11/02/2014
ولیمے کے لیے ایک پلاٹ میں بہت خوبصورت سے شامیانے ' ٹینٹ وغیرہ لگا کر کھانا کھلانے کے لیے اھتمام کیا گیا تھا.. انتظامیہ نے پوری کوشش کی تھی کہ محلے کے غریبوں کے بچے کھانا کھانے کے لیے داخل نا ھو سکیں لیکن اس کے باوجود ایک بچہ نجانے کیسے اندر داخل ھوگیا اور کھانے تک پہنچ گیا..
اس نے ایک پلیٹ اٹھائی اور چاولوں کی ڈش کی طرف لپکا.. ابھی وہ چاول ڈالنے ھی والا تھا کہ انتظامیہ کا ایک بندہ وھاں پہنچ آیا اور اس کو مار کر باھر نکال دیا اور باقی سب کو غصہ ھونے لگا کہ یہ بچہ کیسے آ گیا.. ادھر ھی ایک طرف امیروں کے بچے کھانا کھا رھے تھے لیکن غریب کا بچہ کھانے کو حسرت سے دیکھتا ھو باھر چلا گیا..
شام کو جب ولیمہ ختم ھوا تو بہت سا کھانا بچ گیا تھا جس کو شام کے وقت محلے میں اپنے عزیزوں کے گھر تقسیم کر دیا گیا.. اس کے علاوہ پلیٹوں میں بے شمار کھانا بچا پڑا تھا لیکن وہ بچہ پھر بھی بھوکا رھا..
کچھ دیر بعد بچا کھچا کھانا اٹھا کر قریب پڑے کوڑے کے ڈرم میں ڈال دیا گیا اور پھر..
میں نے اسی بچے کو دیکھا کہ وہ کوڑے میں سے خشک نان اٹھا کر کھا رھا ھے..!!
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا..
" بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ھے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے.. "
مشکوٰة.. ص:۲۷۸