27/08/2021
ماہر نفسیات کون ہوتے ہیں؟
اکثر اوقات یہ دیکھا اور سنا جاتا ہے۔ کہ ماہر نفسیات کے بارے میں لوگوں کو مکمل طور پر آگاہی حاصل نہیں ہوتی اور وہ تصور کرتے ہیں کہ ماہر نفسیات صرف پاگلوں کا علاج کرتے اور لوگ ماہر نفسیات کے کے پاس جانے سے کتراتے ہیں کہ لوگ ہمیں پاگل سمجھ لیں گے۔
ماہر نفسیات نے نفسیات میں ماسٹرزڈ کی ڈگری حاصل کی ہوتی۔ اور مختلف speciality کے کورس کیے ہوتے۔
ماہر نفسیات لوگوں کےذ ہنی مساءل انکی منفی سوچوں اور رویوں کو talk therapy کے ذریعہ بہتری کی طرف لےجاتے ہیں۔ منفی سوچوں کو مثبت سوچوں میں تبدیل کرتے اور منفی رویوں کو مثبت رویوں میں تبدیل کر کے انکو بہتر انداز میں زندگی بسر کرنے کا طریقہ سیکھاتے۔
ماہر نفسیات لوگوں کے ذہنی مساءل کو بہتر کرنے اور انکی ذہنی بیماری کو( diagnosis ) تشخیص کرتے ہیں۔ اور اس بیماری کے بارے میں client اور اس کے گھر والوں کو آگاہی دی جاتی اور اس بیماری سے نکلنے کے لیے مختلف therapy اور action plan منتخب کیے جاتے اور client کی بہتری کے لیے کام کیا جاتا۔
ماہر نفسیات کا اصل مقصد اپنے client کے نفسیاتی ، جذباتی اور رویوں کے مساءل کو identify کرنے کے بعد treatment مہیا کرنا ہے۔
Written by:
Clinical psychologist
Sana hassan