19/04/2025
السلام علیکم
Prof. Ngono Mballa Rose
Director General, LANACOME
Cameroon
"ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، وزارتِ تجارت، حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام، 17 تا 19 اپریل 2025 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا شایانِ شان انعقاد کیا گیا۔
اس اہم موقع پر، برک لیبارٹریز یونانی کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم حسن عبداللہ اور جناب حارث قریشی نے بین الاقوامی وفود کے ساتھ کامیاب بی ٹو بی ملاقاتیں کیں۔
یہ وفود برک لیبارٹریز یونانی پرائیویٹ لمیٹڈ کی کارکردگی کو قریب سے دیکھنے کے مشتاق نظر آئے، جس پر انہیں ادارے برک لیبارٹریز یونانی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا دورہ کرایا گیا۔
اس دورے کے بعد وفود نے برک لیبارٹریز یونانی پرائیویٹ لمیٹڈ کی اعلیٰ معیار کی کارکردگی پر دل کھول کر مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔"
The 4th Health Engineering and Minerals Show, a premier event that brings together healthcare, engineering and minerals domains under one roof, after getting...