S Y E D

S Y E D Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from S Y E D, 23-MZ, Al-Hafeez Tower, Opp Pizza Hut, M. M. Alam Road, Gulberg III, Lahore.

As I continue in my work I have begun to feel and manifest the healing effects of transforming these images, feelings, and experiences into life affirming expressions."

19/06/2025

*اللّٰھم صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَھُمْ*
ہو سکتا ہے کہ ایران اس کی پالیسیوں سے متفق نہ ہو، آپ ایران سے نفرت کر سکتے ہیں، آپ شیعوں سے نفرت کر سکتے ہیں، آپ جو چاہیں بنیں، لیکن جان لیں کہ آج ایران ایک ظالم کے سامنے کھڑا ہے جو اپنے اردگرد پر اقتدار چاہتا ہے، اور اسلامی سر زمین اور دیگر پر اس کا دفاع کرنا چاہتا ہے۔
اس وقت جب باقی ممالک اس فرعون کے تابع ہیں، اس کا سامنا وطن عزیز ایران سے ہے، ذلیل سے نہیں۔
ضروری نہیں کہ ایران ہر بات پر راضی ہو اور کسی نے آپ سے نہیں کہا، لیکن "اگر آپ کا کوئی مذہب نہیں ہے تو اپنی دنیا میں آزاد رہو"۔
جو کچھ کر رہی ہے وہ ظالم حکومت وہ سب کے لیے تباہی ہے، اور اس کا تسلسل سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک کو خطرہ ہے، اور اگر کوئی اس کے خلاف کھڑا نہیں ہوا تو یہ کینسر کی طرح ہے، یہ بغیر کسی روک ٹوک کے تیزی سے پھیلے گا۔
اگر ہمیں اپنے عہدوں پر دھکیلنے کا کوئی مذہبی اختیار نہیں ہے اور ہم شریعت یا مذہب کی طرف پیچھے ہٹے بغیر صرف اپنے دنیاوی مفادات کی تلاش میں اپنے ذہنوں پر حکومت کرتے ہیں، اگر ایسا تھا اور ہم ان کی طرف لوٹ گئے تو قرآن کریم جو مسلمانوں کے مذہب کا رہنما ہے، ہمیں مسلمانوں پر کفر کی کیفیت سے روکتا ہے، تو مسلمان کہاں ہیں ۔۔۔۔ !

19/04/2025

Earth Day 2025

20/09/2024

زندگی کا کوئی ایسا جزؤ نہیں جس کے متعلق آئمہ اہلبیت علیہم السلام نے ہماری راہنمائی نہ کی ہو
کھانے پینے سونے جاگنے لباس تزئین و آرئش یہاں تک کے حیوانوں کے ساتھ بھی کیسے پیش آیا جائے اس بارے بھی تعلیم دی ہے

زیر نظر کتاب موضوع کے لحاظ سے منفرد ہے جس کا ہر شیعہ کے گھر میں ہونا اس لئے بھی لازم ہے تاکہ ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسل کی تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے تحت تربیت کر سکیں اور نئی نسل کے اخلاق و اقدار میں بہتری پیدا کر سکیں

کتاب کا ترجمہ انتہائی عام فہم اور آسان اردو میں کیا گیا ہے تاکہ ہر خاص و عام اسے پڑھ کر مستفید ہو سکے

کتاب میں موجود ابواب اور فصلوں کا بیان

پہلا باب: انسان کا اپنے ساتھ برتاو
تفکر و تدبر
حصول علم و دانش
محنت اور کوشش
جسم و جان کی حفاظت اور انہیں نقصان پہنچانے کی حرمت
صفائی اور حفظان صحت
کھانے پینے کے آداب
لباس کے آداب
تزئین و آرائش
رہائش گاہ اور وسائل زندگی
سیر و سفر
نیند و بیداری
ورزش اور تعمیری تفریح

باب دوم: انسان کا دیگر انسانوں کے ساتھ برتاو
رشتہ داروں کے ساتھ برتاو
دینی بھائیوں کے ساتھ برتاو
بیگاونوں کے ساتھ برتاؤ
مستعفیفن کی ساتھ برتاؤ
حملہ آور اور دشمن کے ساتھ برتاؤ
شہریوں کے ساتھ برتاؤ

باب سوم: عوام اور اسلامی حکومت کی باہمی زمہ داریاں
سیاسی نظام
اجتماعی نظام
شہروں کی تعمیر اور شہروں کا انتظام و انصرام
اقتصادی امور

چوتھا باب: حیوانوں کے ساتھ برتاؤ
حیوانوں کی دیکھ بھال
حیوانوں سے استفادہ کرنے کے آداب
حیوانوں کے حقوق

پانچواں باب: انسان اور ماحولیات
ماحولیات
صاف ہوا اور زرخیز زمین
شجرکاری اور جنگل
ہریالی اور چراگاہیں
ہوا اور بارش
نہر اور سمندر
راستے اور سڑکیں
ایندھن
سیاحت تاریخی اور قدرتی عجائبات کا مشاہدہ

احتتامیہ
قمری مہینوں کے ایام میں کاموں کی انجام دہی

کتاب:
مفاتیح الحیاۃ (اردو ترجمہ)
مصنف:
حضرت آیت اللہ جواد آملی

*جمعة المبارك*  *اللهم صل على محمد و آل محمد الطيبين الطاهرين،* اللهم عفوك و رحمتك و رضاك و الجنة، أعوذ بالله من الشيطان...
06/09/2024

*جمعة المبارك*
*اللهم صل على محمد و آل محمد الطيبين الطاهرين،* اللهم عفوك و رحمتك و رضاك و الجنة،
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم.
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
**اللهم صلى وسلم وبارك على سيدنا ونبينا محمد و ال محمد*
*إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ. فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ. إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ*
*السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ*
*امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا جو دوسروں کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دے ایسا شخص کمال شجاعت پر پہنچا ہوا ھے*
اللہ پاک سے دعا ھے کہ آپ کے چہرےپرخوشیوں سے بھرپور مسکراہٹ ہمیشہ قائم و دائم رھے۔
اللہ تعالی آپ کو غموں کی دھول سے سدا محفوظ رکھے اور اپنے سوا کسی کامحتاج نہ کرے اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ،عمر خضری اور بخت سکندری عطا فرماۓ. آپکی پریشانیاں دور، دل مسرور اور گھر خوشیوں اور مسرتوں سے معمور فرماۓ دعا ھے کہ میرا رب آپکو لطفِ زندگی ، لذتِ بندگی معرفتِخداوندی ، اطاعتِ نبویؐ ، حسنِ اخلاق ، کثرتِ اذکار اور جذبہ خدمتِ خلق نصیب فرمائے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عطاء فرمائے
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ،•،سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم
انسان کسی کو کچھ دینے کی سکت نہیں رکھتا تب بھی دعا دینے کا حق رکھتا ہے اور دنیا کی سب سے قیمتی شے دل سے دی گئی دعا ہے یہ کسی امیر کی جاگیر نہیں ، کسی غریب کی مفلسی نہیں رب کائنات کی مہربانی ہے ۔ دعا دیجئے ، دعا لیجئے۔
یہی احسن عمل ہے
رب العالمین آپ کو دنیاو آخرت کی تمام بھلائیاں عطاء فرماے اور دنیاوآخرت سنوار دے
یاالله زندگی کےبارے میں تیرے فیصلے ھماری خواهشوں سےکہیں زیادہ بہتر ھیں،
ياالله همارے نصیب میں وہ عطا کرجو همارے لیۓ بہتری کا باعث ھو اور ھمیں ھر آزمائش سے محفوظ فرما۔
*دعا ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں ہم حیرت انگیز چیزوں کا تبادلہ کرتے ہیں*..
*ہم اپنی ساری پریشانیاں، دکھ اور تکلیفيں اللّه کے حوالے کر دیتے ہیں* *جبکہ اللّه تعالیٰ اپنی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں ہمارے حوالے کر دیتا ہے ،کتنا نفع بخش سودا ہے*۔
*سبحان اللّه*
جن لوگوں کی امید اللّه کی ذات سے ہوتی ہے ان پر مصیبت اور پریشانی کبهی اثر انداز نہیں ہوتی. ہمیشہ اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کے لیے دعا کیا کریں۔
**اے ہمارے رب* تو بابرکت و بلند ہے تو ہماری دعائيں قبول فرما۔
يَاحَيُّ يَاقَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيث.
السَّلاَمُ سےتقاضا اور گلہ نکال دیا جائے تو سکون پیدا ہوجاتا ہے.سکون اللہ تعالی کی یاد اور انسان کی محبت سے پیدا ہوتا ہے۔ نفرت اضطراب پیدا کرتی ہے اضطراب اندیشے پیدا کرتا ہے اور اندیشہ سکون سے محروم کردیتا ہے۔ محبت نہ ہو تو سکون نہیں۔
اللہ تعالی ہم سب کو سکون قلب نصیب فرمائے
لاجَواب ہوتے ہیں وہ رشتے جو احسان سے نہیں احساس سے بنیں...
‏کچھ رشتوں کے نام نہیں ہوتے اور کچھ رشتے صرف نام کے ہوتے ہیں...

دعا ہے کہ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺟﮩﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﺰﺕ ﻭﺍﻟﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﮰ.
ﮬﺮﻗﺪﻡ ﭘﺮﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﻭﮐﺎﻣﺮﺍﻧﯽ ﻋﻄﺎﻓﺮﻣﺎﮰ.
ﮬﺮ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮬﻤﯿﺸﮧ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻓﺮﻣﺎﮰ.
جو بیمار ہیں ان کو صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے...
اللہ رب العزت آپ کو ایمان سے لبریز‎ محتاجی سے دور‎, ‎اورعزت و برکتوں سے بھرپور طویل زندگی عطاء فرمائے‎.
یا اللٌٰه! یا ربِ الرحِیم
رَبَّنَاآَتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ.
اے رب کاینات
ھم سب کو اپنی رحمت
و مغفرت سے فیضیاب فرما
ھمیں تمام جسمانی
و روحانی بیماریوں سے
شفا عطا فرما.
رزقِ حلال عطا فرما
حقوق الله و حقوق العباد
صحیح طور ڀر ادا کرنے
کی توفیق دے
یا اللہ ھمارے پچھلے تمام گناہوں کو معاف فرمااورھمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ ھماری پریشانیوں اور مشکلات کو آسان فرما۔ ھمارے رزق میں وسعت پیدا فرما رزق حلال کمائی کا ذریعہ بنا۔،
یا اللہ ھماری لغزشوں کو معاف فرما اور ھم سب سے راضی ہوجا
"یااللہ توھمارےقلب ونظر کامالک ھے'
ھم سب کو ہدایت کی روشنی سے بہرہ مند فرما کیونکہ توجس سے خوش ھوتا ھے اسکاہدایت پرچلناآسان بنادیتاھے، الله كريم! صحت و سلامتی کے ساتھ ھماری تمام تر مشکلات کو آسان فرما دے. اور زندگی کو پر سکون بنا دے ۔
دعاگو ہوں کہ *مالک ارض و سماء* ہمیشہ آپ کا نگہبان ہو ‎اور آپ کو ہر قسم کے مرض, قرض رسوائی تنگدستی سے محفوظ رکھے...
امين يا رب العالمين بحق رحمتك و فضلك و بحق محمد و ال محمد اللهم صل وسلم وبارك و شفيعنا و حبيبنا محمد وال محمد الطيبين الطاهرين
التماس دعا
سید طاہر عباس رضوی

ہمارے لیے حق و باطل کا معیار فقط اہل بیت علیہ السّلام ہیں۔امام حسینؑ نے ایک مقام پر محمد بن حنفیہ سے فرمایا تھا۔یٰاأَخی ...
15/08/2024

ہمارے لیے حق و باطل کا معیار فقط اہل بیت علیہ السّلام ہیں۔
امام حسینؑ نے ایک مقام پر محمد بن حنفیہ سے فرمایا تھا۔
یٰاأَخی وَاللّٰهِ لَوْلَمْ یَکُنْ فی الدُّنْیٰا مَلْجَأً وَلاٰمَأْویً لَمٰا بٰایَعْتُ یَزیدَ بْنَ مُعٰاوِیَةَ
اے میرے بھائی ۔۔۔۔ اگر مجھے دنیا میں کوئی بھی جائے پناہ نہ ملے، تب بھی میں یزید ابن معاویہ کی بیعت نہیں کروں گا۔
امامؑ کے اس انکار کے بعد چاہے پوری امت یزید جیسے پلید کی بیعت کرلے، اسے اپنا امیر مان لے، ہم خاندان اہل بیتؑ کے مؤقف کے ساتھ ہیں۔
لہذا آپ ہمیں یہ نہ سمجھائیں کہ فلاں فلاں نے یزید کی بیعت کرلی تھی، ہمارے نزدیک دنیا معیار نہیں بلکہ امام حسینؑ کا اسواء معیار ہے
خدا یزید کے حامیان کا حشر یزید کے ساتھ کرے اور ہمیں آل محمدؑ کے غلاموں میں محشور فرمائے ۔
آمین یارب العالمین

19/07/2024

ہمارے لیے حق و باطل کا معیار فقط اہل بیت علیہ السّلام ہیں

امام حسینؑ نے ایک مقام پر محمد بن حنفیہ سے فرمایا تھا۔
یٰاأَخی وَاللّٰهِ لَوْلَمْ یَکُنْ فی الدُّنْیٰا مَلْجَأً وَلاٰمَأْویً لَمٰا بٰایَعْتُ یَزیدَ بْنَ مُعٰاوِیَةَ
اے میرے بھائی ۔۔۔۔! اگر مجھے دنیا میں کوئی بھی جائے پناہ نہ ملے، تب بھی میں یزید ابن معاویہ کی بیعت نہیں کروں گا۔
امامؑ کے اس انکار کے بعد چاہے پوری امت یزید جیسے پلید کی بیعت کرلے، اسے اپنا امیر مان لے، ہم خاندان اہل بیتؑ کے مؤقف کے ساتھ ہیں۔
لہذا آپ ہمیں یہ نا سمجھائیں کہ فلاں فلاں نے یزید کی بیعت کرلی تھی، ہمارے نزدیک دنیا معیار نہیں بلکہ امام حسینؑ کا اسواء معیار ہے
خدا یزید کے حامیان کا حشر یزید کے ساتھ کرے اور ہمیں آل محمدؑ کے غلاموں میں محشور فرمائے ۔
آمین یارب العالمین 🤲

مغربی افغانستان کی ریاست ہرات میں شیعہ مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم سات افراد شہید جب کہ...
03/05/2024

مغربی افغانستان کی ریاست ہرات میں شیعہ مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم سات افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

Proud to the work
20/04/2024

Proud to the work

سو بار صدقے جاؤں گا  پہلے حسین ع کےپھر سیدہ سے مانگوں گا صدقے حسین ع کےمحفل کی اس نیاز سے ... کرنی ہے حاضری غازی پہ خرچ ...
17/02/2024

سو بار صدقے جاؤں گا پہلے حسین ع کے
پھر سیدہ سے مانگوں گا صدقے حسین ع کے
محفل کی اس نیاز سے ... کرنی ہے حاضری
غازی پہ خرچ کرنے ہیں پیسے حسین ع کے
ارسلان اعظمی

حاکمیت اللہ تعالی کی ۔۔...................۔۔ طاقت کا سر چشمہ عوام
09/02/2024

حاکمیت اللہ تعالی کی ۔۔...................۔۔ طاقت کا سر چشمہ عوام

وہ بزمِ خوش اندام ہوئی درہم و برہمجائیں تو کہاں جائیں بھلا آئینہ ور ہمکیا واقعی چَھٹ جائیں گے ظلمات کے بادل !صحرائے طلسم...
21/01/2024

وہ بزمِ خوش اندام ہوئی درہم و برہم
جائیں تو کہاں جائیں بھلا آئینہ ور ہم
کیا واقعی چَھٹ جائیں گے ظلمات کے بادل !
صحرائے طلسمات سے نکلے بھی اگر ہم
اُس زخمِ خوش امکاں کی دوا کوئی تو ہوگی
نشتر کوئی، ناخن کوئی، غنچہ کوئی، مرہم
کیا کہیے کہ اب دونوں ہی ٹکروں میں بٹے ہیں
آئینہ گرا ہم پہ، گرے آئینے پر ہم
دیکھا نہ گیا شمعِ فروزاں کا پگھلنا
محفل سے چلے آئے ہیں بادیدہ تر ہم
کب تک ہمیں چلنا ہے یہ معلوم نہیں ہے
اس دشتِ تمنا میں کریں کتنا سفر ہم
ہم سر بکف آئیں گے سرِ دشتِ جُنوں خیز
وہ سِحر سے مخمور ہے اور معجزہ گر ہم
وہ عرش سے ہے اور ہمیں فرش سے نسبت
وہ صاحبِ افلاک ہے اور خاک بسر ہم
از خود قدم اٹھتے گئے اختر دمِ مجلس
بیٹھے بھی تو کتنا کہ یہی مرثیہ بھر ہم
اختر عثمان

14/01/2024

Address

23-MZ, Al-Hafeez Tower, Opp Pizza Hut, M. M. Alam Road, Gulberg III
Lahore
54570

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S Y E D posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to S Y E D:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram