Pulmo.CritiCare

  • Home
  • Pulmo.CritiCare

Pulmo.CritiCare Pulmocriticare provides Individualized Pulmonology
& 24/7 ICU services @ Evercare hospital & Surgimed hospital
Sleep Disorders Centre

Protect you lungs.See your doctor if you have a breathing issue
08/06/2024

Protect you lungs.
See your doctor if you have a breathing issue

26/02/2020

#دمہ کے مریضوں کے لئے ضروری ہدایات

دمہ سانس کی نالیوں کی ایک دائمی بیماری ہے جس میں سانس کی نالیوں میں سوزش کی وجہ سے سانس کی تنگی محسوس ہوتی ہے ۔موسم سرما میں جہاں اپنے ساتھ خوش خورا کی اور خوش لباسی لاتا ہے وہیں کچھ بیماریاں بھی اس موسم میں بڑھ جاتی ہیں ۔سانس کی بیماریوں میں دمہ ایک دائمی مرض ہے اور سردیوں میں دمہ کے مریض بہت مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔


عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 23کروڑ افراد دمہ کے مریض ہیں اور تقریباً 2.5لاکھ انسان اس قابل علاج مرض میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

پاکستان میں کل آبادی کا تقریباً 7فیصد دمہ کا شکار ہے ۔دمہ کی علامات عموماً بچپن ہی میں شروع ہو جاتی ہیں تا ہم یہ کسی بھی عمر کے افراد کو لاحق ہو سکتا ہے ۔
50فیصد دمہ کے مریض 10 سال کی عمر سے پہلے ہی اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

یہ بیماری مردوزن سب کو یکساں متاثر کرتی ہے تاہم بچوں میں عموماً لڑکے زیادہ اس کا شکار ہوتے ہیں ۔دمہ کے مریض کو عموماً کسی چیز سے حساسیت لاحق ہوتی ہے ،جیسے ہی مریض کا ٹاکر ا ایسی کسی چیز سے ہوتا ہے جس سے مریض حساسیت کا شکار ہو تا ہے تو اس پر دمہ کا حملہ ہو جاتا ہے ۔

ایسے تمام محرکات جن سے دمہ کا حملہ شروع ہوتا ہے دمہ کے محرکات کہلاتے ہیں ۔ایک مریض کے محرکات دوسرے مریض سے مختلف ہو سکتے ہیں اور ہر مریض میں مختلف محرکات سے مختلف شدت کا حملہ ہو سکتا ہے ۔مندرجہ ذیل عوامل دمہ کے عمومی محرکات ہیں :
ٹھنڈ ،نزلہ وزکام ،سانس کی انفیکشن ،دھواں ،مٹی اور گردو غبار ،ہوا کی آلودگی ،پالتو جانوروں کے بال ،پرندوں کے پر ،پھپھوندیاں ،کچھ خاص قسم کی ادویات ،مختلف اقسام کے سپرے ،قالین سے اٹھنے والی گردو غیرہ۔

سانس کے ساتھ سیٹی کی آواز ،سینے کی جکڑن ،کھانسی ،سانس کی تکلیف دمہ کی عمومی علامات ہیں ۔اگر صحیح وقت پر صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے تا ہم تھوڑی سی احتیاط اور صحیح علاج سے مکمل کنٹرول ممکن ہے ۔

سگریٹ نوشی سے پر ہیز کریں اور سگریٹ کے دھوئیں سے بھی بچیں ۔

پالتو جانوروں کو بیڈروم سے دور رکھیں ۔تیز خوشبو استعمال نہ کریں ۔تکیہ اور بستر کو جراثیم سے پاک رکھیں اور باقاعدگی سے دھوئیں ۔

بیڈروم میں قالین بچھانے سے پرہیز کریں ۔گھر کی صفائی میں بلیچ اور کیمیکل سے پر ہیز کریں ۔سردی کے وقت گھر سے باہر مت نکلیں اور اگر باہر جاناناگزیر ہو تو منہ اور ناک رومال سے ڈھانپ لیں ۔فضائی آلودگی اور ٹھنڈی ہوا سے حتی الوسع بچیں ۔

لکڑی اور کوئلے کی انگیٹھی کے پاس مت بیٹھیں ۔دمہ کے محرکات سے بچیں ۔

اگر کوئی معمولی سانس کا انفیکشن بھی ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔اگر کوئی دوائی مسلسل کنٹرول یا لمبے عرصے تک جاری رکھنے کے لئے تجویز کی گئی ہے تو معالج کے مشورے کے بغیر بندیا تبدیل ہرگز نہ کریں ۔تمام اچھی اور مقوی خوراک استعمال کریں ۔اگر کسی خوراک سے دمہ شدت اختیار کرتا ہو اور مریض نے مشاہدہ کیا ہو تو ایسی خوراک کا استعمال ترک کردیں ۔

دمہ کا حملہ ہو جانے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اورتجویز شدہ علاج پر سختی سے عمل کریں ۔

انسانی زندگی دنیا کی سب سے قیمتی اشیا میں سے ایک ہے ۔اس کا خیال رکھیں اور ہمیشہ احتیاط اور پر ہیز پر عمل پیرا ہونا علاج سے بہتر ہے

12/02/2020

#

14/11/2019

A new study shows, for the first time, that cerebrospinal fluid washes into and out of the brain in waves during sleep, helping clear out waste.

Beating insomnia
08/05/2019

Beating insomnia

All people experience insomnia at one point in their lives and there are many factors that can cause it that we may not be aware of. For instance, stress, anxiety, a poor diet, jet lag, and disrupted sleeping patterns can prevent you from getting the adequate amount of sleep that your body needs. Ov...

Differance between healthy and dirty lungs. #  specialist
03/05/2018

Differance between healthy and dirty lungs.
# specialist

Sllep positions
03/04/2018

Sllep positions

On average, we spend 25 years of our life sleeping. This is necessary because getting proper rest is vital to our overall well-being. Sleeping well has many benefits — it not only revitalizes the body but also makes the brain work optimally.

27/03/2018
05/03/2018

Perfect sleep
# #

01/03/2018

What happens when u stop smoking
# #

25/01/2018

Pulmonologist

25/01/2018

Perfect sleep

Address

Evercare Hospital , Lahore, Surgimed Hospital

Telephone

+923004409996

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pulmo.CritiCare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Pulmo.CritiCare:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram