Hassan Homeopathic Clinic & Store

  • Home
  • Hassan Homeopathic Clinic & Store

Hassan Homeopathic Clinic & Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Homeopathic Clinic & Store, Medical and health, Usman Chowk Chah Jamun Wala Bazar, New Samnabad Lahore, .

نفسیاتی مسائل کا علاج جتنا احسن طریقہ سے ہومیوپیتھی کرتی ہے آج تک دنیا کائنات میں اس سے بہتر علاج دریافت نہیں ہوا۔اگر آپ...
10/10/2024

نفسیاتی مسائل کا علاج جتنا احسن طریقہ سے ہومیوپیتھی کرتی ہے آج تک دنیا کائنات میں اس سے بہتر علاج دریافت نہیں ہوا۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز وہم وسوسے نیند کا نہ آنا ڈپریشن موت کا خوف او سی ڈی وغیرہ وغیرہ میں مبتلا ہے تو فورا ہومیوپیتھی کی طرف رجوع کیجیے۔

بہت جلد یہ سین پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔إن شاءاللہلوگ ایلوپیتھک کے سائیڈ ایفیکٹ سے گھبرا کر متبادل طریقہ علاج کی...
09/10/2024

بہت جلد یہ سین پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔إن شاءاللہ
لوگ ایلوپیتھک کے سائیڈ ایفیکٹ سے گھبرا کر متبادل طریقہ علاج کی تلاش میں ہیں

07/10/2024

If you are searching for General tonic.
Try it must once.
You will forget all other products.

07/10/2024

Very effective product for all mental problems.

03/10/2024

Depression Disorder ڈپریشن کیا ہے اور اسکا حل؟
ڈپریشن ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی۔ لیکن مریض کو زندہ لاش بنا دیتی ہے , مریض کی زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے ،اور مریض سے اسکی ساری خوشیاں چھین لیتی ہیں۔ یاد رکھیں ڈیپریشن بھی ایک قسم کی بیماری ہوتی ہے ، جو کہ نفسیاتی بیماری ہوتی ہے۔

انزائٹی کیا ہے؟ بغیر خاص وجہ کے، بے چینی، گھبراہٹ، ڈر، خوف جیسی نفسیاتی کیفیت اینزائٹی (Anxiety) کہلاتی ہے۔
اس انزاٸٹی کی سب سے بری خصوصیت یہ ھے کہ یہ مردوں میں بزدلانہ اور زنانہ خصوصیات کی حامل بیماری ھے جیسے شرمیلاپن، گیدرنگ یعنی رش سے گھبرانا، اپنا حق نہ مانگ سکنا ، ڈر خوف میں رہنا، ہر وقت موت کے خیالات کا آنا یا موت سے ڈرنا، اپنے اندر کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کو تصور کرنا وغیرہ شامل ہو سکتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں 300 ملین سے زیادہ لوگ ڈیپریشن انزائٹی جیسی بیماریوں کا شکار ہیں۔ اور یہ بیماریاں مردوں کی نسبت عورتوں کو زیادہ ہوتی ہے ۔اور ہر سو میں سے 15 لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔ اس بیماری کا علاج بروقت بہت ضروری ہے ۔ لہذا ڈیپریشن کا علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

ڈپریشن کی علامات
اگر آپ کو ان درج ذیل علامتوں میں سے 3 یا 3 سے زیادہ علامتیں ہوں تو پھر آپکو ڈیپریشن کا مسلئہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔

1:نیند کا کم ہو جانا:
نیند کا کم ہو جانا ڈپریشن کے مریض کی بنیادی علامت ہے۔

2: دل کا اداس رہنا :
اس میں مریض کا دل ہر وقت صبح دوپہر اور شام میں اداس رہتا ہے ۔اگر اس کی زندگی میں کچھ اچھا بھی ہو رہا ہو جیسے کوئی مریض سے ملنے آیا ہوں، ان کا کوئی پرانا دوست آیا ہوں یا ان کی زندگی میں کوئی اچھا ایونٹ آیا ہو جیسے پرموشن وغیرہ تو مریض پھر بھی ان سے کوئی خوشی محسوس نہیں کرتا ۔

3: کسی بھی کام میں دلچسپی نہ لینا: :
اس میں مریض کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں لیتا جیسا کہ اسکول جانا, کالج جانا یا جاب پر جانا یہاں تک کہ انٹرٹینمنٹ کی کوئی چیز جیسا کہ گیم کھیلنا ،ٹی وی دیکھنا، موویز دیکھنا وغیرہ یہ سب کرنے کا دل نہیں کرتا۔

4:منفی سوچ:
ڈپریشن کے مریض؛ اپنے بارے میں بہت سی منفی سوچیں ہوتی ہے جیسا کہ میرے میں کوئی کوالٹی نہیں ہے, میں زندگی میں کچھ نہیں کر پاؤں گا اور مستقبل کے بارے میں غلط سوچ کے آگے بھی غلط ہوگا اور لوگوں کے بارے میں غلط خیالات کے دنیا ہی خراب ہے یہ مجھے جینے نہیں دے گی.

4:لو انرجی لیول۔
ڈپریشن کے مریض خود کو بہت کمزور اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات اُن سے چلنے میں بھی مشکل رہتی ہے۔

5: کسی کام میں توجہ نہ کر پانا
اس میں مریض کا کسی کام میں دل نہیں لگتا اگر وہ کچھ بھی پڑھتا ہے تو وہ دماغ میں اتر نہیں رہا ہوتا۔ اگر کوئی کام کرتا ہے تو کام پر صحیح سے توجہ نہیں کر پاتا ۔

6: بھوک کم لگنا یا زیادہ لگنا
ڈپریشن کے مریض کو زیادہ تر بھوک بہت کم لگتی ہے ۔ کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کرتا، جسکی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے۔
7: زندگی سے بیزاری: یا خودکشی کے خیال کا آنا اور بعض اوقات مریض خودکشی تک کا پلان کر لیتا ہے۔ اور خودکشی کرنے کی کوشش بھی کر لیتا ہے۔

ڈپریشن کی وجوہات / رسک فیکٹر
1:وراثتی یا فیملی ہسٹری
2:سٹریس تنائو یا کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا
3:ماحولیاتی عوامل:
صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا وغیرہ وغیرہ
4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا ۔
6:اور مزید تھڑائیڈ کا مسلئہ بھی، ڈیپریشن انزائٹی کی وجہ بن سکتا ہے۔
(اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں انزائٹی ڈیپریشن کی وجہ بہت زیادہ ماسٹربیشن / مشت زنی اور پورن اڈیکشن بھی سبسب بن سکتی ہیں ، لیکن اس کو میڈیکل سائنس، ڈیپریشن / انزائٹی کی وجہ نہیں مانتی ، یہ بندے کی سوچ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے، ویسے بھی ہمارے ہاں کافی لوگ بلا وجہ کچھ چیزوں کو لے کر بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں ، جیسے اح**ام کو لے کر ، جریان ، جسمانی لیکوریا ، ٹائمنگ کی کمی، نفس کا چھوٹا اور ٹیڑھا ہونا وغیرہ وغیرہ)۔

ڈیپریشن یا آنزائٹی کی تشخیص
کسی ٹیسٹ کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ مریض کی اپنی بتائی علامات یا اس کے گردوپیش کے افراد سے لی گئی معلومات کی بنا پر ہی کی جاتی ہے۔

ڈیپریشن کا علاج
علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، یاد رکھیں ڈیپریشن بھی ایک بیماری ہے، جس کیلئے میڈیسن کا باقاعدہ کورس کیا جا تا ہے۔ اور سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں۔

باقی کچھ اہدیات پہ عمل کر کے ہلکے سے درمیانے ڈیپریشن / انزائٹی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہیں جیساکہ
1:خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔اپنے آپ کو کسی اچھے کام میں مصروف رکھیں، جتنا زیادہ مصروف راہو گئے اتنا زیادہ اچھا محسوس کرو گے۔
2: سونے اور جاگنے کے اوقات طے کرنا اور اس پر عمل بھی کرنا اور سوتے وقت ماضی کے خوشگوار واقعات کو ذہن میں لائیں
3: روزانہ ورزش کا کرنا اور Deep breathing کرنا
4: موبائل کا کم استعمال کریں، اور اپنے مرض کے بارے میں سرچ کرنے سے پرہیز کرنا ،
5:متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کریں,جیسے سالاد ،ہری سبزیاں ، فروٹ اور ڈری فروٹ وغیرہ

31/07/2024

یاد رکھیے خود پر قابو رکھنا ایک طاقت ہے۔ سکون مہارت ہے. خود کو ایسے مقام پر لے آئیے کہ آپ کا موڈ کسی کی معمولی حرکت سے تبدیل نہ ہو . دوسروں کی اپنی زندگی کی سمت کو کنٹرول کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ اپنی ذہانت پر اپنے جذبات کو کبھی حاوی مت ہونے دیں.

Mental Health is Important
18/07/2024

Mental Health is Important

Mental Health is important
10/07/2024

Mental Health is important

Mental health is important
07/07/2024

Mental health is important

07/07/2024

انگزائٹی کیا ہے....؟؟؟؟
انگزائٹی ڈپریشن ہی ہے اور اس کو ڈاکٹری زبان میں پینیک اٹیکس بھی کہتے ہیں۔۔۔پینیک اٹیک سے مراد ہے کہ آپ کی
زندگی میں کبھی کوئی ایسا دل خراش واقعہ رونما ہوا ہے جو آپ کے دماغ میں ایک سیاہ دھبے کی طرح گھر کر گیا
ہے۔۔۔اور اس کی ایک بڑی وجہ پچھلے پندرہ سال سے جن حاالت سے ہم گزرے ہیں بہت سارے لوگ ان حاالت سے بھی
متاثر ہو کر اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔۔ تو ہوتا کیا ہے کہ ہماری زندگی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات چند مہینے
بعد یا چند سال بعد ایک ہمارے دماغ میں گردش کرتے کرتے دماغ کے سسٹم پر حاوی ہو جاتے ہیں۔۔۔ یعنی ایک ایسی
خوفناک شکل اختیار کر لیتے ہیں جیسا کہ وائرس اور وہ دماغ پر کنٹرول حاصل کر کے مختلف قسم کے کارنامے سر انجام
دینا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ جیسا کہ اچانک دل کی دھڑکن تیز ہو جانا۔۔۔بال کسی وجہ کے ایک دم سے دنیا ہی بدل جاتی ہے کہ
یا
یہ کیا ہو گیا مجھے تو یہ دل کی دھڑکن وقفے وقفے سے کچھ سیکنڈ کے لیے ایسے تیز ہو کر پھر نارمل ہو جاتی ہے ہّٰللا
اسی کا نام پینیک اٹیک ہے اور پھر جب دو یا تین بار ایسے ہوتا ہے تو آپکی گرفت اپنے دماغ پر ختم ہو جاتی ہے دماغ آپکا
وحشیانہ روپ اختیار کر لیتا ہے یا عام الفاظ میں ایک شیطانی روپ اختیار کر لیتا ہے جو نہ تو جسم کو سونے کا سگنل دیتا
ہے کہ جسم کو نیند کی ضرورت ہے نہ معدے کو پیغام دیتا ہے کہ خوراک کی ضرورت ہے یعنی مکمل طور پر ایک شیطان
مثلت ہو جاتا ہے آپ کے جسم پر اب جسم میں کبھی کہیں درد اٹھتا ہے کبھی کہیں کبھی دل میں درد کبھی ہاتھ پاؤں سن ہو
جانا پیسنہ ہاتھوں میں آنا ایسا محسوس ہونا کہ ابھی بے ہوش ہو جاؤں گا ابھی زمین پر گر جاؤں گا حاالنکہ ایسا کچھ نہیں
ہوتا بس وہ دماغ پر آپکا کنٹرول ختم ہو چکا ہوتا ہے اس طرح کبھی معدے میں مسئلہ محسوس ہونا کبھی پیٹ میں اور پانی
کی کمی کی وجہ سے قبض کی شکایت ہونا جلد کا خشک ہو جانا ہر وقت منہ خشک ہونا اس طرح دماغ میں اوپر کھوپڑی
کی جگہ ایسے محسوس کرنا جیسے خون جم گیا ہے ہنسی مذاق ختم ہو جانا دنیا والوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھنا کہ
کتنے خوش نصیب لوگ ہیں یہ کیسے ہنستے ہیں کیسے خوشیاں مناتے ہیں ایک آپ ہی ہوتے ہو کہ دل میں بس کالے بادل
چھائے رہتے ہیں اوپر سے دل پر ایک عجیب سا بوجھ محسوس ہوتا ہے جیسے پتھر پڑا ہو دل پر
بھائی سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ بیماری کیا ہے اگر بیماری کا پتہ چل جائے یعنی تشخیص ہو جائے تو
مریض 50 فیصد خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔ جہاں تک میں ریسرچ کر چکا ہوں تو سب سے پہلے تو یہ ہے کہ انگزائٹی
یعنی ڈپریشن کی مثال کمپیوٹر وائرس کی طرح ہے اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ بتا رہا ہوں۔۔۔۔کمپیوٹر میں جب وائرس داخل ہو
جاتا ہے تو کمپیوٹر میں موجود مختلف فائلز خود بہ خود کھلنا شروع ہو جاتی ہیں یعنی آپ کی مرضی کے خالف اور یہی
حال انگزائٹی کا بھی ہے کہ آپ کے دماغ کا دفاعی نظام جو ہے وہ کمزور پڑ جاتا ہے اور دماغ میں ایک خاص قسم کا
ہارمون ہوتا ہے جو ایسے خیاالت کو جنم دیتا ہے اور یقین مانیں نہ تو دل کا کوئی درد ہوتا ہے بلکہ یہ دماغ کی ایک غلط
رپورٹنگ کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ ٹیسٹ ای سی جی کروانے پر اس کا رزلٹ صفر ہی آتا ہے۔یا آپکو محسوس ہوتا ہے کہ
میں مرنے واال ہوں تو یہ دماغ کی غلط رپورٹنگ کا ہی نتیجہ ہے ورنہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس بیماری میں سالوں سے
