی کی صحت مند مقدار 1.5 ملی لیٹر سے 7.6 ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔



جیسا کہ اوپر بیان کیا کہ منی یعنی کہ سمین سپرم اور کچھ ضروری رطوبتوں کا مکسچر ہوتا ہے، سیمن رپورٹ میں موجود "s***m quantity" سے مراد ہے کہ منی میں سپرم یعنی جراثوموں کی تعداد کتنی ہے۔
اوسط مقدار کی بات کریں تو یہ 50 ملین سے 120 ملین فی ملی لیٹر ہوتا ہے۔ بغض جگہ پر یہ تعداد 40 ملین سے 250 ملین تک بھی درج ہے۔ البتہ نارمل سے کم کا مطلب کوئی خاص مسلہ نہیں ہے۔ 15 ملین فی ملی لیٹر تک یہ مقدار محفوظ مانی جاتی ہے، اس سے کم سپرم کی کمی کی نشان دہی مانی جاتی ہے۔
اگر عالمی ادارہ صحت کی رائے دیکھیں تو اس کے مطابق منی کے فی ملی لیٹر میں (یعنی s***m concentration) 15 ملین سے 259 میلین ہوتی ہے۔ جبکہ ایک بار خارج کی گئی منی میں سپرم کی تعداد 39 ملین سے 928 ملین تک ہوسکتی ہے۔

(s***m morphology)

ایک سپرم بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
1- سر (head)
2- درمیان والا حصہ (midsection)
3- دم (tail)

ان تینوں حصوں میں کوئی خرابی ، سپرم کی بیضے سے ملاپ کرنے اور اگلی نسل پیدا کرنے کی قابلیت کو کم /ختم کرتی ہے۔ اسی منی میں موجود کچھ ایسے سپرم بھی ہوتے ہیں جو ابھی پوری طرح سے میچور/ تیار نہیں ہوئے ہوتے ، ایسے سپرم بھی بیضے سے ملاپ کے قابل نہیں ہوتے۔ اس لیے منی میں نارمل شیپ (ساخت) والے سپرم کا ہونا ضروری ہے۔
"عالمی ادارہ صحت کے مطابق نارمل سپرم کی تعداد اگر 4 فیصد سے 48 فیصد تک ہو تو محفوظ اور اولاد پیدا کرنے کے قابل مانی جاتی ہے۔ "

(s***m viability یا vitality)

سپرم viability سے مراد ہے کہ سیمن میں زندہ سپرم کی تعداد کتنی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک بار میں خارج ہونے والی منی میں جتنے سپرم ہوتے ہیں ان میں سے کم از کم 50 فیصد زندہ ہونے چاہئیں۔

(s***m motility)

ایک صحت مند سپرم تیز حرکت کرتا ہے، اور یہ ضروری بھی ہے کیونکہ سپرم کو مادہ کے تولیدی نظام میں سفر کرنا ہوتا ہے۔ اگر سپرم کی حرکت کم /سست ہوگی تو سپرم بیضے تک سفر نہیں کر پائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نارمل s***m motility چالیس سے 81 فیصد ہوتی ہے۔ جس میں سے progressive motility یعنی کہ آگے کی طرف سفر کرنے والے سپرم کی تعداد 32 سے 75 فیصد تک ہوتی ہے۔



فروکٹوز سپرم کی خوراک ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس کی مقدار 13 umol یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے



عالمی ادارہ صحت کے مطابق سیمن کی نارمل پی ایچ 7.2 سے 8 تک ہوتی ہے۔



پس سیلز سے مراد وہ سفید خلیے ہیں جو کہ اینفیکشن کی صورت میں منی میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ اینفیکشن ان راستوں میں ہوسکتی ہے جن سے منی گزر کر آتی ہے۔ ایک بلکل صحت مند منی میں کوئی پس سیل نہیں ہونا چاہیے، البتہ تھوڑی سی مقدار میں پس سیلز کوئی خطرے کی بات نہیں۔
کچھ لیبارٹریز میں پس سیلز کے علاؤہ جو سیلز منی میں شامل ہوتے ہیں جیسا کہ endothelial cells جو کہ ان نالیوں کی دیواروں سے ٹوٹ کر آتے ہیں جن سے منی گزر کر آتی ہے ان کو بھی پس سیل سمجھ لیا جاتا ہے۔ البتہ ایک اچھی لیبارٹری اپکو ہر قسم کے سیلز کو الگ الگ کر کے بتائے گی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سپرم کے علاؤہ منی میں موجود ان سب سیلز کی نارمل تعداد 1 ملین فی ملی لیٹر سے کم محفوظ سمجھی جاتی ہے۔
________________________________________________
سیمن رپورٹ ہمیں مادہ منویہ کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے۔
لیکن یہ کسی کے اولاد پیدا کرنے کے قابل نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہرگز نہیں۔ بعض اوقات اگر رزلٹ نارمل یا حد سے کچھ کم آتا ہے تب بھی اس بات کے امکانات موجود ہوتے ہیں کہ مریض صاحب اولاد بن سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ علاج سے رزلٹس کو بہتر کیا جاتا ہے۔










Male Sexual Specialists
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
علاج بلغذا علاج بلدوا
Dr Khurram latif
Hakeem & Dr Khurram Latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
HAKEEM KHALID HERBAL Dawakhana

مردانہ بانجھ پن / Azoos***miaایزو سپرمیا کیوں ہوتا ہے وجوہات اور علاج کیا ہے ؟مردانہ بانجھ پن کی سب سے بڑی وجہ ایزو سپرم...
01/06/2024

مردانہ بانجھ پن / Azoos***miaایزو سپرمیا کیوں ہوتا ہے وجوہات اور علاج کیا ہے ؟

مردانہ بانجھ پن کی سب سے بڑی وجہ ایزو سپرمیا ہے ایسے مرد کے مادہ تولید میں ایک بھی جراثیم/ سپرم نہیں پایا جاتا یا پھر سپرمز کی اتنی کم مقدارہوتی ہے کہ ان کا پتہ ہی نہیں چل پاتامرودوں میں ایزو سپرمیا کی شرح 15فیصد تک ہے جیسے ہی مردوں ایزو سپرمیا کے متعلق معلوم ہوتا ہے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور سمجھ بیٹھے ہیں کہ شاید وہ زندگی بھر باپ نہیں بن سکیں گے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہےمیڈیکل سائنس اس قدر ترقی کر چکی ہے کہ قدرت کا ساتھ ہو تو اب کسی بھی بیماری کا علاج نا ممکن نہیںIUI IVFٹیسٹ ٹیوب بے بی تکنیک کے زریعے ایزو سپرمیا کے مریض بھی اپنے ہی جراثیم سے اپنی حقیقی بچے کے باپ بن سکتے ہیں۔

سپر م/جراثیم کیسے بنتے ہیں ؟

سپرمز مردکے ٹیسٹیز/ گولیوں میں موجود سیمنی فیرس ٹبیولزمیں بنتے ہیں اس کے بعد سپرم ٹیسٹیز میں موجود ایک جگہ جیسے ایپی ڈیڈائمس بولتے ہیں اس میں سٹور
ہوتے ہیں جب مرد ہمبستری کے دوران انزال کے قریب ہوتا ہے تب یہی سپرم ایپی ڈیڈائمس سے سفر کر ایک ٹیوب (واس ڈیفرنس )کے زریعے پیشاب کی نالی تک پہنچتے ہیں اور مرد ڈسچارج ہو جاتا ہے سپرم نکل آتے ہیں اس سارے عمل کو s***metogenesis کہتے ہیں جو ہمارے جسم کے پچوٹری ہارمونز کے کنڑول میں ہوتا ہے اس سے ملی جلتی بڑی غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ سپرم مرد کی ٹانگوں کےدرمیان پائے جانے والے گٹنوںمیں بنتے اور سٹور ہوتے ہیں جو زیادہ ہمبستری کرنے کی وجہ سے ختم ہو جاتے ہیں جوکہ سرا سر غلط بات ہے۔

ایزو سپرمیا کے مریض دو طرح کے ہوتے ہیں ایک obstructive azoos***miaاور دوسرا Non obstructive azoos***miaتفصیل ذیل ہے ۔

obstructive azoos***mia

ایسے مریض میں سپرم بن تو رہے ہوتے ہیں لیکن انزال کے وقت سپرم کا اخراج نہیں ہوتا مرد کے ٹیسٹیز/گولیوں سے پیشاب کی نالی تک جو سپرم نکلنے کا راستہ ہوتا ہے اس راستے میں کہیں بلاکیج آ جاتی ہےمثال کے طور پر کبھی دوران لڑائی جھگڑا یا کسی بھی طرح سے مرد کوٹیسٹیز پر چوٹ سخت چوٹ آئی ہودوران کھیل کود ٹیسٹیز پر گیند لگی ہو ،ہرنیاں یا hydrocele operationکا آ پریشن ہوا ہو ٹیسٹیز میں چھوٹی چھوٹی وینز کا گچھا یعنی Varicoceleہو تو ایسی حالت کا مریضobstructive azoos***miaکے مسلے سے دوچار ہو سکتا ہے ایسے مریض کا فیزیکل باڈی ایگزامینیشن کیا جاتا ہے ہارمونل ٹیسٹ جیسا کے ٹیسٹوسٹیرون ، پرالیکٹن ، تھائی رائیڈ کیے جاتےہیں ٹیسٹیز سکروٹم کا الٹرا ساؤنڈ کیا جاتا ہے اگر تمام ٹیسٹ نارمل ہوں تو پھرobstructive azoos***miaہوتا ہے ۔

Non obstructive azoos***mia

ایسے مریض میں سپرم/جراثیم بالکل بنتے ہی نہیں جس کی وجہ پیدائشی یا پھر کوئی بیماری ہو سکتی ہےاگر ہارمونل ٹیسٹ نارمل نہیں آتے یا پھر الٹرا ساؤنڈ میں ٹیسٹیز/گولیاں صحت مند دیکھائی نہیں دیتی تو پھر Non obstructive azoos***mia
ہوتا ہے.

جنہیں سمجھ نہیں آئی تو انہیں آسان زبان میں سمجھاؤں آپ کی پانی کی ٹینکی ہو اورنل میں پانی نہ آ رہا ہو تو اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہے یا تو آپ کی ٹینکی میں پانی موجود ہی نہیں یا اگر پانی ہے تو آپ کی ٹینکی کے پائپ یا نل میں کہیں بلاکیج ہےجس وجہ سے پانی نہیں آ رہا اگر پانی ہوا تو آپ ٹینکی سے ڈائریکٹ پانی نکال لیں گےیا پائپ /نل کی بلاکیج ختم کریں گے ۔
مکمل چیک اپ کروانے کے بعد ہی اس کے علاج کے بارے میں پتا چل سکتا ہے کہ آیا یہ بلاکیج دوا سے ختم ہوسکتی ہے یا اسکے لیے آپریشن کروانا پڑے گا..!
مشورہ کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں
0300 8896186






Hakeem & Dr Khurram Latif

علاج بلغذا علاج بلدوا
HakeemdrKhurramlatif Ge
Male Sexual Specialists
Dr Khurram latif
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
HAKEEM KHALID HERBAL Dawakhana

26/04/2024


















Hakeem & Dr Khurram Latif Hakeem & Dr Khurram Latif HakeemdrKhurramlatif GeMale Sexual SpecialistsHakeem & Dr Khurram Latif

Address

Lahore

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923008896186

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem & Dr Khurram Latif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hakeem & Dr Khurram Latif:

Share

Category