21/04/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن اور معذوری سے پاک پنجاب کے عزم کے تحت ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔
اسسٹیو ڈیوائسز ویل چیئر پروگرام کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈِس ایبلٹیز Sohail Shoukat Butt کی جانب سے افراد باہم معذوری میں جدید بایونک مصنوعی اعضا تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر کی قیادت میں اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت اب تک 173 مستحق افراد باہم معذوری کو جدید بایونک مصنوعی اعضا فراہم کیے جا چکے ہیں۔ یہ مصنوعی بازو اور دیگر بایونک آلات پٹھوں کے برقی سگنلز سے حرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر جدید پروستھیٹکس کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ مزید کہا کہ یہ منصوبہ افراد باہم معذوری کی معاشی و سماجی بحالی اور ان کی خودمختاری کی جانب ایک نئے دور کا آغاز ہے۔