Sehar Marriage Bureau

Sehar Marriage Bureau 🎀Sehar Marriage Bureau🎀 is providing matrimonial services and leads you to find a perfectly suitable spouse online.

We are providing our services online as well as offline.🎊🎉🎆

ایک زمانے میں ایک بوڑھی عورت تھی جس کے پاس دو بڑے برتن تھے، جو اس نے اپنے گردن پر لٹکائے ہوئے تھے۔ ایک برتن میں دراڑ تھی...
19/09/2025

ایک زمانے میں ایک بوڑھی عورت تھی جس کے پاس دو بڑے برتن تھے، جو اس نے اپنے گردن پر لٹکائے ہوئے تھے۔ ایک برتن میں دراڑ تھی جبکہ دوسرا برتن بالکل صحیح تھا اور ہمیشہ مکمل پانی لاتا تھا۔
دو سال تک، یہ روزانہ کا معمول رہا، کہ وہ عورت گھر میں صرف ایک اور آدھے برتن کا پانی لاتی۔ یقیناً، صحیح برتن اپنی کامیابیوں پر فخر کرتا تھا، لیکن دراڑ والا برتن خود پر شرمندہ تھا کہ وہ صرف آدھا کام کر سکا۔

دو سال کی اس تلخ ناکامی کے بعد، ایک دن دراڑ والے برتن نے عورت سے کہا، "میں خود سے شرمندہ ہوں، کیونکہ میرے سائیڈ میں دراڑ کی وجہ سے پانی راستے میں بہہ جاتا ہے۔"

عورت نے مسکرا کر کہا، "کیا تم نے کبھی غور کیا کہ تمہارے سائیڈ پر راستے پر پھول کھلتے ہیں، لیکن دوسرے برتن کے سائیڈ پر نہیں؟" اس نے کہا، "میں ہمیشہ تمہاری خامی جانتی تھی، اس لیے میں نے راستے پر پھولوں کے بیج بو دیے، اور ہر دن جب ہم چلتے ہیں، تم انہیں سیراب کرتے ہو۔"

"دو سالوں میں، میں نے ان خوبصورت پھولوں کو توڑ کر اپنی میز کو سجایا۔ اگر تم ایسے نہ ہوتے، تو یہ خوبصورتی نہ ہوتی جو گھر کو بابرکت کرتی۔"
**سبق:**
کہانی کا سبق یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کی اپنی منفرد خامی ہوتی ہے۔ لیکن جو دراڑیں اور خامیاں ہم میں ہیں، وہ ہماری زندگیوں کو ساتھ مل کر دلچسپ اور انعام دینے والی بناتی ہیں۔ آپ کو بس ہر شخص کو اس کی حقیقت میں قبول کرنا ہے اور اس کے اندر کی خوبی کو تلاش کرنا ہے۔
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

Purposal required for Female .....Free Registration on Website:🌐 Seharmarriage.com                                      ...
19/09/2025

Purposal required for Female .....
Free Registration on Website:
🌐 Seharmarriage.com

19/09/2025

مُحبتوں کا مان رکھنا سیکھیں! زِندگی بہت چھوٹی سی ہے کوشِش کریں کہ ؛ کِسی کا مان کِسی کا اعتبار ناں ٹوٹے ، کیونکہ وقت تو گُزر ہی جاتا ہے ، لیکن دی ہوئی تلخیوں کے نقش دِلوں پر ہمیشہ کے لئے رہ جاتے ہیں! ۔ ❤️

اصلاح کرنے والوں سے تعلق مت توڑیںزندگی میں وہ لوگ بہت قیمتی ہوتے ہیں جو آپ کو آئینہ دکھاتے ہیں، جو آپ کی اصلاح کرتے ہیں،...
19/09/2025

اصلاح کرنے والوں سے تعلق مت توڑیں
زندگی میں وہ لوگ بہت قیمتی ہوتے ہیں جو آپ کو آئینہ دکھاتے ہیں، جو آپ کی اصلاح کرتے ہیں، آپ کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور آپ کو بہتر انسان بننے کی طرف لے جاتے ہیں۔ ایسے لوگ نعمت ہوتے ہیں — ان کی باتیں شاید کڑوی لگیں، مگر وہ دل کی گہرائی سے آپ کی بھلائی چاہتے ہیں۔
آج کے دور میں جہاں چاپلوسی عام ہے اور سچ بولنے والے کم، وہاں اگر کوئی آپ کے سامنے سچ کہہ دے، تو اسے کھونا مت۔ ان سے فاصلہ مت بڑھائیں۔ ان کا دامن تھامے رکھیں، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو آپ کو گمراہی سے بچاتے ہیں، اور روشنی کی طرف لے جاتے ہیں۔
اسی طرح ایسی مجلسیں، محفلیں، اور گروپ جہاں سے علم ملتا ہو، خیر کی باتیں سننے کو ملتی ہوں، دل کا سکون اور روح کی غذا ملتی ہو — انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ وقت نکال کر ان محفلوں میں شریک ہوں، کیونکہ علم وہ چراغ ہے جو ہر اندھیرے کو روشن کر دیتا ہے۔
یاد رکھیں! دنیا کے تعلق وقتی ہوتے ہیں، مگر وہ لوگ اور وہ جگہیں جو آپ کی اصلاح اور آپ کی روح کی پرورش کا ذریعہ بنیں، وہی اصل خزانہ ہیں۔
تعلق رکھیں... ان لوگوں سے جو آپ کو بہتر بناتے ہیں۔
بیٹھک رکھیں... وہاں جہاں آپ کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
محبت رکھیں... ان محفلوں سے جہاں سے خیر پھوٹتی ہے۔

جمعہ کے دن کی دعا  یہ وہ بابرکت دن ہے جس میں قبولیتِ دعا کے خاص لمحات پوشیدہ ہیں۔آئیے دل سے رب کو پکاریں اور اپنے گناہوں...
19/09/2025

جمعہ کے دن کی دعا
یہ وہ بابرکت دن ہے جس میں قبولیتِ دعا کے خاص لمحات پوشیدہ ہیں۔
آئیے دل سے رب کو پکاریں اور اپنے گناہوں کی مغفرت، رزق میں برکت اور زندگی میں سکون مانگیں۔

📍 Address: Office #2, H Block, Sector 2, DHA Lahore
📞 0300-0966994 | 0327-7770361
🌐 Seharmarriage.com
📱

✨ دو ڈاکٹرز کی شادی… حق مہر: 313 مفت آپریشن! ✨مشہد (ایران) میں ایک نوجوان ڈاکٹر جوڑے نے شادی کی اور حق مہر طے کیا کہ شوہ...
18/09/2025

✨ دو ڈاکٹرز کی شادی… حق مہر: 313 مفت آپریشن! ✨
مشہد (ایران) میں ایک نوجوان ڈاکٹر جوڑے نے شادی کی اور حق مہر طے کیا کہ شوہر، جو سرجن ہیں، اپنی زندگی میں 313 ضرورت مند مریضوں کے مفت آپریشن کریں گے۔
یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا انوکھا اور بے مثال حق مہر ہے۔ 💙

الحمدللہ! 🇵🇰🤲پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک ...
18/09/2025

الحمدللہ! 🇵🇰🤲
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی۔

یہ دراصل ایک تاریخی لمحہ ہے جس میں ربِ کریم نے حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان کو منتخب فرمایا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے لیے اعزاز ہے بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ 🌍✨

ان شاءاللہ یہ معاہدہ آنے والے وقت میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور قیادت کی بنیاد ثابت ہوگا۔

پاکستان زندہ باد! سعودی عرب پائندہ باد! 💚🇵🇰🇸🇦

بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ آج انہیں پیزہ کھلاوں گا۔ مارکیٹ جانا تھا سوچا پیٹرول کی بچت کروں اور inDrive سے بائیک رائیڈ منگو...
17/09/2025

بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ آج انہیں پیزہ کھلاوں گا۔ مارکیٹ جانا تھا سوچا پیٹرول کی بچت کروں اور inDrive سے بائیک رائیڈ منگوائی۔ بھائی نے میرے بیٹھتے ہی بائیک چلائی تو کچھ دور جاکر بائیک پنکچر ہوگئی ۔ کچھ فاصلے پر پنکچر شاپ پر پہنچے اور ٹائر کھلوانے پر پتہ چلا کہ ٹیوب میں پہلے سے ہی سات آٹھ پنکچر ہیں۔ دوکاندار بولا کہ ٹائر ٹیوب دونوں ہی بالکل ختم ہیں۔ بائیک والے نے منت سماجت والے لہجے میں کہا کہ ٹیوب ڈال دو، پیسے اکٹھے کرکے ٹائر بعد میں ڈلوا لوں گا۔
میں چونکہ ٹائرز اور بیٹری کے شعبہ سے وابستہ ہوں تو میں نے ٹائر اور بائیک رائیڈر کی حالت دیکھی جو کہ دونوں ہی بہت کمزور تھے۔ فورآ ہی فیصلہ کیا اور دوکاندار کو ٹائر بمعہ ٹیوب تبدیل کرنے کا کہہ دیا، جس پر بائیک رائیڈر پریشان ہوا کہ سر جی میرے پاس تو صرف 600 روپیہ ہے، ٹائر تبدیل نہیں کرواسکتا ۔ اسے پیار سے کہا کہ بھائی ٹائر میری طرف سے تحفہ ہے۔
ایک پیزے کی قیمت میں کسی سفید پوش کی خوشیاں گھاٹے کا سودا ہرگز نہیں
بیچارے کی آنکھوں میں سچ مچ آنسو دیکھے اور سوچا کہ سفید پوش کس مشکل سے سانسوں کی ڈور چلا رہے ہیں

اپنے اردگرد دیکھیں آپ کو بہت سے حقیقی ضرورت مند نظر آئیں گے، پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور محنت مزدوری کرنے والوں کو طے شدہ پیسوں سے کچھ زیادہ دیکر ان کی آنکھوں میں خوشیاں دیکھیں ۔ زندگی کتنی مزے کی لگے گی۔ الحمدللہ

(پوسٹ کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ ترغیب ہے)

17/09/2025

آج ایک اور رشتہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔۔
لڑکی پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیٹی ہیں جبکہ لڑکا امریکہ میں ہوتا ہے۔ 💖

رشتہ ڈھونڈنا اب کوئی خواب نہیں، حقیقت ہے! کیا آپ بھی لمبے انتظار اور ناکام کوششوں سے تھک چکے ہیں؟ سحر میرج بیورو آپ کے ل...
17/09/2025

رشتہ ڈھونڈنا اب کوئی خواب نہیں، حقیقت ہے!
کیا آپ بھی لمبے انتظار اور ناکام کوششوں سے تھک چکے ہیں؟
سحر میرج بیورو آپ کے لیے بہترین اور موزوں رشتے تلاش کرتا ہے، تاکہ آپ کا کل خوشیوں اور سکون سے بھرپور ہو۔
رشتہ تلاش کرنے کے لیے آج ہی ہم سے رابطہ کریں!

📍 Address: Office #2, H Block, Sector 2, DHA Lahore
📞 0300-0966994 | 0327-7770361
🌐 Seharmarriage.com
📱

17/09/2025

میرے پاس انگلینڈ سے ایک نہایت باوقار اور خوبصورت ڈاکٹر بیٹی کا رشتہ موجود ہے۔ وہ انگلینڈ میں اپنے دو کامیاب کلینکس چلا رہی ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

انہیں اپنے جیسے بزنس مین کی تلاش ہے

17/09/2025

میرے پاس انگلینڈ سے ایک نہایت باوقار اور خوبصورت ڈاکٹر بیٹی کا رشتہ موجود ہے۔ وہ انگلینڈ میں اپنے دو کامیاب کلینکس چلا رہی ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

انہیں ایسے بزنس مین کے رشتے کی تلاش ہے جو تعلیم یافتہ، خوش اخلاق اور ان کے ہم پلہ ہو۔

مزید معلومات کے لیے انباکس کریں۔

Address

DHA Rahbar Lahore
Lahore
53700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sehar Marriage Bureau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram