
02/05/2025
الحمدللہ!
یہ ہمارے لیے نہایت مسرت اور فخر کا لمحہ ہے کہ شیخ زید اسپتال لاہور کے HPB / لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ میں صحت سہولت کارڈ کے تحت پہلا کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ مورخہ 29 اپریل 2025 کو کیا گیا۔
🔹 Recipient: محمد مدایب خان
🔹 Donor: فاطمہ بی بی
یہ کامیابی صرف ہمارے یونٹ کی نہیں، بلکہ ان ہزاروں مستحق مریضوں کے لیے ایک نئی امید ہے، جو مالی وسائل کی کمی کے باعث مہنگے علاج سے محروم رہتے تھے۔
ہم وزیراعلیٰ پنجاب جناب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے صحت کارڈ جیسی انقلابی سہولت فراہم کی، جو غریب اور نادار مریضوں کو مہنگے اور جدید علاج تک رسائی دے رہی ہے۔
یہ صرف ایک آغاز ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ مستقبل میں مزید مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، اور انہیں ایک نئی زندگی مل سکے۔
📢 براہ کرم اس پیغام کو عام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ صحت کارڈ کی افادیت سے آگاہ ہوں اور مستفید ہو سکیں۔