مبتال ہیں تو کیا کوئی انگزائٹی سے مرا؟ کبھی نہیں دیکھا میں نے کہ کوئی انگزائٹی سے مرا ہے اس طرح آپکا دماغ آپکو
مختلف قسم کی غلط بیانیاں کرتا ہے اور آپکی پریشانی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے لیکن مختلف ڈاکٹروں کا چکر لگانے کے بعد
مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ یہ تو مجھے کوئی بیماری ہے ہی نہیں تو بھائیوں تھوڑا سوچو جب کوئی بیماری
ہی نہیں کوئی مسئلہ ہی نہیں نہ دل میں نہ جسم تو پھر کیوں خوامخواہ کی پریشانی تو تب سمجھ لینا چاہیے کہ اوہ ہو یہ تو
ہمارا دماغ ہمیں غلط رپورٹنگ کر رہا ہے غلط معلومات فراہم کر رہا ہے تو تب ایک ہی کام کرنا ہے وہ یہ کہ دماغ آپ کے
مخالف ہو گیا ہے آپ دماغ کے مخالف ڈٹ جاؤ یعنی اگر دماغ رپورٹ کر رہا ہے کہ فالں جگہ جسم میں گڑ بڑ ہے تو آپ
نے کہنا ہے ہونے دو دیکھا جائے اگر دماغ کہتا ہے کہ تم مر جاؤ گے تو کہنا ہے کہ چلو مرنا تو ایک دن ویسے بھی ہے آج
ہی مر جائیں تو اچھا ہوگا اگر دماغ کہتا ہے کہ دل دھڑک رہا ہےتو یہ سوچنا کہ اگر دل دھڑکے کا نہیں تو میں زندہ کیسے
رہوں گا اگر دماغ کہتا ہے کہ یہاں یا وہاں جانے میں خطرہ ہے تو آپ نے کہنا ہے کہ میں یہ خطرہ مول لینا چاہتا ہوں یعنی
آپ نے اپنے دماغ کے بلکل الٹ چلنا ہے دماغ کی ہر بات کی نفی کرنی ہے اگر ایک ہفتہ آپ نے دماغ کی بات ماننا چھوڑ
دی تو دماغ خود بہ خود ستانا چھوڑ دے گا تو یقیں مانیں آپ ستر فیصد بلکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ اب آتے ہیں کرنا کیا ہے
سب سے پہلے تو چائے مشروبات سے پرہیز کرنا ہے اس کے بعد سگریٹ نوشی تمباکو نسوار کم کرنا ہے یا چھوڑنا بہتر
ہے اب جو کرنا ہے وہ یہ کہ پانی وافر مقدار میں پینا ہے زیادہ سے زیادہ اور کھانا کھائیں لیکن زیادہ طاقت واال کھانا جیسے
گوشت مرغ وغیرہ اس سے تھوڑی سی گیس ہو جانے سے دماغ اس کو پہاڑ بنا دیتا ہے یعنی کھانے میں احتیاط کرنا اب پھل
سبزیاں زیادہ کھانی ہیں مالٹا اور امرود تو جتنا ہو سکے کھائیں اس سے معدہ واش ہوگا ہلکا ہوگا پیٹ بھی اور وٹامن سی بھی
وافر مقدار میں بنے گا اب آتے ہیں ورزش کی طرف تو سب سے پہلے صبح سویرے گھر سے نکل کر پیدل چلنا تیز قدموں
سے تاکہ سانس پھولنے لگے اور یہی کام شام کو بھی کرنا ہے اس طرح۔ اب آتے ہیں بدالؤ کی طرف سب سے پہلے تو کمرہ
چھوڑیں گھر چھوڑیں یعنی گھر میں کمرے میں زیادہ نہیں رہنا صبح نکلو کوئی کام کرو کام نہیں تو بازار جاؤ کچھ بھی نہیں
کرنا بس گھومو پھرو دوست ہیں تو ان کو ساتھ لو اگر نہیں تو ایسے ہی خود جاؤ آور شام تک باہر ہی رہو اگر دل الکھ کہے
کہ نہیں گھر جانا ہے تو آپ نے یہی کہنا ہے کہ میں گھر چھوڑ کر نکال ہوں میرا تو کوئی گھر ہی نہیں اب اگر کھیل کے
شوقین ہیں تو کھیل میں الزم حصہ لیں اور اس طرح ایک ہفتے کی تھوڑی سی کوشش سے دماغ وآپس آپ کے کنٹرول میں آجائے گا آہستہ اور جس شخص نے اس پر عمل کیا اس کی گارنٹی میں دیتا ہوں کہ وہ سو فیصد ٹھیک ہوگا اور اب روحانیت
کی طرف آتے ہیں کرنا یہ ہے کہ نماز کی پابندی شروع کرنی ہے جب
رجو کریں گے تو وہ بھی اپنی نظر عنایت ہّٰللا سے ع ہّٰللا
فرمائیں گے اور دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں گی پانچ وقت نماز اور صبح شام کی نماز کے بعد آیت الکرسی اور تین قل
سورتیں تین تین بار پڑھنا ہے اور باقی نمازوں کے بعد ایک ایک بار تو انشاء ہللا اس کے ثمرات اور ہوں گے۔۔۔۔۔ صبح
تفصیل سے لکھ نہیں پایا مصروفیات کی وجہ سے تو اب تفصیل سے لکھ رہا ہوں شیئر کریں کیونکہ اگر کسی ایک انسان کو
فائدہ ہوا تو یہ ہماری دنیا و آخرت سوار دے گا۔۔۔۔آپ سب کا بھائی صدیق
نوٹ اس پوسٹ کا مقصد اپنے بھائیوں کو اس بیماری سے چھٹکارا دالنا ہے صرف دعاؤں کی غرض سے اور کوئی مقصد
نہیں.....

06/07/2024

ڈپریشن اور انزاٸٹی میں کیا فرق ہے ؟
Different between Depression and Anxiety
ڈپریشن اور انزاٸٹی میں کوٸی خاص فرق نہیں ہیں ، دونوں ڈیپریشن اور انزائٹی ایک سکے کے دو رخ کی طرح ہیں،اور دونوں ہی نیروسس (Neurosis) نفسیاتی مسائل ہیں،یعنی مریض کو اپنے نفسیاتی مسائل اور علامتوں کا پتہ ہوتا ہے،
مزید ڈپریشن انزاٸٹی کی ادویات بھی تقریباً ملتی جلتی ہوتی ہیں، ڈیپریشن میں مبتلا مریض عموماً مایوس، ناامید، زندگی سے تنگ اور ماضی کے خیالوں میں گم رہتا ہے اور انزائٹی کے مرض میں مبتلا مریض عموماً بے چین، کسی خاص بیماری یا موت سے ڈر ،خوف اور مستقبل کے کاموں یا ناکامیوں کے لیے فکر مند اور بے چین رہتا ہے۔ اور انزائٹی میں مبتلا مریض موت سے ڈرتا رہتا ہے بلکہ ڈپریشن میں مبتلا مریض بہت زیادہ مایوس اور ناامید ہو کر مرنے کی خواہش کرتا ہے یا خودکشی کی کوشش کرتا ہے اور کچھ لوگ خودکشی تک بھی کر لیتے ہیں۔

ڈیپریشن کی علامات جیسے
مسلسل اداسی اور نا امیدی کا شکار ہونا ، نیند اور بھوک کی کمی کا ہونا، غصہ اور چڑ چڑا پن کا ہونا ،سخت مزاج کا ہونا، تھکا ہوا اور کمزوری محسوس کرنا ، اور خود کی زندگی کو بے کار سمجھنا اور خود کو تکلیف دینے کے خیالات کا آنا ، یا خودکشی کی کوشش کرنا ،کسی کام میں دل نا لگنا، اور ماضی کے خیالوں میں گم رہنا ، بے اعتمادی کی کمی ، اور مزید ڈیپریشن کے مریضوں میں جنسی خواہش کی کمی اور معدے کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے جیسے گیس، پیٹ کا پھولنا ، قبض ، پیٹ میں مڑور اور درد وغیرہ

انزائٹی کی علامت
بے چینی،گھبراہٹ، ڈر،خوف جیسی نفسیاتی کیفیت انزائٹی (Anxiety) کہلاتی ہے۔انزائٹی کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں، اور انزائٹی کی علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے،اور علامتوں کی شدت بھی ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے۔باقی انزائٹی میں تینوں جسمانی ، نفسیاتی اور جذباتی علامتیں ہو سکتی ہیں جیساکہ بے چینی ، ڈر اور خوف میں مبتلا رہنا، کسی نقصان یا موت سے بہت سے زیادہ ڈرنا ، اور
غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا، اپنی چھوٹے سے مسلئے یا بیماری کو بہت بڑا مسلئہ سمجھ کر ڈر ، خوف میں مبتلا رہنا ، پرسکون نیند کی کمی کا ہونا ، باہر نہ نکلنا ، بے اعتمادی کی کمی ، زیادہ لوگوں اور رش والی جگہوں پر جانے سے ڈر، خوف اور گھبراہٹ کا ہونا، سر درد، چکر آنا ، گردن اور کندھوں میں درد کا ہونا، دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا ، سانس لینے میں دشواری کا ہونا اور سینے میں جکڑن اور درد ہونا وغیرہ انزائٹی کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔

پینک اٹیک میں مریض کو اچانک حلق میں کچھ پھنسا ہوا لگنا اور سانس رکتی ہوئی محسوس ہونا، موت کا خوف طاری ہونا اور لمبی لمبی سانس لینا جیسا کہ سانس رک رہی ہو اور دل بیٹھتا محسوس ہونا، حتی کہ سینے پر بوجھ یا بازو میں درد محسوس ہونا پینک اٹیک کی علامتوں میں شامل ہو سکتی ہیں۔ باقی پینک اٹیک چند سیکنڈ یا منٹ کےلئے آتا ہے۔

ڈپریشن اور انزائٹی کی وجوہات / رسک فیکٹر
1:وراثتی یا فیملی ہسٹری کا ہونا
2:سٹریس تنائو یا کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا
3:ماحولیاتی عوامل:
صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا، کسی عزیز کی موت کا ہونا، اور جنسی زیادتی کا ہونا وغیرہ وغیرہ
4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے یا پیٹ کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا،

ڈیپریشن اور انزائٹی کی تشخیص و علاج
میڈیکل سائنس میں نفسیاتی اور فنکشنل مسائل کی تشخیص کو آخر پر رکھا جاتا ہے ، پہلے مریض کی جسمانی بیماریوں کی تشخیص کے لیے کچھ ضروری لیب ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں ، جیسے انزائٹی کے مریضوں میں ECG, serum TSH یا Echo تک کروائے جا سکتے ہیں،
باقی ڈیپریشن انزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، یاد رکھیں ڈیپریشن بھی ایک بیماری ہے، جس کیلئے ڈاکٹر یا سیکیاٹرست سے میڈیکل علاج کروانا چائے۔ اور سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں،
باقی میڈیکل علاج کا دورانیہ ،کچھ مریضوں میں 4 سے 6 مہینے تک ، تو کچھ مریضوں کو لمبے عرصے تک میڈیسن استعمال کرنا پر سکتی ہے،لہذا اپنے ڈاکٹر کے مطابق علاج کا دورانیہ مکمل کریں اور اپنی مرضی سے نہ میڈیسن لیں اور نہ ہی چھوڑیں، شکریہ

Address

Usman Chowk Chah Jamun Wala Bazar, New Samnabad Lahore

54000

Opening Hours

Monday 18:30 - 21:30
Tuesday 18:30 - 21:30
Wednesday 18:30 - 21:30
Thursday 18:30 - 21:30
Friday 18:30 - 21:30
Saturday 18:30 - 21:30

Telephone

+923009411010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Homeopathic Clinic & Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram