Nabeel Dawakhana

Nabeel Dawakhana Physician, General Practitioner
"Experience natural healing at Nabeel Dawakhana with personalized herbal treatments and wellness programs.

Restore your health and vitality with our expert care." "Welcome to Nabeel Dawakhana, your trusted destination for natural and holistic healing. At our herbal clinic, we specialize in traditional and herbal remedies to promote health and wellness. Our experienced practitioners combine ancient wisdom with modern techniques to provide personalized treatments for a wide range of health concerns. At Nabeel Dawakhana, we believe in the power of nature to restore balance and vitality. We offer a variety of services including herbal consultations, natural therapies, and wellness programs tailored to meet your individual needs. Our herbal products are carefully sourced and prepared to ensure the highest quality and efficacy."

انسانی بدن پر مسلط ہونے والے اکثر امراض کی وجہ قبض ہی بن رہی ہے۔فی زمانہ بڑھتے ہوئے امراض کا ایک بہت بڑا سبب غیر معیاری،...
26/09/2025

انسانی بدن پر مسلط ہونے والے اکثر امراض کی وجہ قبض ہی بن رہی ہے۔

فی زمانہ بڑھتے ہوئے امراض کا ایک بہت بڑا سبب غیر معیاری، ناقص اور مصنوعی اجزاء پر مشتمل خوراک ہے۔

ناقص غذائی اجزاء کے استعمال سے میٹابولزم خراب ہوتا ہے اور خراب میٹابولزم معدے کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ام الامراض قبض جیسی موذی بیماری کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ یخ ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی معدے کے انزائم کی افزائش میں کمی کا سبب بن کر ہاضمہ رطوبت کی پیدا ئش میں رکاوٹ بنتا ہے۔

قبض ایسا موذی مرض ہے جو بدنِ انسانی پر مزید لا تعداد امراض مسلط کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اطباء قدیم قبض کو ’ام الامراض‘ کہا کرتے تھے ۔آج بھی مشاہدے اور تجربے کی بات ہے کہ انسانی بدن پر مسلط ہونے و الے اکثر امراض کی وجہ قبض ہی بن رہی ہے۔

قبض انتڑیوں کی کارکردگی میں خرابی پیدا ہونے سے لاحق ہوتی ہے ۔قبض میں مبتلا فرد کو رفع حاجت اور اجابت کئی کئی دن نہیں ہوپاتی۔ سر بھاری، بھوک کی کمی،بدن میں سستی،کاہلی اور نا طاقتی کی کیفیت رہتی ہے۔

قبض کی یہ حالت اس قدر خطر ناک نہیں ہوتی جبکہ بعض اوقات حاجت تو ہوتی ہے لیکن فضلات کا اخراج مکمل طور پر نہیں ہوپاتا۔ مرض کی یہ نوعیت کافی حد تک نقصان دہ ثابت ہوا کرتی ہے۔

مبتلا فرد حاجت ہوتے رہنے کی وجہ سے اسے قبض مانتا ہی نہیں لیکن یاد رکھیں! قبض کی یہ کیفیت بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اجابت کی حاجت تو ہوتی ہے لیکن انتڑیاں فاضل مادوں کو مکمل خارج کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔

یوں مریض خود کو تن درست سمجھنے کی غلطی کرتا ہے اور اپنے علاج سے غافل ہوجاتا ہے۔مرض بڑھتے بڑھتے اس سطح پر چلا جاتا ہے کہ علاج بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

قبض کے اسباب

میٹابولزم کی سست روی سمیت قبض کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں،ان وجوہات میں سے ایک قابلِ ذکر وجہ ریشہ دار غذائی اجزاء کا کم استعمال بھی مانا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں مبینہ طور پر اینٹی بائیوٹیک ،اسٹیرائیڈز اور پین کلرز ادویات کا متواتر استعمال بھی انتڑیوں کے مفید بیکٹیریاز کو نقصان پہنچانے کا سبب بن کر قبض جیسی موذی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

لگا تار میدے سے بنی اشیاء ،تلی،بھنی،کولا مشروبات، بیکری مصنوعات،مٹھائیاں،ترش،بادی اور ثقیل غذائی اجزاء کو روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے بھی انتڑیاں متاثر ہوکر سست روی کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اجابت کیلیے مصنوعی اور عارضی ذرائع (چھلکا اسبغول،جلاب آورادویات) کا متواتر استعما ل بھی شدید قبض کا سبب بنتا ہے۔

ناف ٹلنا بھی قبض کی ایک بڑی وجہ ہے،کمزور قوت مدافعت والے افراد اکثر اس کیفیت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔پانی کا کم استعمال کرنے والے افراد بھی قبض کے چنگل میں پھنستے ہیں۔

قبض سے پیدا شدہ امراض

انتڑیوں کا کام فضلات کو بدن سے خارج کرنا ہوتا ہے ،کار کردگی سست یا خراب ہونے سے فاضل مادے خون میں جذب ہوکر پورے بدن میں تعفن ،افعال میں نقص اور اعضاء میںکمزوری پیدا کرنے کا سبب بننے لگتے ہیں۔

معدے کی تیزابیت،تبخیر و گیس کی ایک بڑی وجہ بھی انتڑیوں کی خرابی، خشکی اورقبض ہی بنتی ہے۔ جب پیٹ سے نائٹروجنی گیسز کا اخراج نہیں ہوپاتا تو یہی ریحی مادے تبخیر بن کر دماغی خلیات کو متاثر کرنے لگ جاتے ہیں

جس کے نتیجے میں بواسیر،بد ہضمی،گیس، تبخیر، سر درد،سر چکرانا، دردِ شقیقہ،نیند میں کمی،خوف،ذہنی تناؤ ، اعصابی کچھاؤ اور جسمانی و اعصابی کمزوری جیسے مسائل بھی رونما ہونے لگتے ہیں۔

قبض سے کیسے محفوظ رہیں؟

قبض سے بچنے کا واحد طریقہ ریشے دار غذائی اجزاء کا بھرپور استعمال کرنا ہے۔موسمی سبزیاں کچی اور پکا کر ہر دو طرح خوب کھائیں۔ تمام موسمی پھل، پھلوں کا رس اور کچی سبزیاں بطور سلاد وافر مقدار میں روز مرہ خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔

روز مرہ کم از کم چار سے آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہیے۔پانی کی مناسب مقدار بدن میں خشکی وغیرہ پیدا نہیں ہونے دیتی۔

بطورگھریلو تراکیب انتڑیوں کی خشکی،قبض اور سختی دور کرنے کے لیے بادام روغن کے دو دو قطرے کانوں اور ناف میں ڈالنا بے حد مفید ثابت ہوا کرتا ہے۔انجیر تین سے پانچ عدد پانی میں بھگوکر صبح نہار منہ کھانا بھی دائمی قبض کے ازالے کے لیے بہترین قدرتی دوا ہے۔

مسمی ، گاجر اور سیب کا مکس جوس پینا بھی قبض سے نجات دلانے میں معاون بنتا ہے۔ دیسی آٹے سے بنی روٹی ،جو کی روٹی،چنے کے چوکر والی روٹی کا مسلسل استعمال بھی قبض کی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔

گلقند ایک چمچ نیم گرم دودھ میں ملاکر رات سوتے و قت استعمال کرنے سے قبض سے افاقہ ملتا ہے۔مربہ ہرڑ کے دو سے تین دانے سوتے وقت کھا کر نیم گرم دودھ پینابھی قبض کے عارضے سے پیچھا چھڑاتا ہے۔

بادام روغن کے دو چمچ دودھ میں ڈال کر ہر روز دن میں ایک بار ضرور پیاکریں۔ انگور، امرود، پپیتہ، ناشپاتی، کیلا اور کشمش کا باقاعدہ استعما ل بھی قبض کی شدت سے افاقہ دیتا ہے۔

معدے کی سستی دور کرنے کے لیے ادرک،دار چینی اور پودینے کی چائے ایک کپ روزانہ پیا کریں۔سونف، زیرہ سفید اور چھوٹی الائچی کا قہوہ پینا بھی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

بطور علاج اطریفل زمانی کا ایک چمچ رات کو نیم گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت استعمال کریں۔

حب تنکار، حب ملین،جوارش جالینوس،اطریفل ملین اور اطریفل اسطوخودوس کی مناسب مقدار کا استعمال بھی مریض کو اس مرض سے چھٹکارا دلانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

قبض سے نجات پانے کا سب سے آسان سستا اور موثر طریقہ خالی پیٹ تین سے پانچ میل روزانہ تیز قدموں کی سیر اور بعد ازاں پسینہ لانے والی ورزشیں ہیں۔

مناسب اور متوازن کے ساتھ متواتر ورزش کرنا نہ صرف قبض بلکہ لا تعداد جسمانی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔ مذکورہ طبی تراکیب، غذائی احتیاط اور روز مرہ پرہیز پر عمل پیرا ہوں تو انشااللہ چند دنوں ہی میں قبض سمیت کئی امراض سے نجات مل جائے گی.

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

کیمیکل فری ہربل آئلکمزور بالوں کا خاص تحفہبالوں کا کمزور ہونابالوں کا ٹوٹناخشکی سکری یہ آئل گنجے پن کو بھی روکے گانسخہ ن...
24/09/2025

کیمیکل فری ہربل آئل
کمزور بالوں کا خاص تحفہ

بالوں کا کمزور ہونا
بالوں کا ٹوٹنا
خشکی سکری
یہ آئل گنجے پن کو بھی روکے گا

نسخہ نوٹ فرما لیں۔۔

روغن ناریل 150 گرام
روغن تل سفید 50 گرام
روغن ارنڈ 50 گرام
روغن بادام 50 گرام
روغن کلونجی 50 گرام
روغن مغز کدو 50 گرام

تمام روغنیات کو مکس کر لیں اور بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہاتھوں سے لگائی اورتقریبا 6 سے 8 گھنٹے آئل لگا رہنے دے یا رات کو لگا کر سوجاے۔ پھر کسی ہربل شمیپو سے سر دھو لیں

---اس عمل کو ایک ہفتے میں دو سے تین بار کریں---

نوٹ۔۔۔تمام روغنیات کا خالص ہونا ضروری ہے۔۔۔روغنیات خالص نا ہونے کی صورت میں کوی فائدہ حاصل نہیں ہو گا

🦴 زیادہ وزن اور انسانی ڈھانچہ – ایک دلچسپ حقیقت!کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر کسی انسان کا وزن زیادہ ہو (یعنی اس کا BMI ...
24/07/2025

🦴 زیادہ وزن اور انسانی ڈھانچہ – ایک دلچسپ حقیقت!

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر کسی انسان کا وزن زیادہ ہو (یعنی اس کا BMI – Body Mass Index زیادہ ہو)، تو اس کے جسم کا ڈھانچہ یا اسکی ہڈیوں کا ڈھانچہ کیسا دکھائی دے گا؟

🔍 جب ہم ایک ایسے شخص کے ڈھانچے کو دیکھتے ہیں جس کا وزن زیادہ ہو، تو ہمیں یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جسم کا بوجھ صرف عضلات یا چربی پر نہیں بلکہ ہڈیوں پر بھی پڑتا ہے۔ وقت کے ساتھ:

✅ ہڈیاں زیادہ دباؤ برداشت کرتی ہیں
✅ جوڑوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے
✅ ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنوں پر خاص طور پر اثر پڑتا ہے

یہ ایک ظاہری خاکہ ہوتا ہے جس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جسمانی وزن کا ہڈیوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔

⚠️ زیادہ BMI صرف ظاہری جسمانی ساخت نہیں بدلتا بلکہ صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جیسے:
🔸 ہائی بلڈ پریشر
🔸 ذیابیطس
🔸 جوڑوں کی تکلیف
🔸 دل کی بیماریاں

📌 اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنا نہ صرف خوبصورتی بلکہ صحت کی علامت بھی ہے۔
📉 روزانہ تھوڑی سی واک، صحت مند غذا، اور مناسب نیند آپ کو ایک بہتر زندگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔

❤️ اپنا خیال رکھیں، اپنے جسم سے محبت کریں۔

#صحت #جسمانیساخت #موٹاپا #صحتمنزندگی

🍎 سیب کا درخت اور حکیم بابا — ایک جڑی بوٹیوں کی کہانی 🌿تحریر: حکیم نبیل کسی دور دراز گاؤں میں ایک بوڑھا حکیم رہتا تھا جس...
22/07/2025

🍎 سیب کا درخت اور حکیم بابا — ایک جڑی بوٹیوں کی کہانی 🌿

تحریر: حکیم نبیل

کسی دور دراز گاؤں میں ایک بوڑھا حکیم رہتا تھا جسے سب "حکیم بابا" کہتے تھے۔ اس کی حکمت نہ صرف جڑی بوٹیوں پر تھی بلکہ قدرتی پھلوں، خاص طور پر سیب پر اُس کا ایمان تھا۔ وہ اکثر کہا کرتا:

> "ایک سیب روز کھاؤ، ڈاکٹر کو دور بھگاؤ!"

لیکن گاؤں کے لوگ اب جدید دواخانوں کے عادی ہو چکے تھے۔ کوئی بھی اس کی باتوں پر دھیان نہ دیتا۔

ایک دن گاؤں میں ایک عجیب بیماری پھیل گئی۔ لوگ تھکاوٹ، معدے کی خرابی، اور دل کی بے ترتیبی کا شکار ہو گئے۔ دواخانوں کی دوائیں بے اثر ثابت ہو رہی تھیں۔

اسی دوران، حکیم بابا نے گاؤں کے ایک کنارے پر موجود پرانے سیب کے درخت کے نیچے کچھ جڑی بوٹیاں، ہلدی، دار چینی، اور شہد کے ساتھ سیب کا قہوہ تیار کیا۔ اُس نے گاؤں والوں کو بلا کر کہا:

> "یہ قہوہ پینا شروع کرو، یہ دوا نہیں، قدرت کا تحفہ ہے!"

کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا، لیکن چند بوڑھوں اور بچوں نے آزمانا شروع کیا۔ ایک ہفتے کے اندر ان کی صحت میں حیرت انگیز بہتری آئی۔ رفتہ رفتہ پورا گاؤں سیب کے قہوے اور جڑی بوٹیوں کی طرف لوٹ آیا۔

اب گاؤں کا ہر فرد صبح ناشتے میں ایک سیب ضرور کھاتا ہے، اور "حکیم بابا" کے نسخے کو اپناتا ہے۔ وہ سیب کا درخت آج بھی گاؤں کی پہچان ہے، جسے سب "شفا کا درخت" کہتے ہیں۔

---

🌟 سبق:

سیب صرف ایک پھل نہیں، بلکہ جڑی بوٹیوں کے ساتھ مل کر ایک مکمل قدرتی دوا ہے۔ قدرتی زندگی اپناؤ، صحت مند بنو۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ویاگرا گولی کام کیسے کرتی ہے؟ویاگرا گولی مردوں میں بہت مقبولیت کی حامل ہے. یہ گولی مرد حضرات اپنی ٹا...
22/07/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ویاگرا گولی کام کیسے کرتی ہے؟

ویاگرا گولی مردوں میں بہت مقبولیت کی حامل ہے. یہ گولی مرد حضرات اپنی ٹائمنگ اور طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں. مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ویاگرا گولی کام کیسے کرتی ہے؟

ویاگرا گولی کھاتے ہی اسکے اندر موجود ایک اہم اجزاء جسے (slidnafil) کہتے ہیں، ہمارے جسم میں 30 منٹ کے اندر اندر شامل ہو جاتا ہے اور اپنا اثر دکھانا شروع کر دیتا ہے. یہ اجزاء مرد کے نفس میں خون کا بہاؤ بڑھا دیتا ہے جس سے سختی بڑھتی ہے اور مردانہ ٹائمنگ میں بے پناہ حد تک اضافہ ہو جاتا ہے.

ویاگرا گولی معمولی طور پر آپکو 2-3 گھنٹے تک طاقت فراہم کرتی ہے، لیکن اگر مرد زیادہ طاقتور ہو اور اسکی خوراک اچھی ہو تو یہ گولی 4 گھنٹے تک اپنا اثر دکھاتی رہتی ہے.

ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے آپکے علم میں اضافہ ہوا ہوگا. اگر آپکو یہ پوسٹ پسند آئے تو اسے لائیک ضرور کریں اورمیری یہ ذاتی راۓ ہے یہ طریقہ ٹھیک نہیں .

🌿 سونف – قدرتی شفا کا خزانہ! 🌿سونف نہ صرف منہ کی خوشبو کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی رکھتی...
22/07/2025

🌿 سونف – قدرتی شفا کا خزانہ! 🌿

سونف نہ صرف منہ کی خوشبو کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی رکھتی ہے:

✅ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے
سونف کھانے کے بعد استعمال کرنے سے گیس، بدہضمی اور پیٹ کے بھاری پن میں راحت ملتی ہے۔ سونف کی چائے ہاضمے کو بہتر کرتی ہے۔

✅ وزن کم کرنے میں مددگار
سونف میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور بھوک کو کنٹرول میں رکھتی ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

✅ سانسوں کو خوشبودار بناتی ہے
سونف چبانے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے اور قدرتی طریقے سے سانس تازہ رہتی ہے۔

✅ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
یہ جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتی ہے اور سوزش کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

✅ خواتین کے ہارمونز کو متوازن کرتی ہے
سونف خواتین کے ہارمونل مسائل، جیسے پیریڈز کی بے قاعدگی اور موڈ میں اتار چڑھاؤ، کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

✨ روزانہ ایک چٹکی سونف، صحت مند زندگی کی ضمانت!
سونف کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور فرق خود محسوس کریں!

#سونف #صحت

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nabeel Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram