27/04/2026
قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ
اظہارِ تعزیت
سابق صدرِ قوم، شیخ مبارک علی منگلہ صاحب کے انتقال کی خبر نے دل کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے.
قومِ خواجگان ایک نہایت *مدبر، باوقار اور مخلص رہنما سے محروم* ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انجمنِ حسینیہ خواجگان کی خدمت، فلاح اور استحکام* کے لیے وقف کیے رکھی.
مرحوم کی گراں قدر خدمات، بے لوث اخلاص اور انتھک محنت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی قیادت، بصیرت اور خلوص کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا، اور ان کی یادیں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
ہم قومِ خواجگان کے تمام افراد، بالخصوص *مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی* کا اظہار کرتے ہیں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
🤲🏻اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ *مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام* عطا فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ نصیب کرے، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے. آمین
صدر و اراکین
انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور