05/12/2023
Question:
Patient positive on screening comes negative on PCR.
Surgery klie separate instrument used krne chahie ya ni?aur dialysis aise patient ka negative machine pe ho??
سوال: مریض کا ابتدائی ٹیسٹ(Anti HCV ) پازیٹو آتا ہے جبکہ حتمی ٹیسٹ پی سی آر (PCR) نیگیٹو ہے۔ کیا سرجری کے لیے علیحدہ اوزار استعمال کریں گے اور ڈائیلائسز ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو مشین پہ ہوں گے؟
جواب! اس کو سمجھنے کے لیے پہلے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کو سمجھ لیتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی کا ابتدائی ٹیسٹ(Anti HCV Antibodies ) ہے۔ اس میں وائرس کا براہ راست ٹیسٹ نہیں کیا جاتا بلکہ وائرس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں بننے والی اینٹی باڈی (antibody) کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ جبکہ جو حتمی ٹیسٹ ہے جسے پی سی آر (PCR) کہا جاتا ہے اس میں وائرس کو دیکھا جاتا ہے اور اس ٹیسٹ سے وائرس کی مقدار کا بھی پتہ لگایا جاتا ہے۔
اب آتے ہیں سوال کی طرف۔ جس مریض کا علاج کے بغیر ہی پی سی آر نیگیٹو آتا ہے اس کو ہم کچھ ماہ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرواتے ہیں تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ واقعی میں یہ نیگیٹو ہے۔ تقریبا 20 فیصد لوگوں میں ایسا دیکھنے میں آتا ہے اور یہ وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جن کے اپنے مدافعتی نظام نے وائرس کا خاتمہ کر دیا ہوتا ہے۔ ان مریضوں کو ہیپاٹائٹس سے پاک تصور کیا جانا چاہیے یہ اس کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بنتے۔
یہی صورتحال علاج کے بعد بھی دیکھنے میں آتی ہے، جو PCR پہلے پازیٹو ہوتا ہے علاج کے بعد نیگیٹو ہو جاتا ہے۔ لیکن بنیادی ٹیسٹ یعنی(Anti HCV ) ابھی بھی پازیٹو نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اب مریض ہیپاٹائٹس سی سے پاک ہو چکا ہوتا ہے۔ اگر گردوں کا مریض ہے اور ڈائیلائسز ہوتے ہیں تو وہ بھی نیگیٹو مشین پہ ہونے چاہئیں۔۔۔۔۔
ایک اور اہم بات! کچھ لوگ علاج کے بعد بار بار (Anti HCV ) کا ٹیسٹ خود سے کرواتے رہتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں کہ وائرس دوبارہ آ گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ بہت عرصے تک پازیٹو رہتا ہے لیکن اس کے پازیٹو آنے سے کوئی پرابلم نہیں ہے۔ اگر وائرس کی موجودگی کو دیکھنا ہے تو PCR کروائیں۔۔۔