20/08/2023
جڑانوالہ واقعہ پاکستان کیخلاف ایک سازش تھا۔ اِس سازش کا پہلا انڈہ ریاستِ پاکستان نے 12 مارچ 1949 کو دستورساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد منظور کرکے دیا۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاروے میں تبدیل ہوتے ہوتے سابقہ ہندوستان کی اس عظیم سرزمین کے اعتدال پسند، صلح جو، مجموعی طور پر لبرل سماج کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کردیا۔
قیام پاکستان کے 18 ماہ بعد بانی پاکستان کی 11اگست 1947 کی واضح طور پر اعلان کی گئیں پالیسیوں کی نفی کرتے ہوئے ریاست پاکستان نے ریاست کی بنیاد مذہب پر رکھتے ہوئے اپنے ہی شہریوں میں ایسی دراڑ قائم کی' جس سے مسائل پیدا ہوئے۔ جو ضیاالحق کے دور میں پیوپا میں تبدیل ہوئے۔ اور اب پروانہ، بالغ مچھر بن کر سب کو کاٹ رہے ہیں۔
(1)مذہب کی ریاست سے علیحدگی تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔
(2)ریاست پاکستان کی جانب سے اپنے تمام شہریوں کو 23 مارچ 1940 کی قرار داد کے مطابق برابر کے شہری کا درجہ دینے تک اسلامی دہشتگردی جاری رہیگی۔
(3)نصاب تعلیم سے دوسرے مذاہب کے شہریوں کیساتھ نفرت انگیز، تعصب پر مبنی اسباق میں ترمیم تک پاکستانی معاشرہ انتہاپسندی کا شکار رہیگا۔اور پاکستان یوں ہی دنیا بھر میں تماشہ بنا رہیگا۔۔۔۔