Dr Uzma Gull

Dr Uzma Gull You can book appointments with Physiotherapist Specialist
(1)

24/12/2025

Our clinic will be open on 25th December, kindly book your appointment in advance for Skin,Hair and Physio treatments and receive expert care.
Limited slots available- Contact us today!

27/11/2025

Alhumdullilah

26/11/2025

Shukar Alhumdulliah
Book your appointments now

جسم پر بغیر چوٹ لگے نیل پڑنے (bruises) کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلاًخون پتلا کرنے والی ادویاتوٹامن C یا وٹامن K کی کمی...
29/09/2025

جسم پر بغیر چوٹ لگے نیل پڑنے (bruises) کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلاً
خون پتلا کرنے والی ادویات
وٹامن C یا وٹامن K کی کمی
عمر بڑھنے کے ساتھ خون کی نالیوں کا نازک ہونا
خون جمنے کے مسائل (platelets کی کمی یا کسی بیماری کی وجہ سے)
ہارمونی تبدیلیاں خاص طور پر خواتین میں
جگر یا خون کی بیماری جیسے leukemia یا liver disease

اگر اکثر نیل پڑنے لگیں یا بہت زیادہ گہرے ہوں تو ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروانا چاہیے۔
کیا آپ بھی مسئلے کا شکار ہیں؟؟

15/09/2025
14/09/2025

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸
یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ہوتے گائنی کے پاس جانا گناہ یا جرم سمجھتی ہیں۔ میرے پاس آئے روز ایسے کیسز آتے ہیں جن میں مریضہ بتاتی ہیں کہ فلاں فلاں مسائل شادی سے پہلے بھی تھے مگر شرم کے مارے گھر والے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گے اور اب جب ہوش آئی تو پانی سر سے گزر چکا ہے۔اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ سوچ کر اپنے مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شادی سے پہلے گائناکالوجسٹ (Gynae Doctor) کے پاس جانا اچھا نہیں سمجھا جاتا یا معاشرے میں لوگ برا سمجھیں گے۔ یہی سوچ بہت سی لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے۔

یاد رکھیں! صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہر لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا گناہ نہیں بلکہ اپنے جسم اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک لازمی قدم ہے۔

👩‍⚕️ کن مسائل پر فوراً Gynae ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

🔹 ماہواری کے مسائل

پیریڈز بالکل شروع نہ ہونا یا بہت دیر سے آنا

پیریڈز کا غیر متوازن ہونا (بہت زیادہ یا بہت کم خون آنا)

پیریڈز کے دوران ناقابل برداشت یا حد سے زیادہ درد

🔹 سفید پانی یا انفیکشن

بار بار یا غیر معمولی ڈسچارج آنا

بدبو دار یا پیلا/سبز/بھورا ڈسچارج

اندام نہانی میں خارش، جلن یا سوجن

🔹 ہارمونی مسائل

چہرے پر ضدی دانے (Acne)

غیر ضروری بال آنا (Hirsutism)

وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا

بار بار موڈ خراب ہونا یا ڈپریشن

🔹 رسولیاں یا گلٹیاں

چھاتی میں گلٹی محسوس ہونا

چھاتی میں مستقل درد یا سوجن

اووری یا بچہ دانی میں رسولی یا Cyst کا شک

🔹 چھاتی (Breast) کے مسائل

خود معائنے کے دوران کوئی سختی یا گلٹی محسوس ہونا

چھاتی سے خون یا غیر معمولی رطوبت آنا

نپلز (Ni***es) کی شکل یا رنگ میں تبدیلی

چھاتی کے سائز میں اچانک فرق یا درد

🔹 دیگر اہم علامات

پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں مستقل یا بار بار درد

پیٹ کا پھول جانا یا بار بار bloating ہونا

بار بار پیشاب آنا یا پیشاب میں جلن

بغیر کسی وجہ کے غیر معمولی bleeding ہونا

خون کی کمی، مستقل تھکن یا کمزوری

---

🚫 اگر ان مسائل کو نظر انداز کیا جائے تو آگے چل کر یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں:

بانجھ پن (Infertility)

بچہ دانی اور اووریز کے خطرناک امراض

مستقل ہارمونی بیماریاں

ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری

✨ یاد رکھیں:
ڈاکٹر آپ کے راز کو راز رکھتا ہے۔ Gynae checkup صرف علاج کے لیے ہوتا ہے، یہ کسی بھی طرح کی "بدنامی" یا "برا سمجھنے" والی بات نہیں ہے۔

🌿 کچھ احتیاطی تدابیر جو ہر لڑکی اپنا سکتی ہے:

اپنے پیریڈز کو ہمیشہ نوٹ کریں (Cycle Calendar رکھیں)

زیادہ فاسٹ فوڈ، میٹھا اور سوڈا ڈرنکس سے پرہیز کریں

باقاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کریں

وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کی کمی پوری کریں

غیر ضروری شرمندگی یا خوف دل سے نکالیں

👩‍⚕️ آخر میں پیغام:
شادی سے پہلے Gynae کے پاس جانا نہ صرف جائز ہے بلکہ ضروری بھی ہے۔ اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ صحت مند لڑکی ہی آگے چل کر صحت مند عورت اور صحت مند ماں بن سکتی ہے

Shukar Alhumdulilah
09/07/2025

Shukar Alhumdulilah

Address

Nishter Colony Usama Block #299 Feroz Pur Road Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Uzma Gull posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category