PYNF Gujrat Official

  • Home
  • PYNF Gujrat Official

PYNF Gujrat Official Pakistan Young Nurses Federation

25/02/2025

8 Followers, 1 Following, 28 Likes - Watch awesome short videos created by PYNF Punjab panel

25/02/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم آج پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن پنجاب پینل کی طرف سے میڈیا نرسنگ کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت ،پروفیشن...
25/02/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن پنجاب پینل کی طرف سے میڈیا نرسنگ کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت ،پروفیشنل میڈیا کوارڈینیٹر میڈم ناصرہ پروین صاحبہ کی قیادت میں سینیئر قیادت لاہور سے جس میں میڈم نصرت چیمہ جنرل سیکرٹری پی وائی این ایف میڈم صوفیا اصف فائننس سیکرٹری پی وائی این ایف قصور ڈی ایچ ہاسپٹل پہنچی جہاں ان کا پرتکبال پھولوں کے ساتھ استقبال کیا گیا اور وہاں کی تمام نرسنگ مینجرز نرسنگ افیسرز نے ان کا استقبال کیا اور میٹنگ میں بھرپور شرکت کی اور پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن کی جانب سے ایجنڈا پیش کیا گیا اور الیکشن کے لیے سپورٹ کرنے کا کہا گیا اور قصور کی تمام نرسنگ مینیجر نرسنگ آفیسر کی طر ف سے پاکستان نرسنگ اینڈ میڈوافری کونسل ممبر پنجاب کے طور پر الیکشن میں قصور کی نرسنگ کمیونٹی نہ صرف سپورٹ کرے گی بلکہ بھرپور سپورٹ کرے گی اور ساتھ کھڑی ہے۔انشاء اللہ

منجانب :تصور عباس وائس پریزیڈنٹ پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن ایف ائی سی فیصل آباد

Big shout out to my new rising fans! Kanwal Rai
29/11/2024

Big shout out to my new rising fans! Kanwal Rai

26/09/2024

*پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا انضمام نا منظور*

معزز نرسز یہ سال تھا 1973 ، جب مملکت پاکستان قومی وحدت اور آئینی دھارے میں ڈھل رہا تھا
جب تمام سیاسی ؤ مذہبی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پہلا قانون سازی کا عمل مکمل ہوا اور مملکت پاکستان کو ایک متفقہ آئین کے تحت چلانے کا اعادہ کیا گیا ۔
اس آئین کے تحت جہاں دوسرے اداروں کو شناخت کے ساتھ ساتھ آیک قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مکمل خودمختاری کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملی وہیں کچھ خودمختار اداروں اور کونسل کا وجود بھی عمل میں آیا ۔
شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والے پیشہ کی کونسل *پاکستان نرسنگ کونسل* معرض وجود میں آئی
*پاکستان نرسنگ کونسل* نے اپنے قیام کے روز اول سے ہی پاکستان میں یکساں نصاب تعلیم متعارف کروایا جو تعلیمی و تربیتی حصوں پر مشتمل تھا
نرسنگ کونسل کو جدید جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے *پاکستان نرسنگ کونسل* نے انٹرنیشنل سطح پر *انٹرنیشنل نرسنگ کونسل* کے ساتھ الحاق کیا جو کونسل کی پہلی بڑی کامیابی تھی
*پاکستان نرسنگ کونسل* نے ملک بھر کی نرسنگ نمائندگان کے تعاون سے خود کو ایک مربوط ؤ مظبوط ادارے کے طور پر منوایا جس کا نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی جریدوں میں وقتاً فوقتاً اعتراف کیا جاتا رہا
نصف صدی پر محیط *پاکستان نرسنگ کونسل* جس کا حالیہ نام *پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل* کا تابناک سفر اس کی ملک دوست و نرسز کے ساتھ کیے گئے آئینی عہد وپیمان کا غماز ہے کہ نرسنگ کونسل نے ہمیشہ ملکی وقار ؤ سالمیت کو نہ صرف اندرون ملک دوام بخشا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اعلیٰ پائے کی حامل جدید تعلیم ؤ فنی تربیت سے لیس مرد ؤ خواتین نرسز پیدا کیے جنھوں نے قوم ؤ ملک کے وقار کو چار چاند لگائے اور پوری دنیا میں اپنی کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا ۔
50 سال گزرنے کے بعد نجانے ایسی کیا افتاد آن پڑی کہ بنا سوچے سمجھے کسی مربوط منصوبہ بندی کے بغیر *نرسنگ کونسل* کے *تشخص ، پہچان* اور وفاقی علامت پر شب خون مارتے کا فیصلہ کر لیا گیا
اس فیصلے نے طب کے شعبہ میں منفرد پہچان کے حامل *نرسنگ* کے باوقار پیشہ سے وابستہ مرد ؤ خواتین نرسز میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
کونسل سے رجسٹرڈ لاکھوں نرسز اندرون ؤ بیرون ملک اپنی انفرادی شناخت کھوے جانے ، ذبردستی چھینے جانے کے اس عمل کو قبول کرنے کے لیے ہر گز تیار نہیں ہیں بلکہ سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کا یہ دائرہ کار دن بدن بڑھتا جا رہا ہے
اس پیچیدہ صورتحال کا پاکستان بھر کی نرسز کی نماہندہ تنظیم سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے
پاکستان بھر کی غیور نرسز اس جابرانہ ؤ ظالمانہ انضمام اور شناخت چھین لینے کے عمل کو غیر آئینی تصور کرتی ہے اور اس عمل کے خلاف آپنا احتجاج ریکارڈ کرا کر اربابِ اختیار کو یہ انتباہ کروانا چاہتے ہیں کہ اگر اس عمل کو فی الفور متروک نہ کیا گیا تو نرسز کا احتجاجی کارواں سندھ کی دھرتی سے شروع ہو گا اور ملک بھر کی تمام نرسز کو ساتھ لیکر اسلام آباد میں بیٹھے ان ناعاقبت اندیش مقتدرہ کا ناطقہ بند کر کے غیر آئینی اقدام کے اس عمل کو بزور بازو روکے گا
اس وقت ریاست مختلف بحرانوں کا شکار ہے اور اس صورتحال میں ایسا غیر دانشمندانہ اقدام جو فریقین کے لیے قابل قبول نہیں
اس انضمام کے فیصلے پر نہ نرسز رضامند آور نہ ہی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے لوگ رضامند ہیں اس فیصلے کو یوں بزور طاقت مسلط کرنا ایک شر انگیزی کے سوا کچھ نہیں!
*پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل* ایک خودمختار اداراہ ہے جس میں ملک کے تمام صوبوں سمیت آرمڈ فورسز کی نمائندگی بھی موجود ہے
نرسنگ کونسل نصف صدی سے اپنے تمام مالیاتی معاملات میں خود مختار ہے بلکہ کسی حد تک قومی خزانے میں اضافے کا موجب بھی بنتا ہے
ایسے ادارے کے نظام میں خلل پیدا کرنا *(ایں چہ معنی دارد)*
سمجھ میں نہیں آتا کہ میری ریاست کی بھاگ دوڑ کن ہاتھوں میں ہے جو اداراہ خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی ریاست کو فراہم کرتا ہے اسے ضم کرنا یا تحلیل کے عمل سے گزارنا دراصل اس ادارے سمیت لاکھوں نرسز کو تذلیل کے عمل سے گزارنے کے مترادف ہے
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن* کی قیادت ان ناعاقبت اندیش پالیسی سازوں کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ خدارا باز آجاؤ!
ہم خبردار کرتے ہیں کہ *پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل* سے متعلق اپنے مذموم ارادے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ترک کر دو ۔
*نرسز سے پہچان ، وقار ، وحدت ، یکجتی ، شناخت چھیننے کے منصوبے ختم کرو!*
ورنہ ملک بھر کی نرسز اپنی قوت سے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی
ملک بھر کی نرسز *پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل* میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا انضمام کے عمل کو یکسر ؤ کلی طور پر مسترد کرتے ہیں
نرسز کا واحد مطالبہ ہے کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈواہفری کونسل میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے انضمام کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے
بصورت دیگر پاکستان بھر کی نرسز اپنی سالمیت ، خودمختاری ، شناخت کو بچانے کے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گی
مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں پاکستان بھر کی نرسز راست اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گی.

*تیز ہو تیز ہو جہدوجہد تیز ہو*

پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن گجرات/واے این اے گجرات کی ٹیم PNMC اور الائیڈ کے انضمام کے خلاف بلیک ربن باندھ کر پرامن احتجاج ...
24/09/2024

پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن گجرات/واے این اے گجرات کی ٹیم PNMC اور الائیڈ کے انضمام کے خلاف بلیک ربن باندھ کر پرامن احتجاج کرتے ہوئے۔

Nursing educational services Student information DeskPYNF Gujrat Official  PYNF Punjab Pannel PYNF Bahawalpur Punjab
09/09/2024

Nursing educational services Student information Desk
PYNF Gujrat Official PYNF Punjab Pannel PYNF Bahawalpur Punjab

*پریس ریلیز**خانیوال (پنجاب) میں 3 بچوں کی ہلاکت پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات  لواحقین کی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے ش...
14/06/2024

*پریس ریلیز*
*خانیوال (پنجاب) میں 3 بچوں کی ہلاکت پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات لواحقین کی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں*

*چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال نے اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہلاکت کا سارا ملبہ اسٹاف نرس اقصٰی آفاق پر ڈال دیا*
*شفاف انکوائری کئے بغیر ہی اسٹاف نرس پر ایف آئی آر داخل کروا کر گرفتار کروا دیا گیا جس کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات بھرپور مذمت کرتی ہیں*

*ناقص میڈیسن کی اپروول اسٹاف نرس نہیں کرتی بلکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ و دیگر اعلیٰ افسران کی منظوری سے میڈیسن کا ٹینڈر پاس ہوتا ہے اور میڈیسن آتی ہے
*سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسٹاف نرس اقصٰی آفاق کو فلفور رہا کر کے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے*
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات آن افراد کی نشاندہی اور سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جو بچوں کی اموات کے اصل ذمہ دار ہیں بجائے کہ اسٹاف نرسز کو نشانہ بنایا جائے*
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات خانیوال کی نرسز کے ساتھ اس وقت تک مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے جب تک ہماری نرسنگ آفیسر اقصٰی آفاق کو رہا نہیں کیا جاتا*

*منجانب: ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات

14/06/2024

*پریس ریلیز*
*خانیوال (پنجاب) میں 3 بچوں کی ہلاکت پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات لواحقین کی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں*

*چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خانیوال نے اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ہلاکت کا سارا ملبہ اسٹاف نرس اقصٰی آفاق پر ڈال دیا*
*شفاف انکوائری کئے بغیر ہی اسٹاف نرس پر ایف آئی آر داخل کروا کر گرفتار کروا دیا گیا جس کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات بھرپور مذمت کرتی ہیں*

*ناقص میڈیسن کی اپروول اسٹاف نرس نہیں کرتی بلکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ و دیگر اعلیٰ افسران کی منظوری سے میڈیسن کا ٹینڈر پاس ہوتا ہے اور میڈیسن آتی ہے
*سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسٹاف نرس اقصٰی آفاق کو فلفور رہا کر کے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے*
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات آن افراد کی نشاندہی اور سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جو بچوں کی اموات کے اصل ذمہ دار ہیں بجائے کہ اسٹاف نرسز کو نشانہ بنایا جائے*
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات خانیوال کی نرسز کے ساتھ اس وقت تک مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے جب تک ہماری نرسنگ آفیسر اقصٰی آفاق کو رہا نہیں کیا جاتا*

*منجانب: ینگ نرسز ایسوسی ایشن گجرات

21/04/2024

"URGENT CALL TO ACTION!

We condemn the horrific harassment of nurses undergoing training with 1122 in Lahore! Officers involved must be held accountable for their despicable behavior, including habitual harassment, demands, and intoxication on duty.

We demand:

1. Immediate suspension of the officers involved
2. Thorough investigation and disciplinary action
3. Justice and support for the affected nurses

Chief Minister of Punjab, Chief Minister of Sindh, and Health Minister of Sindh, we urge you to take strict notice and action against the culprits. Let's stand together against harassment and ensure a safe working environment for all!

"

پریس ریلز *پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن پنجاب پینل(PYNF )* متنبہ کرنا چاہتی ہے کہ نرسنگ آفیسرز دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ب...
21/04/2024

پریس ریلز
*پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن پنجاب پینل(PYNF )* متنبہ کرنا چاہتی ہے کہ نرسنگ آفیسرز دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت محدود وسائل میں ہر وقت مصروف عمل ہیں بغیر کسی رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے۔
پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا سیاسی نمائندہ خواہ وہ ایم این ہو یا ایم پی اے بغیر کسی وجہ کے کسی بھی نرسنگ آفیسرز کو ہراساں کرے وہ چاہے غلط تنقید ہو یاالفاظ ہوں جیسے کہ شور کوٹ آر ایچ سی میں سابقہ MPA جھنگ خالد غنی کے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا واقعہ قابل برداشت نہیں اور پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن اس واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے نرسنگ ایک باعزت اور قابل فخر پیشہ ہے اور آپ لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں تو اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں عزت کریں اور بدلے میں عزت کروائیں نہیں تو *_پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن_* ہر قسم کی قانونی چارہ گوئی کا حق اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے ۔
اسپشیلی DHQ ,THQ,Aur RHC لیول پر یہ مسائل بہت زیادہ ہیں کہ سیاسی اثرورسوخ کا بہت زیادہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں سب کو اپنے گھر کا نوکر سمجھتے ہیں اب سن 47 کا دور نہیں
CM Punjab.
Health minister Punjab
Specialized
Health minister primary & secondary
Health secretary Punjab
DGN Punjab
ہم ان واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور
ہماری تمام حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس تمام تر واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔تاکہ تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے ۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ناصرہ پروین
پی واے این ایف
پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن پنجاب پینل

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PYNF Gujrat Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PYNF Gujrat Official:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram