
08/09/2025
سوشل میڈیا کا مفید استعمال اور ریاستی ذمہ داری سیرت کی روشنی میں" کے موضوع پر سیرت کانفرنس و پینل ڈسکشن.
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT)، لاہور میں ایک بامعنی اور بصیرت افروز پروگرام بعنوان "سوشل میڈیا کا مفید استعمال اور ریاستی ذمہ داری، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں" منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ کے آئینے میں جدید ذرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کی طرف راغب کرنا اور ریاستی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا تھا۔
پینل میں شامل اہم شخصیات:
پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی جنہوں نے موضوع پر گہرائی سے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹرطلعت ایسوسی ایٹ پروفیسرنے پروگرام کی میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے ڈاکٹر صداقت ۔ڈاکٹرحسن شکیل ۔ڈاکٹرساجداقبال شیخ۔ڈاکٹرحمیرا ارشد۔ڈاکٹر سمیع اللہ فراز اور دیگر اساتذہ بھی شریک تھے
پینل میں ممتاز ماہرین تعلیم، دانشور، سوشل میڈیا ماہرین، اور اسلامی مفکرین شامل تھے۔
ڈاکٹر حافظ ساجد انور نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا کے موثر کردار اور سیرت میں اس کے اہم پہلووں کو اجاگر کیا اور اس حوالے سے نصابی ضروریات کو بیان کرتے ہوئے ریاست کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا
اس پینل کے بعد اختتامی گفتگو ڈاکٹر محمد عبداللہ صالح کی تھی انھوں نے واقعۃ موضوع کا حق ادا کیا
مرکزی نکات:
• سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں زبان، اخلاق، اور معاشرتی رویوں میں اعتدال اور ذمہ داری کا تصور واضح کیا گیا۔
• سوشل میڈیا کے ذریعے اصلاحِ معاشرہ، دینی دعوت، علمی مکالمے اور امن و برداشت کے فروغ پر زور دیا گیا۔
• ریاست کی یہ ذمہ داری بھی زیرِ بحث آئی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اخلاقی اقدار کے تحفظ کے لیے قانون سازی، تعلیم، اور نگرانی کو فروغ دے۔
یوایم ٹی نے ہمیشہ عصری اور فکری مباحث کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی ہے، اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
منتظمین کا شکریہ
فیکلٹی، پروگرام آرگنائزرز اور طلبہ نے نہایت عمدگی سے اس علمی پروگرام کو ترتیب دیا،