Dr Waqar Ali Gill

Dr Waqar  Ali Gill Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Waqar Ali Gill, Lahore.

17/01/2026
Excited to share that I just got recognized as one of Mudassar Qadeer's top fans! 🎉
13/12/2025

Excited to share that I just got recognized as one of Mudassar Qadeer's top fans! 🎉

جمعہ کے دن مولوی نے خطبہ میں فرما ڈالا کہ عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں ، ایک دیہاتی کسان نے...
28/11/2025

جمعہ کے دن مولوی نے خطبہ میں فرما ڈالا کہ عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں ، ایک دیہاتی کسان نے یہ سنا تو گھر آ کر اپنی اچھی بھلی بیوی کا سر منڈوا ڈالا حالانکہ اسکی بیوی نے کبھی اوٹ پٹانگ فرمائش نہیں کی تھی فرشتہ صفت خاتون تھی ۔۔خیر بیوی کو بہت دکھ ہوا اور پوچھا: آپ نے ایسا کیوں کیا ؟؟
شوہر بولا: ارے نیک بخت وہ مسجد کا مولوی ہے نا اس نے ایسی بات کہی تو میں نے سوچا تمہاری مکاری ختم کر دوں ۔ عورت بہت اداس ہوئی اور اپنے دل میں سوچا کہ اس بیوقوف کو اصل مکاری دکھانی پڑے گیعورت اگلے روز بازار گئ اور تین کلو مچھلی خرید کر کھیتوں میں چلی گئی اور مچھلیوں کو کھیتوں میں جگہ جگہ دبا دیا ایک چھوٹی مچھلی کو دھاگہ ڈال کر اپنے گلے میں ڈالا اور گریبان میں چھپا دیا اسکا شوہر جب کھیتوں میں آ کر کام کرنے لگا تو اس کو جگہ جگہ سے مچھلیاں ملنا شروع ہوئیں تو اس نے تمام مچھلیوں کو اکھٹا کر کے تھیلی میں ڈالا اور گھر آکر بیوی کو تھما دیا اور کہا کہ آج مچھلی پکائیں گے بیوی نے پوچھا: مچھلی کہاں سے آئی اس وقت ؟؟؟
شوہر بولا کھیتوں میں ہاتھ لگی ہے بیوی نے ہاں کہہ کر مچھلی کہیں جا کر چھپادی اور دوسرے کاموں میں مصروف ہو گئی کھانے کے وقت جب شوہر نے کھانا مانگا تو بولی گھر میں کچھ ہو گا تو بناؤں گی نا ؟؟؟شوہر نے گرج کر کہا میں جو مچھلی لایا تھا وہ کہاں ہے ؟؟ بیوی بولی: کونسی مچھلی ؟؟؟
شوہر: وہی جو میں نے کھیتوں میں پکڑی تھی ، بیوی نے اپنے بھائیوں کو پیغام بھیجا کہ میرا شوہر پاگل ہو گیا ہے اسکے بھائی آئے تو پوچھا: کیا ہوا ہے ؟؟؟ بولی کل سے عجیب حرکتیں کر رہا ہے مجھے گنجا بھی کر ڈالا اور اب کہتا ہے مچھلی پکاؤ حلانکہ گھر میں مچھلی ہے ہی نہیں اسکا شوہر بیوی کو مارنے کے لیے لپکالیکن بیوی کے بھائیوں نے پکڑ لیا تو شوہر بولا جھوٹ نہ بولو میں نے خود تمیں لا کر دی تھی بیوی بولی اچھا چلو میں مان لیتی ہوں مگر میرے بھائیوں اس سے پوچھو مچھلی آئی کہاں سے ؟؟شوہر بولا: میں کھیتوں سے پکڑ کر لایا تھا وہ سب بولے کہ کھیتوں میں مچھلی کہاں سے آ گئ شوہر پھر بیوی کو مارنے کے لیے لپکا لیکن اس کے بھائیوں نے اسے پکڑ کر رسی سے باندھ دیا ۔ بیوی نے گریباں سے مچھلی نکال کر شوہر کو دکھائی اور پھر فورآ سے واپس چھپا لی شوہر چیخ کر بولا: دیکھو مچھلی ۔ بیوی بولی: یہ پاگل پن کا دورا تو بڑھتا جا رہاان سب کو یقین ہو گیا کہ جیجا جی پاگل ہو گئے ہیں اور وہ ڈاکٹر کو لینے چلے گئے اور بیوی اور شوہر اکیلے رہ گئے تو بیوی نے مسکرا کر کہا: یہ ہوتی ہے مکاری جو بالوں سے نہیں دماغ سے ہوتی ہے اب پاگل خانے جانا ہے یا معافی مانگو گے ؟؟؟؟؟😄😂😂😆😆🤣🤧😅

تقسیم ہند کے زمانے میں لاہور کے 2 اشاعتی ادارے بڑے مشہور تھے ۔ پہلا درسی کتب کا کام کرتا تھا، اس کے مالک میسرز عطر چند ا...
26/11/2025

تقسیم ہند کے زمانے میں لاہور کے 2 اشاعتی ادارے بڑے مشہور تھے ۔ پہلا درسی کتب کا کام کرتا تھا، اس کے مالک میسرز عطر چند اینڈ کپور تھے۔ دوسرا ادارہ اگرچہ غیر مسلموں کا تھا لیکن اس کے مالک پنڈت نول کشور قران پاک کی طباعت و اشاعت کیا کرتے تھے نول کشور نے احترام قرآن کا جو معیار مقرر کیا تھا وہ کسی اور ادارے کو نصیب نہ ہوسکا۔

نول کشور جی نے پہلے تو پنجاب بھر سے اعلیٰ ساکھ والے حفاظ اکٹھے کئے اور ان کو زیادہ تنخواہوں پر ملازم رکھا۔ احترام قرآن کا یہ عالم تھا کہ جہاں قرآن پاک کی جلد بندی ہوتی تھی وہاں کسی شخص کو خود نول کشور جی سمیت جوتوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ دو ایسے ملازم رکھے گئے تھے جن کا صرف اور صرف ایک ہی کام تھا کہ تمام دن ادارے کے مختلف کمروں کا چکر لگاتے رہتے تھے کہیں کوئی کاغذ کا ایسا ٹکڑا جس پر قرآنی آیت لکھی ہوتی، انتہائی عزت و احترام سے اٹھا کر بوریوں میں جمع کرتے رہتے۔ پھر ان بوریوں کو احترام کے ساتھ زمین میں دفن کر دیا جاتا۔

برصغیر کی تقسیم مسلمان،ہندو اور سکھ نقل مکانی کرنے لگے۔ نول کشور جی بھی لاہور سے ترک سکونت کرکے نئی دلی انڈیا چلے گئے۔ ان کے ادارے نے دلی میں بھی حسب سابق قرآن پاک کی طباعت و اشاعت کا کام شروع کر دیا۔ یہاں بھی قرآن پاک کے احترام کا وہی عالم تھا۔ ادارہ ترقی کا سفر طے کرنے لگا اور کامیابی کی بلندی پر پہنچ گیا۔

نول کشور جی بوڑھےہوگئے اور اب گھر پر آرام کرنے لگے جبکہ ان کے بچوں نے ادارے کا انتظام سنبھال لیا اور ادارے کی روایت کے مطابق قران حکیم کے ادب و احترام کا سلسہ اسی طرح قائم رکھا۔

نول کشور جی کی وفات پر ملک کے طول و عرض سے بہت بڑی تعداد میں لوگ ان کے کریا کرم میں شریک ہونے کے لئے شمشان گھاٹ پہنچے۔ ان کی ارتھی کو چتا پر رکھا گیا ۔ چتا پر گھی ڈال کر آگ لگائی جانے لگی تو ایک انتہائی حیرت انگیز واقعہ ہوا

۔ نول کشور جی کی چتا آگ نہیں پکڑ رہی تھی۔چتا پر اور گھی ڈالا گیا پھر آگ لگانے کی کوشش کی گئی لیکن بسیار کوشش کے باوجود بے سود۔ یہ ایک ناممکن اور ناقابل یقین واقعہ تھا۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ لمحوں میں خبر پورے شہر میں پھیل گئی کہ نول کشور جی کی ارتھی کو آگ نہیں لگ رہی۔ مخلوق خدا یہ سن کر شمشان گھاٹ کی طرف امڈ پڑی۔ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے اور حیران و پریشان تھے۔

یہ خبر جب جامع مسجد دہلی کے امام بخاری تک پہنچی تو وہ بھی شمشان گھاٹ پہنچے۔ نول کشور جی ان کے بہت قریبی دوست تھے اور وہ ان کے احترام قران کی عادت سے اچھی طرح واقف تھے۔ امام صاحب نے پنڈت جی کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ سب کی چتا جلانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ اس شخص نے اللہ کی سچی کتاب کی عمر بھر جس طرح خدمت کی ہےاور جیسے احترام کیا ہے اس کی وجہ سے اس کی چتا کو آگ لگ ہی نہیں سکے گی چاہے آپ پورے ہندوستان کا تیل اور گھی چتا پر ڈال دیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ ان کو عزت و احترام کے ساتھ دفنا دیجئے۔ چنانچہ امام صاحب کی بات پر عمل کرتےہوئے نول کشور جی کو شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا۔

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا

فوگ فیور (Fog Fever) مویشیوں—خاص طور پر گائے اور بھینس—میں پائی جانے والی ایک سانس کی تیز اور اچانک بیماری ہے۔ اسے Acute...
26/11/2025

فوگ فیور (Fog Fever) مویشیوں—خاص طور پر گائے اور بھینس—میں پائی جانے والی ایک سانس کی تیز اور اچانک بیماری ہے۔ اسے Acute Bovine Pulmonary Edema & Emphysema (ABPEE) بھی کہا جاتا ہے

🌫️ فوگ فیور (Fog Fever) — کیا ہے؟

یہ ایک پھیپھڑوں کی سوزش و پھولاؤ والی بیماری ہے جو جانوروں میں نئی ہری چراگاہ پر جانے کے فوراً بعد ہوتی ہے۔

🐄 بیماری کیسے ہوتی ہے؟

نئی، ہری اور نرم چراگاہ (lush pasture) میں موجود L-Tryptophan آنتوں میں جا کر
➡️ 3-Methyl Indole (3-MI) بناتا ہے
➡️ جو پھیپھڑوں کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے
➡️ نتیجتاً سانس لینے میں شدید مشکل شروع ہو جاتی ہے۔

🔍 اہم علامات
بہت تیز سانسیں
منہ کھول کر سانس لینا
گلے سے سیٹی جیسی آواز
گلے اور پسلیوں کا تیزی سے ہلنا
جانور کا الگ تھلگ ہونا، نہ چلنا، نہ کھانا
بعض کیسز میں اچانک موت

⚠️ کن جانوروں میں زیادہ خطرہ؟
دودھ دینے والی گائیں
وہ جانور جنہیں اچانک نرم، ہری چراگاہ پر چھوڑ دیا جائے
موٹے یا زیادہ خوراک کھانے والے جانور

🛡️ بچاؤ (Prevention)
جانوروں کو آہستہ آہستہ ہری چراگاہ پر منتقل کریں
پہلے سوکھی چارہ (خشک گھاس/بھوسہ) کھلا کر پھر چراگاہ پر چھوڑیں
ایک دم سب جانوروں کو نئی چراگاہ میں نہ لے جائیں
چراگاہ کو بہت ہرا اور نرم ہونے کی حالت میں استعمال نہ کریں
حساس جانوروں کو الگ رکھیں

🩺 علاج (If fog fever occurs)
فوراً جانور کو آرام اور سائے میں رکھیں
غیر ضروری حرکت مت کروائیں

ڈاکٹر کی ہدایت پر
Anti-inflammatory دوا
Steroids
Bronchodilators
شدید حالت میں Fluid therapy

لاکھوں کروڑوں درود و سلام بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کے لئے عالمین کی تخلیق ہوئی اور جن کی سفارش سے ام...
26/11/2025

لاکھوں کروڑوں درود و سلام بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کے لئے عالمین کی تخلیق ہوئی اور جن کی سفارش سے امتوں کی بخشش ہو گی

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Waqar Ali Gill posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Waqar Ali Gill:

Share