آپ کا ماہر نفسیات- سائیکولوجسٹ

آپ کا ماہر نفسیات- سائیکولوجسٹ ایک ماہر نفسیات - جس کا مقصد آپ کے دکھ کم کر کے آپکو ایک بہتر زندگی دینا ہے �

یونیورسٹی میں  ایک پروفیسر تھےجو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ  سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی،ایک...
05/10/2024

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے
جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی،
ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا
کہ
پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
اس واقعے سے سیکھا
کہ
‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ ہسپتال میں
کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی
وِگ (بال) گر گئی
وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی
‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی
اِس میں میرا کوئی قصور نہیں
"کینسر"
نے میرے بال لے لیے
اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح قبرستان میں
دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا
"ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو
استاد مجھے تمام لڑکوں کے
‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے
ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔
‏بولنے
سوچنے
اور ری ایکشن
دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیے۔۔۔
بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے

عربی میں ایک مقوله ہے

"ترجمہ "
زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔
احتیاط کیا کریں🙂💔

04/10/2024
.      *"اپنے شریک حیات سے لڑنے کے فائدے"*  اب تک آپ نے اپنی بیوی سے لڑنے کے نقصانات تو پڑھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اپن...
18/08/2024

. *"اپنے شریک حیات سے لڑنے کے فائدے"*
اب تک آپ نے اپنی بیوی سے لڑنے کے نقصانات تو پڑھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اپنی بیوی سے لڑنے کے فائدے بتاتے ہیں:

*1-* نیند میں کوئی خلل نہیں ہوتا
کیا آپ سن رہے ہیں؟
روشنی بند کر دو،
پنکھا بند کر دو،
کمبل یہاں رکھ دو۔
منہ پھیر لو
وغیرہ

*2-* جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے بیوی پیسے نہیں مانگتی

*3-* جھگڑے کے دوران بات چیت رک جاتی ہے جس سے دن بھر کی ٹینشن کم ہوتی ہے اور شوہر بلا وجہ ٹینشن سے بچتا ہے۔

*4-* جو کام آپ خود کر سکتے ہیں، وہ آپ نہیں کرتے کیونکہ آپ کی بیوی کرتی ہے، وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں لڑائی کے بعد۔
(خود اٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے کپڑے نکالنا، اپنے لیے چائے بنانا) شوہر کو خود کام کرنے کی عادت ہو جاتی ہے۔

*5-* جھگڑے کے دوران آپ کو کام پر آپ کی بیوی کی فالتو کالیں آتی ہیں (جانتے ہو تم کیا کر رہی ہو؟ مجھے اچھا نہیں لگتا،
آج موسم کیسا ہے، کیا آپ نے کھانا کھایا؟ اس قسم کے جملے نہیں ہوتے ہیں، جس سے آپ اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

*6-* اکثر شوہروں کو گھر سے اکثر فون آتے ہیں کہ وہ کام کے بعد جلدی گھر آجائیں۔ لیکن ایک
بار کی لڑائی ختم ہونے کے بعد آپ کچھ دنوں تک اس پریشانی سے دور رہ سکتے ہیں۔

*7-* یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیز نہیں ہے اس کی قدر تب ہی معلوم ہوتی ہے جب کہ کشمکش کے دوران۔
بیوی آپ کی قدر محسوس کرتی ہے۔

*8-* جھگڑے محبت کو بڑھاتے ہیں کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک بار بارش ہو جائے تو موسم خوشگوار ہو جاتا ہے۔
تو آئیے عہد کریں کہ آج کے بعد آپ سب شوہر مہینے میں کم از کم ایک بار اپنی بیوی سے لڑیں گے۔
ضرور کروں گا *(بیوی ہمیشہ تیار رہتی ہے)*
تاکہ شوہر بھی مہینے میں کچھ دن سکون اور سکون سے گزار سکیں۔
اور تمام کنواریوں کے لیے بھی دعا کریں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا ہو جس سے وہ "لڑ" سکیں...
*شوہروں کے مفاد میں جاری نوٹ: 👇🏽*
1- اپنی ذمہ داری پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق لڑیں۔
2- مصنف تنازعہ کے ضمنی اثرات کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
3-خواتین کے ہتھیاروں (بیلن،فرائی پان، جھاڑو) سے بچنے کے لیے خود کو محفوظ کریں۔

😂😂 شکریہ

18/08/2024

"اگر آپ کو کسی عورت نے زخم دیا ہے تو اس کا ایک ہی علاج ہے۔ اس زخم پہ دوسری عورت رکھ کے پٹی کر دیں۔"

- تہذیب حافی

لڑکوں کی نفسیات ❤️
12/08/2024

لڑکوں کی نفسیات ❤️

ان 1 کروڑ لڑکیوں کو یہ لگتا ہے کہ کوئی شہزادہ 70 ، 80 لاکھ کی گاڑی میں لینے آئے گا ، کروڑوں کا بینک بیلنس اور جائیداد ہو...
28/04/2024

ان 1 کروڑ لڑکیوں کو یہ لگتا ہے کہ کوئی شہزادہ 70 ، 80 لاکھ کی گاڑی میں لینے آئے گا ، کروڑوں کا بینک بیلنس اور جائیداد ہو گی ، لاکھوں میں تنخواہ ہو گی ، تو پھر ہم شادی کریں گی ۔

جبکہ غربت نے جائز اخراجات پورے کرنا بھی مشکل کیا ہوا ہے ۔

16/11/2023

‏زندگی میں آنے والے بہت سے مسائل کے صرف دو علاج ہیں۔
‏خاموشی اور وقت

‏آج یہ منظر دیکھا میرا کلیجہ منہ کو آ گیا 😭😭 ‏میں اولاد ہوں مجھ سے برداشت نہیں ہوسکا میں نے تو اپنی طرف سے کچھ تعاون کر ...
15/10/2023

‏آج یہ منظر دیکھا میرا کلیجہ منہ کو آ گیا 😭😭
‏میں اولاد ہوں مجھ سے برداشت نہیں ہوسکا میں نے تو اپنی طرف سے کچھ تعاون کر دیا
‏اے کاش یہ دن کسی والد پر نا آئے 😭😭
‏تمام مسلمان 500,1000جتنا ہو سکے تعاون کر دیں شاید یہ چھوٹی سی نیکی قیامت کے دن بخشش کا ذریعہ بن جائے 😭😭

06/09/2023

‏آج " دل " کے موضوع پر شاعری ہو جائے۔

06/09/2023

‏جب کوئی آپکو لیکچر دے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں، نہ ہی پیسہ اتنا ضروری ہے
‏تو اس سے کچھ پیسے ادھار مانگ لینا۔

30/08/2023

‏اگر آپ سے کہا جائے خود کو ایک لفظ میں بیان کریں۔۔۔
‏تو وہ کیا لفظ ہوگا؟؟
‏یاد رہے صرف ایک لفظ۔۔۔۔۔۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آپ کا ماہر نفسیات- سائیکولوجسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category