27/09/2024
کرسٹیز ڈونٹس پر جو ہوا یہ بند کمروں کے فیصلہ سازوں کیلئے ایک بہت بڑا پیغام ہے
ہم سب اس وقوعہ پر ہنسی مذاق کر رہے ہیں لیکن اسکا ایک اور پہلو بھی ہے
کرسٹیز ڈونٹس کو پہلے بلیو ایریا کے چند افراد جانتے ہونگے مگر اب سارا پاکستان جانتا ہے، کرسٹیز ڈونٹس پر پہلے دن میں زیادہ سے زیادہ پچاس کسٹمرز آتے ہونگے، اور آج اُنکے ڈونٹس رش کی وجہ سے آؤٹ آف سٹاک ہوگئے، پہلے کرسٹیز ڈونٹس کی گوگل ریٹنگ 3.2 سٹارز تھی اور آج 4.9 سٹارز ہے
یہاں سے آپ نفرت کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ پاکستانی عوام اس ظالم نظام کے کرتا دھرتاوں سے کس قدر شدید نفرت کرتے ہیں، اب حالات ہے ہیں کہ کوئی بھی شخص اگر انفرادی طور پر اس سسٹم کے مہروں سے نفرت کا اظہار کرتا ہے تو باقی لوگ اسکو ہیرو بنا لیتے ہیں
اس وقت سسٹم سے پاکستانی عوام کی نفرت عروج پر ہے، اب بھی وقت ہے کہ غیر قانونی بادشاہ سرنڈر کردے، اگر نفرت کا یہ لاوا پھٹ پڑا تو آپکو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی