Dr Qazi Zahid Abbas -Child Specialist

Dr Qazi Zahid Abbas -Child Specialist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Qazi Zahid Abbas -Child Specialist, Lahore.

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھو...
03/03/2022

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔

07/07/2021

‏عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ‎ #4ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ‏ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے..
ﻧﺘﯿﺠﻪ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ‏ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ‏ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
ﯾﻪ ﺳﺐ ﭘﯿﺴﻪ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے‏ﯾﻪ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠﮑﻪ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ‏ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﺴﻪ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻧﻬﯿﮟ ﻫﻮﻧﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ملک ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ‏ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ﮐﻪ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ ...
ماشاءالله ماشاءالله ❤ فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ❤
Copied...

12/05/2021

I pray that your every day be filled with happiness, laughter, and joy.

May the guidance and blessings of Allah always be with us. Wishing you and your family a lovely Eid Mubarak.🌙💫❤️

Best Wishes,
🌟Dr. QAZI ZAHID ABBAS✨

02/05/2021

شہد اور فالج......

بات ہو رہی تھی کہ شہد میں فالج پیدا کرنے والے خطرناک جراثیم Clostridium botulinum کے نباتی تولیدی خلیے(spores) پائے جاتے ہیں. یہ "سپورز" ایک سال سے چھوٹے بچوں کی آنتوں میں نشوونما پا کر اس جراثیم کی افزائش کرتے ہیں جو بعد ازاں اعصاب کو شل کر دینے والا ایک کیمیکل (نیوروٹاکسن) پیدا کرتے ہیں. یہ نیوروٹاکسن فالج کا باعث بنتا ہے اور سانس لینے والے پٹھوں کے فالج سے بچے کی جان بھی جا سکتی ہے.

بڑے بچوں اور بالغ لوگوں کی آنتوں میں ایسا مدافعتی نظام پیدا ہو چکا ہوتا ہے جو ان سپورز کی نشوونما کو روک دیتا ہے. اسی لئیے اس بیماری، Infant Botulism کا خطرہ صرف Infants یعنی ایک سال سے چھوٹے بچوں میں ہوتا ہے.
یہی وجہ ہے کہ میڈیکل سائنس میں ایک سال سے چھوٹے بچوں کو شہد دینا سختی سے منع ہے.

واضح رہے کہ مسئلہ شہد میں نہیں بلکہ شہد کی مکھیوں کے جسم سے چپک کر انکے ساتھ آ جانے والے ان "سپورز" کا ہے جو ماحول میں ہر طرف پھیلے ہوتے ہیں. ہوا کے ذریعے سانس سے داخل ہونے والے سپورز اتنی تعداد میں نہیں ہوتے کے بیماری پیدا کر سکیں. لیکن شہد میں تو گویا مکھیاں انہیں بھی ساتھ سٹور کر رہی ہوتی ہیں اور بےتحاشا تعداد کی وجہ سے بیماری پیدا کرتے ہیں. لہٰذا کوئی یہ نہ سمجھے کے ہم شہد کو شفاء قرار دینے والی آیت اور احادیث کے خلاف کوئی بات کر رہے ہیں (نعوذبااللہ)

اب جب ہم ڈاکٹرز یہ بات والدین کو بتاتے ہیں، تو ٹھیٹھ مذہبی لوگوں کی طرف سے کچھ اس قسم کی باتیں سننے کو ملتی ہیں:

>

اور پھر ہمیں کچھ اس طرح کا جواب دینا پڑتا ہے:

>

Copied

02/05/2021

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Qazi Zahid Abbas -Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram