طب یونانی،ھو میو پیتھی اور اپ.

طب یونانی،ھو میو پیتھی اور اپ. I am Hakeem & Homeopathic Doctor. You can discuss your health issues.

25/07/2023

‏معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اچانک سینے کے درمیان کھچاؤ اوردرد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے۔ پسینہ چھوٹ پڑے۔ رنگ زرد ہو جائے۔ سانس لینے میں دشواری ہو یا ایسا ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ شخص کو ایک ڈسپرین ٹیبلٹ فوری طور پہ چبا کر نگل لینی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک ٹیبلٹ اینجی سڈ Angised رکھ لینی چاہئے۔ شرٹ کے اندر سینے کے بائیں جانب Deponid این ٹی فائیو سکن پیچ (PATCH) لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔
‏فرسٹ ایڈ کے اس فوری عمل سے ہسپتال پہنچنے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔ انشاء اللہ۔تمام مرد و خواتین جن کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہو اپنی ہارٹ سیفٹی کٹ خود تیار کر کے گھر۔ آفس۔ گاڑی۔ کوٹ کی اندرونی جیب یا لیڈیز ہینڈ بیگ میں اپنے ساتھ رکھیں تو وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں اللہ کریم سب کو صحت و سلامت

08/07/2023

( مرنے کے بعد اگر پتہ چلا کہ اللّٰہ کا وجود نہیں ھے )

ہریش کمار، فزکس میں PhD کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں لیکچرار پوسٹ ھوا، ہندو دھرم سے پہلے ہی متنفر تھا 1986 لندن میں دوران تعلیم اسٹیفین ہاکنگز کے لیکچرز اور کتب سے ایسا متعارف ھوا کہ خدا کا ہی منکر ھوگیا، اور ایسا منکر کہ بڑے بڑے مسلم، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مباحثہ کرتا،
یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مجھے قائل نہ کر سکے،
ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ 2005 کی چھٹی کے دن کی ایک صبح مسلم سبزی فروش نے بیل کی ہم گزشتہ 20 سال سے سبزی اسی سے خرید رھے تھے، اس دن میں نے اسے چائے کی آفر کی تو اس نے قبول کر لی حسب معمول خدا یا اللّٰہ کے وجود پر اس سے بحث شروع کر دی،
30 منٹ کی گفتگو سے معلوم ھوا وہ سیدھا سادہ مسلمان ھے جو 5 وقت نماز پڑھتا ھے، ہاں وہ سودے میں بہت ہی صاف گو اور ایماندار تھا، مناسب دام میں بیچتا تھا آخر چلتے ھوئے اس نے ایک ایسی بات کی جس نے میری زندگی ہی بدل دی وہ کیا تھی....؟
ڈاکٹر جی..! تم نے خود بولا کہ تقریبا 6000 سے 10000 سال سے انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی کہانیاں چل رہی ہیں اور سب کے سب ایک اللّٰہ اور جنت دوزخ کی بات کرتے ہیں، اور سائنس مرنے کے بعد کے حالات کا جواب ہی نہیں دے سکتی تو اب 2 ہی امکانات ہیں؛
1۔۔۔ اللّہ کا وجود نہیں ھے
2۔۔۔ اللّہ ھے
اگر تو اللّٰہ کا وجود نہ ھوا تو مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ھونگے،
لیکن اگر آگے جا کر اللّٰہ موجود ھوا آپ تو پھر پکڑے جائیں گے،
دونوں صورتوں میں فائدے میں کون ھوا آپ خود ہی فیصلہ کر لینا،
اس لئے بہتر یہ ھے اللّٰہ کو مان لیں اور اس کے کہنے پر چلیں، اس کا قرآن تو انسان کا سیدھی راہ پہ چلنے کا کہتا ھے،

میں نے ساری زندگی Probability کے لیکچرز دیئے لیکن اس کے جانے کے بعد سوچا کہ اس Probability کی طرف تو کبھی میرا دھیان ہی نہیں گیا، کہ دونوں صورتوں میں اللّٰہ کو ماننے والا فائدہ میں ھے،
قصہ مختصر اس سوچ کے بعد خیال آیا کونسا آسمانی مذہب بہتر ھے، مذاہب کا علم تو مجھے پہلے ہی کافی تھا،
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک لیکچر میں 1400 سال سے پورا قرآن مجید کا حرف بحرف ایک ھونے کا سنا تو انگلینڈ میں کرسچن مشنری ادارے سے اس کی حقیقت دریافت کی تو سب نے اس بات کی تصدیق کی،
الحمد للّٰہ آج مجھے اور میرے سارے گھر کو مسلمان ھوئے 15 سال ھوگئے، میں اسلامی تعلیمات کے لئے کیرالہ شفٹ ھوگیا،
میری 3 بیٹیاں حافظ قرآن ہیں، اور اللّہ کریم نے میری زندگی ہی بدل دی لیکن اس سبزی والے ( عبدالاحد ) سے دوبارہ میری ملاقات نہ ھو سکی، لیکن میں نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام بھی ( عبدالاحد ) رکھا کیونکہ وہ ایک سچا مسلمان تھا۔ کاپیڈ

08/07/2023

ڈی این اے کی لمبائی حیرت کا ایک سمندر ہے۔ ایک انسانی خلیے میں تقریباً چھ فٹ لمبا ڈی این اے کا دھاگہ پایا جاتا ہے۔ ایک مکمل انسان کے تمام خلیوں کے ڈی این اے کو لمبائی کے رخ پر جوڑا جائے تو اس کی لمبائی تقریباً گیارہ ارب کلومیٹر بنتی ہے جو زمین کے سورج کے فاصلے سے ستر گنا سے بھی زائد ہے۔

یعنی ایک جدید ترین الٹرا سونک طیارہ جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا تیز ہے وہ اس فاصلے کو سوا صدی میں طے کرے گا۔ اگر ایک ٹائپسٹ 60 الفاظ فی منٹ کی رفتار سے 8 گھنٹے روزانہ ڈی این اے کے نیوکلیوٹائیڈز کو ظاہر کرنے والے مخفف حروف تہجی ہی کو ٹائپ کرے تو بغیر کسی چھٹی اور آرام کے بغیر پندرہ سال میں صرف ایک خلیے کا ڈی این اے لکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس سے جو کتاب تیار ہو گی اگر اس کے ایک صفحے پر پانچ سو الفاظ ہوں اور کل 1000 صفحات ہوں تو ایسی 280 کتابیں تیار ہوں گی جن پر صرف ایک خلیے کی معلومات ہوں گی۔ ایک انسان کے تمام خلیوں کی معلومات لکھنے کے لیے روئے زمین کے تمام وسائل ناکافی ہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ “زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں گی۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے”۔
(سورہ لقمان آیت نمبر 27)

اتنی لمبائی کے باوجود یہ انتہائی کم جگہ گھیرتا ہے۔ ڈی این اے کے دس لاکھ نیوکلیوٹائیڈ اتنی جگہ گھیرتے ہیں جتنی جگہ پر کمپیوٹر ایک میگا بائٹ ڈیٹا سٹور کرتا ہے۔ اور ایک خلیے کا مکمل ڈی این اے 3 گیگا بائٹ جگہ گھیرتا ہے۔

05/07/2023

حکمت کا یہ اصول ہے کہ جتنے لوگ اللہ سے دور ہوں گے۔ اتنے ہی زیادہ اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوں گے۔

یہ کیسی پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے۔ جہاں صبح صبح سبزی فروش ہر گلی میں گس کر لاؤڈ اسپیکر پر علانات کر کے اپنی سبزی تو بیچ سکتے ہیں۔ اور ساتھ میں جو چاہے بکواس بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن لاؤڈ اسپیکر پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک نہیں لیا جا سکتا۔ خطبہ نہیں دیا جا سکتا۔ لاؤڈ اسپیکر پر کوئی خطاب نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں؟ کہاں سو گئے علماء اور کہاں گئی وہ مسلمان کی غیرت؟

اس لیے لاؤڈ اسپیکر پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی حدیث نہیں بیان کی جا سکتی۔۔۔ کیوں کہ کافروں کا لے کے تو کھاتے ہیں ہم، اور ملک مسلمانوں کا ہے، لیکن نظام فرنگیوں کا ہے۔ کیا اسی لیے حدیث پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم لاؤڈ اسپیکر پر منع ہے کہ گھر میں بیٹھا اور راہ چلتا کوئی شخص توبہ نہ کر لے؟ شاید حدیث پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ بات اس کے دل میں اثر نہ کر جائے؟ اور سننے والا بجائے فضول کام کو جاتے ہوئے وہ مسجد میں نہ آ جائے؟ اور ہدایت نہ پا جائے؟ کہیں گھر کی عورتیں اپنی اصلاح نہ کر لیں؟ کافروں کے کہنے پر فضول اور واہیات ڈرامے تو بنائے اور نشر تو کیے جا سکتے ہیں، لیکن دین سکھانے والے کا مقدس کلام نہیں سنا جا سکتا؟

پہلے ہماری کتابوں سے آیات قرآنی کو نکالا گیا۔ اب ہمارے دلوں سے اسلام کو نکالنے کی سازش رچائی گئی ہے۔ اور ہم بے ضمیر کے لوگ بولتے تک نہیں۔

سبزی فروش تو لاؤڈ اسپیکر پر فضول بکواس بھی کر دے تو کوئی بات نہیں۔ لیکن امام مسجد اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بات نہیں کر سکتا۔

آپ نے کیا کرنا ہے وہ آپ سوچ لیں۔ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ وما علینا الاالبلاغ۔

27/06/2023

۔کوہاٹ سے پشاور جاتے ھوئے کوہاٹ ٹنل کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک مجسمہ ہے جس کی اپنی ھی ایک تاریخ ھے ۔ نئی نسل کو اس بارے میں کم ہی معلوم ھے

یہ مجسمہ ایک تاریخی شخصیت عجب خان آفریدی کا ہے جنہوں نے انگریز سامراج کی مخالفت میں 1923 میں درہ آدم خیل میں لڑائی لڑی تھی اور یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی. جب غازی عجب خان نے انگریز کی کوہاٹ فوجی چهاؤنی اور دیگر مراکز کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

انہوں نے فوجی چهاؤنی سے بھاری اسلحہ نکالنے کے ساتھ ساتھ بہت سے انگریز فوجیوں کو ہلاک بھی کیا، جس پر انگریز انٹیلی جنس اداروں اور عجب خان آفریدی میں ٹھن گئی۔

ایک دن انگریز فوج نے ان کے گھر پر ہلہ بول دیا اور عجب خان آفریدی کی والدہ سے بدتمیزی کی جس کے بعد ماں نے عجب خان آفریدی کو انگریز سے بدلہ لینے کا حکم دیا کہ جب تک تم انگریز سے میری بےعزتی کا انتقام نہ لے لو مجھے اپنی شکل مت دکھانا اور نہ ہی تب تک گھر آنا۔ یہاں تک کہ اسے اپنا دودھ تک نہ بخشنے کی بھی دھمکی دی۔

اس کے بعد عجب خان آفریدی نے دل میں مصمم ارادہ کیا کہ وہ انگریز قوم سے ایسا بدلہ لیں گے کہ وہ تاعمر یاد رکھیں گے۔ یہ وہ وقت تھا جب زیادہ تر پختون قوم انگریزوں کی حمایتی تھی، اور چند گنے چنے لوگ ہی عجب خان آفریدی کے ساتھ تھے۔ انگریزوں کے ساتھی پختون عجب خان آفریدی کو غدار سمجھتے تھے اور اسے ملک دشمن سمجھتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ انگریزوں سے پیسے وصول کرتے تھے۔

اپنی والدہ سے بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے عجب خان آفریدی نے ایک دن کوہاٹ کے انگریز آفیسر کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے وہاں سے مس ایلس کو اغوا کر لیا۔ لڑکی کی ماں نے چیخ وپکار کی تو انہوں نے اسے قتل کر دیا اور پہرے پر مامور انگریزوں کو بھی قتل کرتے ہوئے مس ایلس کو اغوا کر لیا۔

اس پر تمام انگریز حیرت میں ڈوب گئے کہ اتنے کڑے پہرے کے اندر داخل ہو کر اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آ گیا۔

عجب خان آفریدی مس ایلس کے ساتھ 10 دن کوہاٹ کے کوتل پہاڑ کے ایک غار میں رکا رہا۔ پھر افغانستان جا کر وہاں کی حکومت سے پناہ مانگی جنہوں نے پناہ کے ساتھ سینکڑوں ایکڑ زمین بهی مزار شریف میں عجب خان آفریدی کے نام کر دی۔ اس وقت کی انگریز حکومت نے عجب خان آفریدی کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپیہ (جو موجودہ کے کروڑوں بنتے ہیں) لگائی۔

نو مہینے بعد افغان حکومت نے انگریز حکومت اور عجب خان آفریدی کے مابین فیصلہ کرایا اور پهر طورخم باڈر پر مس ایلس کو انگریز حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ جب مس ایلس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا توہ حیران رہ گئے کہ مہنیوں عجب خان آفریدی اور اُن کے ساتھیوں کے چنگل میں وہ کیسے باعزت اور محفوظ رہی۔

انگریز حکومت اس حسن سلوک سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ اگر عجب خان آفریدی ایلس کی ماں کو قتل نہ کرتا تو وہ عام معافی دیتے اور انعام سے بھی نوازتے۔ اس تاریخ سے ہمارے نوجوان بے خبر ہیں کہ ہماری قوم کے بہادروں کی داستانیں تاریخ کا حصہ ہیں۔

1985 میں مس ایلس سرکاری پروٹوکول کے ساتھ درہ آدم خیل آئیں اور عجب خان آفریدی کے گهر اور وہ پناہ گاہ جس میں مس ایلس رہ چکی تهی، وہاں گئیں اور جا کر وہ بہت روئیں۔

اس کے بعد عجب خان آفریدی کے آخری زندہ دوست ملک شیر خان باش خیل، جو شاید اب اس دنیا میں نہیں ہیں، سے ملاقات کی اور سننے میں آیا ہے کہ مس ایلس عجب خان آفریدی کے حسن سلوک سے اتنی متاثر ہوئی تھیں کہ اُنہوں نےکہا تھا کہ عجب خان آفریدی کو دیکھنے کے بعد انہیں کوئی پسند ہی نہیں آیا۔
اس موضوع پر پشتو میں ایک بھی فلم بن چکی ہے اور پھر ایک دور میں یہ داستان ہمارے نصاب کا حصہ رہی ہے مگر پھر نجانے کس طرح اور کیسے یہ کہانی ہمارے نصابی کتاب سے غائب ہو گئی۔ حالانکہ ہماری نئی نسل کو مشاہیر کے کارناموں سے روشناس کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔

کوہاٹ پشاور روڈ پر کوہاٹ سرنگ سے آگے جس نے بھی عجب خان آفریدی کا مجسمہ نصب کرنے کا سوچا ہے، وہ داد کا مستحق ہے۔

26/06/2023

: ٹائٹن :
یہ ہائی ٹیک انسانی آبدوز 3,000 میٹر کی گہرائی میں دباؤ کی وجہ سے پھٹ گئی!
جدید ترین اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی والی انسانی آبدوز 3000 میٹر کی گہرائی کا دباؤ برداشت نہ کرسکی۔

: افيونيداى :
تقریباً 10 سینٹی میٹر لمبی ایک شفاف جیلی نما مچھلی 6,000 میٹر کی گہرائی میں آرام سے رہتی ہے ۔

پھر ارتقاء والے دعویٰ کرتے ہیں کہ بے ترتيبی کے ساتھ محض اتفاقیہ طور پر یہ زندگی پیدا ہوئی!

ایک بے ترتیبی کس طرح انسانی ذہانت سے اعلیٰ چیز پیدا کرسکتی ہے، حالانکہ اس انسانی ذہانت کی معاونت کیلئے اربوں ڈالر کی فنڈنگ ​​اور سینکڑوں سالوں کی تحقیق بھی موجود تھی!

"یہ ہے اللہ کی تخلیق ! اب ذرا مجھے دکھاؤ کہ اللہ کے سوا کسی نے کیا پیدا کیا؟ بات دراصل یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔" (القرآن ٣١ :١١)
Copy...

26/06/2023

*السلام علیکم ورحمة الله وبركاته*
*‏‏‏﷽*
یا مالکِ کائنات ہم سب کو حاسدوں کے حسد سے بچا۔
یا الٰہی ابرِ کرم کچھ اس طرح سے ہو ہم پر کہ دُھل جائیں سب رنج وغم، دکھ و الم، اور گناہِ صغیرہ و کبیرہ۔
اے میرے رب ! سلامتی هو ان دوستوں اور پیاروں پر جو اکثر مجھے دعاؤں کے لئیے کہتے ہیں میرے مالک ان کو اپنى ذات کے سوا کسى کا محتاج نہ کرنا۔
یا شافی تمام بیماروں کو شفائے کُلی عطافرما کہ ہم محتاجوں کی تیرے سوا کون سُننے والا ھے میرے مالک کرم فرما، کرم کرم اور بس تیرا کرم ھی چاہئیے ۔
*میرے مالک میری چاھت*
*عشقِ محمدٌ اور قُربِ الٰہی*

*آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ*

20/06/2023

آلوبخارا (Prunes )

دیگر نام۔
عربی میں اجاص ، فارسی میں آلو ے بخا را
فیملی ۔
(Rosaceae )
مقام پیدائش۔
یہ ہمالیہ کے دامن یعنی پہا ڑی علا قو ں میں مثلاً جمو ں کشمیر، شملہ ، ہماچل ، پردیش کے علاوہ پاکستان جموں کشمیر کے بعد صو بہ بلوچستان میں بکثرت پیدا ہو تا ہے ۔ لیکن ایرانی یا افغانستانی کو اچھا ذائقہ دار سمجھا جاتا ہے ۔

اقسام۔
آلو بخارا بساتی اور کو ہی دو قسم کا ہو تاہے ۔با غوں میں عموماًموٹا زیا دہ تر سیا ہ رنگ کا ہو تا ہے ۔ جب کہ جنگلی کے پو دے اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔

ماہیت ۔
مشہور پھل ہے اس کا درخت میا نے قد کا جھا ڑی دار ،شا خیں سیدھی اور ٖڈنڈیا ں اس کے ساتھ دو دونکلتی ہیں ، اس کے پتے اور تنا سب کے درخت کی مانند ہو تا ہے ۔، موسم بہار میں پتے جاتے ہیں صرف پھول رہ جاتے ہیں جو سفیدزرد چھوٹے گچھو ں میں ہوتے ہیں ۔

پھل اور ذائقہ ۔
سرخ سیا ہی مائل یا لال اور پیلے رنگ کے چمکدار وزن میں چھ گرام سے پچیس گرام تک چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں کچے آلو بخارے اورپکے ہوئے میٹھے رس دار اور مزے دار ہوتے ہیں سوکھنے پر جھری دور ہوجا تے ہیں ۔ اندر کاگودا ذرالیس دار ہو تا ہے جو بطور غذا اور دوا ء استعمال کیا جاتاہے ۔ نیز سبزیو ں کو ذائقہ دار بنانے کیلئے استعما ل کئے جاتے ہیں ۔

مزاج۔
سرد تر درجہ دوم
افعال ۔
مسکن صفراء وحدت خون ،ملین آمعا ء ،مسکن پیاس ۔

استعمال۔
آلو بخارا گرمی کے درد سر ، تپ ، صفراوی ،قے متلی اور پیاس کو رو کنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔دل کی حدت اور سوزش میں مفید ہے ۔ بطور مسہل صفراء مستعمل ہے ۔ باوجود ترشی کے کھانسی کو مضر نہیں ۔اس کے پتو ں کا لیپ نا ف کے نیچے کر نے سے کرم آمعاء خارج ہو جاتے ہیں ۔ پتوں کا جو شاند ہ بنا کر اس سے غر غر ہ کر نا نزلے کو روکتا ہے ۔ مفرح اور لذیز پھل ہے ۔

مسہل صفراء ۔
آلو بخاراپانچ عدد۔ املی چالیس گرام پانی میں بھگو کر بطور مسہل صفراء استعمال کرتے ہیں ۔ اسے جو ش نہ دیں بلکہ اس کا زلال پیئں جوکہ یرقان کوبھی جلد ٹھیک کر دیتاہے۔

قبض کو دور کرتا ہے ۔جبکہ گرمی کے بخاروں اور سر درد میں مفید ہے۔ قبض کشا ہے سات دانے رات کو سو تے وقت کھانے سے اجا بت با فر اغت ہو جا تی ہے ۔

مقدار خوراک۔
پانچ دانے سے سات دانے تک،
بطور مسہل پندرہ سے بیس دانے تک،
بطور پھل حسب ہضم ۔

کیمیاوی مرکب ،
آلو بخارے میں اجزاء بطور لمیہ ، تخم ۔شکر ، معدنی ، اجزاء مثلاًکیلشیم ، فاسفورس پا ئے جا تے ہیں ۔

مشہور مرکبات ۔
خیساندہ اور شربت آلو بخارا ۔

مجرب ۔
سفر کی متلی خاص کر پہاڑی علاقوں میں جائیں تو خشک آلو بخارا ساتھ لے جائیں، اس کو کھانے سے راستے میں آتے جاتے متلی نہیں ہو گی ۔

آلو بخارے کی چٹنی جو کہ آلو بخا را، چینی کے قوام ،چاروں مغز اور پستہ وغیرہ ملا کر تیار کی جاتی ہے آج کل مشہور ہے اور بے حد ہاضم ہے ۔

‎*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

28/05/2023
24/05/2023

ہومیوپیتھک ڈاکٹرعابد راؤ صاحب کا لکھا ہوا ایک اور انمول تحفہ ۔۔۔

آج ایک ایسی بات کرنے لگا ھوں جو شائد دوستوں کو حیرت اور ایک نئی سوچ میں ڈال دے۔ جی ہاں ھومیو فلسفہ کے اندر ایک اور فلسفہ۔

میں ھومیو میں تحقیق کر رہا تھا کہ اچانک بات زہن میں آئی کہ جب ھومیو میڈیسن کام نہ کریں تو ہم فورن نوسوڈز کی طرف جاتے ہیں۔
لیکن میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اگر نوسوڈز کام نہ کریں تو ایک ڈاکٹر کو کیا کرنا چاہیئے۔۔
۔
سورا بری سوچ ہے۔ اور بری سوچ اس جگہ پیدا ھوتی ہے جہاں جسم میں موجود گندھک میں توازن خراب ھوتا ہے۔
کیونکہ سورا بھی وہاں سر اٹھاتا ہے جہاں گندھک یعنی سلفر کی کمی بیشی یا خرابی ھو۔
ٹیوبرکولیسز بھی اپنی جگہ بناتی ہے۔
اور پھر سفلس اور سائیکوسس اپنا کام دکھاتی ہے۔
اور پھر یہ کینسر کی شکل میں انسان کو زندگی سے مایوس کر دیتی ہے۔

استاد ہنیمن نے تمام بیماریوں کی جڑھ سورا کو قرار دیا اور یہ بات بلکل درست ہے۔
سورا کے کھجلی کے دانوں کی رطوبت سے سورانیم بنائی گی
۔جہاں ہر شعبے کی میڈیسن کام چھوڑ دے سورانیم کام کرتی ہے۔
یہ سب کا اور میرا زاتی تجربہ بھی ہے۔
لیکن میں سوچنے لگا کہ یہ سورا کی بھی تو کوئی وجہ ھو گی اور جو وجہ ہے اس کا بھی تو علاج ھو گا۔
بہت زیادہ مطالعہ اور سوچ بچار کرنے پر آخر اللہ تعالی نے زہن کو طاقت دی۔ ایک بار پھر موٹا موٹا سارا مٹیریامیڈیکا پڑھا تو اس نتیجہ پر پہنچا جی بلکل بات درست ہے۔
اور آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا کہ انسان کے ہر رگ و ریشہ میں گندھک کا عنصر موجود ہے جو جسم کی ضرورت ہے۔ اور گندھک کا کام جلانا ہے۔ اور یہ جلاتی ہے۔
اور انسانی جسم توانائی حاصل کرنے کے لیئے جسم اپنے اندر آگ جلاتا ہے جس سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ اور جسم میں اس آگ کی زیاتی سے مسائل پیدا ھوتے ہیں ۔
آخر کار سلفر جو گندھک سے بنتی ہے اس پر پہنچا.
👈 سلفر اور سلفر کی پرونگ علامات کا جائزہ لیا
👈پیر کے ناخن سے سر کی چوٹی تک جلن سلفر کی نشانی خاص ہے۔
👈جبکہ جلن تو فاسفورس میں بھی ہے۔۔
👈جلن تو آرسینکم میں بھی ہے۔
👈جلن تو برائونیا میں بھی ہے۔
👈جلن تو کیپسیکم میں بھی ہے۔
👈انتھراکینم میں بھی۔
👈لیکن سلفر کی جلن جہنم والی جلن ہے۔
سورا بری سوچ کا نام ہے۔ بری سوچ جہنم میں لے جاتی ہے۔
جہنم والی جلن سلفر میں ہے۔۔۔۔۔
👈اور یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ اگر سورانیم سلفر کی مزمن ہے۔۔۔
👈اور سورانیم گرمی کو پسند کرتا ہے اور سلفر سردی کو۔
ساری بات کا لب لباب یہ ھو گا کہ دوا سورانیم کا کیس ہے ۔
سورانیم کیس حل کرنے میں ناکام رہی تو مایوسی کی ضرورت نہی۔
انسان کے اندر سورا کی اصل وجہ گندھک کا بگاڑ ہے۔ اور اب سلفر دے کر سورانیم پر جائیں گے تو مسلہ حل ھو جائے گا۔
ویسے بھی سلفر سب سے بڑی اینٹی سورک دوا ہے۔
یوں تو سب بڑے ڈاکٹروں نے اپنے اپنے انداز میں بہت کچھ لکھا ہے۔
لیکن اگر صرف انسائیکلوپیڈیا آف ھومیو ڈرگز کو لیں تو اس میں تقریباً 48 صفات صرف سلفر پر لکھے ہیں۔
اگر الفاظ گنیں تو تقریبن۔43000 سے زائد الفاظ صرف سلفر کے بارے میں ہیں.
ویسے تو 355 میڈیسن میں سلفر کی علامات موجود ہیں لیکن سورانیم. برائی اونیا۔ کاسٹیکم۔ لیکسس۔ آیوڈم۔ لائیکو۔ نکس۔ اگنیشیا۔ فاسفورس۔ کیپسیکم۔ ٹیوبرکولینیم۔ سیپیا۔ کلکیریاکارب۔ ایکونائٹم۔ ایپس۔ اگاریکس۔ بیلا۔ کینتھرس۔ آرسینکم۔ گریفائٹس۔ ہیپر سلف۔ پیٹرولیم۔ نیٹرم میور۔ کاربالک ایسڈ۔ چائنا۔ سائنا۔ ہائیڈراسٹس۔ نیٹرم سلف۔ ریومیکس۔ آرجینٹم۔۔ پلسٹیلا۔ جیلسیمم۔۔ ویراٹرم۔۔ فیرم۔ مرکسال۔ اینٹی مونیںم کروڈم۔ چیلیڈونیم۔ رسٹاکس۔ سلینیم۔
اور دیگر سلفر کے بہت قریب ملتی ہیں۔
اور اکثر ان کی علامات دیکھ کر سلفر کی جگہ ان کو استعمال کر کے غلطی کرتے ہیں۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں۔ اگر مریض کی نیند درست ہے تو سلفر صبح دیں۔
اور اگر نیند خراب ہے تو سلفر رات کو دیں۔
حاد امراض میں سلفر اور مزمن امراض میں سورانیم دیں۔

اور ایک خاص بات ....
سلفر دبے ھوئے سورا۔
دبے ملیریا اور
دبے ھوئے ٹائفائیڈ کو باہر نکال دیتی ہے۔
اور اگر کوئی گاہے بگائے سلفر کم طاقت میں کبھی کبھی لیتا رہے تو یہ ڈینگی اور دوسرے ملیریا کے وائرس کی جرت نہی کہ انسانی جسم پر اثر کر سکے.
اخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ سلفر کی جلن جو کسی بھی جگہ ھو سکتی ہے۔۔
اور اس کی زبان۔ جو درمیان سے سفید کنارے اور نوک سرخ۔
اس کا وقت اور شخصیت کسی سے نہی ملتی۔
اور اگر کسی جگہ سورا کی جگہ بنتی ھو تو سورانیم سے پہلے سلفر لیں اور بعد میں سورانیم۔
آپ کو ھومیو سپیشلٹ بنا سکتی ہے۔
اور سلفر کا چکر یعنی سلفر کے بعد کلیریاکارب۔ اور اس کے بعد لائیکو اور لائیکو کے بعد سلفر آپ کو مرض پر حاوی کر دیتی ہے۔

تحریر و تحقیق
مرحوم ھومیو ڈاکٹر عابد راؤ صاحب.
اللہ پاک ان کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے.
آمین.

23/05/2023

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*لو بلڈ پریشر*

انسانی جسم دماغ سے لے کر پاؤں کے انگوٹھوں تک خون کی چھوٹی بڑی شریانوں کا ایک جال سا بچھا ہوا ہے جن میں ہر وقت ایک خاص رفتار کے ساتھ خون گردش کرتا رہتا ہے۔اگر خون کا بہاؤ معمول کے مطابق جاری رہے تو جسم کے تمام اعضا کو خون کے ساتھ آکسیجن بھی ملتی رہتی ہے اور انسان صحت مند رہتا ہے لیکن اگر خون کی روانی میں تیزی یا کمی آ جائے تو فشار خون کا مرض ہو سکتا ہے۔
انسانی جسم میں گردش کے دوران خون کا جو دباؤ ہماری رگوں پر پڑتا ہے اسے ”بلڈ پریشر“ کہتے ہیں۔بلڈ پریشر کی دو قسمیں ہیں:
(1) ہائی بلڈ پریشر۔
(2) لو بلڈ پریشر۔
نارمل بلڈ پریشر 120/80 ہے۔یہ آئیڈیل بلڈ پریشر ہے لیکن اگر یہ بڑھ کر 120/140 ہو جائے تو یہ High میں آ جاتا ہے اور اگر اس سے کم ہو تو Low میں آتا ہے۔

لو بلڈ پریشر
لو بلڈ پریشر بذاتِ خود کوئی بیماری نہیں ہوتی،مختلف بیماریوں کی وجہ سے لو بلڈ پریشر ہو جاتا ہے۔

بعض ادویات بھی ایسی ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتی ہیں عام طور پر ایک بالغ انسان کا بلڈ پریشر اگر 90/60 ہو تو اس کو لو بلڈ پریشر یا ہائپوٹینشن کہا جاتا ہے۔لو بلڈ پریشر کی وجوہات۔ عام حالات میں انسان کے بلڈ پریشر میں اس کی سرگرمیوں کے حساب سے اُتار چڑھاؤ آتا ہے مگر یہ وقتی ہوتا ہے اسی وجہ سے پریشانی کا سبب نہیں ہوتا۔تاہم اگر یہ کمی مستقل بنیادوں پر ہو تو اس کمی کی وجوہات جاننا ضروری ہوتا ہے جو کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں:
(1) کسی وجہ سے خون کا ضائع ہو جانا۔

(2) دل کے افعال میں خرابی۔
(3) جسم میں غذائیت کی کمی۔
(4) اینڈوکرائن نظام میں خرابی،ذیابیطس،ایڈرنل یا تھائی رائیڈ میں خرابی۔
(5) شدید صدمے کی حالت۔
(6) بعض ادویات کا استعمال۔
لو بلڈ پریشر کی علامات
جن لوگوں کا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے انھیں اس کی کمی کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
(1)تھکن(2)چکر آنا(3)متلی(4)جلد کا ڈھیلا پڑ جانا(5)ڈپریشن(6)بے ہوشی(7)نظر کا دھندلانا(8)سر میں درد(9)کمزوری کا ہونا(10)نیند کا زیادہ آنا۔
بلڈ پریشر کے لو ہونے کی اقسام
مختلف مواقع کے اعتبار سے بلڈ پریشر کے لو ہونے کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس طرح سے ہو سکتی ہیں:
(1) ارتھوسٹیٹک
یہ وہ قسم ہے جو اچانک بیٹھ کر کھڑے ہونے کی صورت میں ہوتا ہے یہ ہر عمر کے افراد میں ہو سکتا ہے۔
جب جسم اپنی حالت تبدیل کرتا ہے مثلاً بیٹھ کر کھڑے ہونا یا لیٹ کر بیٹھنا ان تمام حالات میں دوران خون میں ایک دم کمی واقع ہوتی ہے۔
(2) پوسٹ پرینڈیل
یہ قسم کھانا کھانے کے فوراً بعد ہوتی ہے۔یہ عام طور پر بڑی عمر کے افراد میں ہوتا ہے جو پارکنزم کی بیماری میں مبتلا ہوں ایسے افراد میں لو بلڈ پریشر کی یہ قسم دیکھنے میں آتی ہے۔
(3) نیورلی میڈیٹیڈ
لو بی۔
پی کی یہ قسم عام طور پر بچوں میں ہوتی ہے یہ قسم کسی نہ کسی قسم کے جذباتی واقعے سے متاثر ہونے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔
(4) شدید نوعیت کا لو بلڈ پریشر
یہ عام طور پر اسی صورت میں ہوتا ہے جب کسی چوٹ لگنے کی صورت میں خون ضائع ہونے کی صورت میں جسم کے مختلف حصوں کو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔بی پی کا اس طرح لو ہونا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
جب انسان کا سٹولک پریشر نارمل سے کم ہو جاتا ہے تو بلڈ پریشر گر جاتا ہے اس صورت میں خون دل دماغ اور گردوں کو مناسب مقدار میں سپلائی نہیں ہوتا۔لو بلڈ پریشر کی دیگر وجوہات میں شراب نوشی سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے کیونکہ شراب اور الکحل اعصابی نظام کو غیر معمولی طور پر متاثر کرتی ہیں جس سے خون کا دباؤ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
اینٹی اینگزائیٹی ادویات کا استعمال نروس سسٹم کو بُری طرح متاثر کرتا ہے اس سے بھی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔
بعض دفعہ گردوں کے مریض پیشاب آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے تو مریض کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ بنتی ہے۔اس صورت میں نبض کی رفتار اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔سر میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔
بلڈ پریشر کا عام اور بہترین حل سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔
ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔پانی میں نمک ڈال کر پینا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
وٹامنز اور نمکیات کے ساتھ ساتھ پروٹینز سے بھرپور غذاؤں پر بھی توجہ دیں،سگریٹ نوشی ترک کر دیں کیونکہ تمباکو میں موجود نکوٹین نہ صرف دل اور دوران خون کو متاثر کرتی ہے بلکہ اعصابی نظام کو بھی بُری طرح متاثر کرتی ہے۔کم بلڈ پریشر کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چھوٹی مکھی کا شہد ملا کر پلائیں فوراً افاقہ ہو گا۔
ایک کپ گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس،دو چمچے شہد اور ایک چٹکی پسی ہوئی لونگ ڈال کر گھونٹ گھونٹ پئیں۔
قدرتی اسباب جو بلڈ پریشر میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔
(1) براہ راست سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا۔
(2) بلند درجہ حرارت کے دوران کوئی جسمانی سرگرمی انجام دینا۔
(3) گرم ٹب میں لمبا وقت گزارنا۔
(4) جسم میں پانی کی کمی کی حالت میں پانی میں داخل ہونا۔

بہت سے عوامل بلڈ پریشر کو متاثر کرتے ہیں۔دن میں کئی مرتبہ بلڈ پریشر چیک کرنا چاہیے کیونکہ بہت سے عوامل ہیں جو بلڈ پریشر کو متاثر کرتے ہیں۔ان میں سے کچھ کا تذکرہ کر دیا گیا ہے۔
بلڈ پریشر کا ٹیسٹ سونے اور بیٹھنے کے دوران مختلف آتا ہے۔دن کے وقت میں سونے کا وقت قریب آتا ہے تو بلڈ پریشر کم ہونے لگتا ہے۔دن میں جسم کو جس قدر تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے بھی دوران خون پر اثر پڑتا ہے۔
جب کوئی فرد لو بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے جسم کے خون کی نالیوں (شریانوں) یا پورے نظام دوران خون میں بڑی سست رفتاری سے خون گردش کرتا ہے جس سے جسم کے مخصوص اور حساس اعضا (دماغ،دل،پھیپھڑے،گردے،جگر) کو خون کی کمی اور پھر آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی کارکردگی پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔
بشکریہ
طیب الرحمان

See The result after 15 days Treatment.
13/05/2023

See The result after 15 days Treatment.

08/05/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
روغن فالج
ھوالشافی
رتن جوت ۔۔۔ 100گرام
کچلہ ثابت۔۔ 100گرام
بیر بوٹی ۔۔۔۔50گرام
ریگ ماھی۔۔ 10گرام
عقرقرحا۔۔۔۔۔۔10گر ام
لونگ =۔۔ 100گرام
مغز جاہفل ۔۔10گرام
جلوتری ۔۔۔۔۔۔۔10گرام
فلفل سیاہ ۔۔۔10گرام
فلفل دراز ۔۔۔10گرام
دیسی لہسن 100گرام
ادرک تازہ ۔۔۔100گرام
زردی بیضہ 🐓 ابلی ھوئ پچاس عدد
روغن کنجد ڈیڑھ کلو
ترکیب تیاری
جملہ ادویہ علاؤہ کچلہ کے باقی ادویہ کو دردرا کر لیں ۔اور پانچ کلو پانی ڈال کر رات کو رکھیں صبح تیل ملا کر ھلکی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے گا اور تیل رہ جائے تو چھان کر شیشی میں محفوظ رکھیں
ترکیب استعمال
متاثرہ جگہ کی اچھے سے مالش کریں اور صبح گرم پانی میں ھرمل ڈال کر اس قدر ےنمک ڈال کر ٹکور کریں
فواہد
فالج لقوہ عرق النساء رینگن واہ۔شیاٹیکا بلاکیج ۔جوڑوں کے دردوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے
بشکریہ
طالب دعا
حکیم محمد سلیم شہزاد سمرادنیاپور

07/05/2023

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*ہاضم طعام پھکی*
آج ایک ایسے نسخے سے روشناس کرانا چاہتا ہوں جو ہر گھر کی ضرورت خاص ہے،
*ھوالشافی*
گل گلاب ایرانی،
برگ سناء مکی (بغیر ڈنڈی)،
(ہر ایک پچاس گرام)
سونف،
اجوائن دیسی،
نوشادر،
فلفل سیاہ ،
سنگ دانہ مرغ دیسی،
(ہر ایک پچیس گرام)
زیرہ سفید پندرہ گرام،
الائچی سبز،
الائچی کلاں،
(ہر ایک دس گرام)
ست پودینہ،
میٹھا سوڈا،
(ہر ایک پانچ گرام)
*ترکیب تیاری*
تمام اجزاء صاف کرکے باریک پیس لیں اور محفوظ رکھیں
*خوراک*
کھانے کے آدھا گھنٹے بعد نصف چمچ ہمراہ پانی استعمال کریں
*فوائد*
ترش ڈکار،
بدہضمی،
بھوک نہ لگنا،
پیٹ درد،
متلی قے،
معدہ میں بے چینی،اپھار،
سینے میں جلن،
دل کی تیز دھرکن،
زبان پر زخم،
زبان کا ذائقہ خراب ہونا،
فم معدہ،
دائمی قبض،
جسمانی کمزوری،
چہرہ پر سرخ سیاہ نشان،
کیلئے مفید ہے انتہائ مقوی معدہ و جگر ہاضم طعام پھکی ہے،
جسے مرد عورت بوڑہے جوان بچے سب استعمال کر سکتے ہیں کوئ سائیڈ افیکٹ نہیں
*نوٹ*
(بلڈ پریشر کے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں)
بشکریہ
عتیق الرحمن دہلوی*

05/05/2023

حجامعہ علاج بھی اور سنت بھی
حکیم و ھومیو ڈاکٹر کبیر نیاز. 03004688159

Address

Lahore

Telephone

+923004688159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when طب یونانی،ھو میو پیتھی اور اپ. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram