
04/08/2025
سحر ویلفیر فاؤنڈیشن ۔ خدمت انسانی کا بے لوث ادارہ
ایسا ادارہ جو پچھلے 15 سالوں سے بے لوث خدمت میں مصروف عمل ھے ۔
خدمت بھی ایک ایسے طبقے کی جو اس معاشرے کیلیے بہت بڑا بوجھ سمجھا جاتا ھے اور اس کو معاشرے میں تنہائی اور بےحسی کا سامنا کرتا پڑتا ھے اور ان بیماریوں کی وجہ سے اپنی عمر بھر کی پونجی کیساتھ معاشرے میں عزت بھی گنوا بیٹھتا ھے ۔ حالانکہ اس میں ان کا اپنا کوئی قصور بھی نہی ھوتا ۔ (ھاں البتہ شادی سے پہلے لڑکی اور لڑکے کا ایک ٹیسٹ کروا لیا جائے تو بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ھے )
خون کے مختلف امراض خاص طور پر تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر جیسے ھی تشخیص ھوتے ھیں ان کیساتھ معاشرے میں ایک بہت ھی بے حسی والا سلوک روا رکھا جاتا ھے اور یہ خیال کیا جاتا ھے کہ کہیں پیسے یا خون کی بوتل ھی نا مانگ لیں ۔
ھم ان تمام خاندانوں کیساتھ ھمدردی رکھتے ھوئے اور رب کی رضا کو سامنے رکھتے ھوۓ ان کو زندگی میں واپس لانے کی سر توڑ کوشش کرتے ھیں اور بہت حد تک کامیاب ھیں ۔
ھم کوشش کر رھے ھیں کہ ایک ھسپتال بنایا جائے اور ھمارے بعد بھی یہ صدقہ جاریہ قائم رھے ۔ آپ دوستوں کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ھے