Bandagi Homoeo Cure Clinic

Bandagi Homoeo Cure Clinic your destination for holistic health through expert homeopathic practitioners

19/11/2025

لیڈن کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران ایک بار پھر اسلامی ممالک میں سرفہرست ہے، جہاں اس درجہ بندی کے نظام میں شامل ایرانی یونیورسٹیوں کی تعداد 48 تک پہنچتی ہے۔ یونیورسٹیوں کی تعداد کے اعتبار سے ایران کے بعد ترکی 45 اداروں کے ساتھ دوسرے جبکہ سعودی عرب 20 یونیورسٹیوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف ایران کی تعلیمی و تحقیقی استعداد کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ خطے میں علم و تحقیق کے فروغ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

19/11/2025

چینی گاؤں یونان میں وانگ فومان نامی لڑکے نے -9°C کی سخت سردی میں 5 کلومیٹر پیدل چل کر اپنا آخری امتحان دیا
اس کے بال اور بھویں برف سے جمی ہوئی تھیں اور گال سردی کی وجہ سے سرخ ہو گئے تھے
ایک استاد نے اس کی تصویر کھینچی، جو بعد میں پوری دنیا میں وائرل ہو گئی
اس تصویر نے دکھایا کہ تعلیم کے لیے حوصلہ اور عزم کتنے طاقتور ہوتے ہیں
دنیا بھر سے تقریبا 450,000 ڈالر کے عطیات آئے تاکہ اس کے اسکول اور دیگر اسکولوں میں گرم کپڑے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں
وانگ کی کہانی ہمیں صبر، شکر گزاری اور دوسروں کی مشکلات کو یاد رکھنے کی اہمیت سکھاتی ہے

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے کینسر سے بچے رہنے کا کیا زبردست طریقہ بتایا تھا ؟ انکے ایک کالم سے اقتباس : بی...
19/11/2025

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے کینسر سے بچے رہنے کا کیا زبردست طریقہ بتایا تھا ؟ انکے ایک کالم سے اقتباس : بین الاقوامی کینسر کے علاج کی دوائیں بنانے والے کبھی یہ نہیں بتاتے کہ کینسر محض وٹامن B-17کی کمی کا نام ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایسے ٹانک بنانا ممنوع ہیں جو B-17فراہم کرتے ہوں۔ اللہ پاک نے بادام میں B-17کی اچھی مقدار رکھی ہے۔ اگر آپ روزانہ بادام کے 7,6دانے کھالیں تو B-17کی کمی کی بیماری نہیں ہوتی ہے۔ بادام کھائیے اور کینسر سے محفوظ رہئے۔(2)چقندر، گاجر، سیب اور ایک لیموں کا عرق اگر صبح شام آپ استعمال کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کو کینسر سے نجات دلاتا ہے اور محفوظ بھی رکھتا ہے۔(3)کریلے کے تین چار چھلے کاٹیں، کپ میں ڈال کر گرم پانی اس پر ڈالیں، چند منٹ رہنے دیں اور پھر یہ پانی دو تین مرتبہ پی لیں، ان شاء اللہ کینسر کے سیل ختم ہو جائیں گے۔(4)ناریل (کھوپرا) کے چند باریک ٹکڑے کاٹیں اور اس پر گرم پانی ڈال دیں۔ کچھ وقت کے بعد پانی سفید ہو جائے گا، اس کے پینے سے کینسر کے سیل ختم ہوجاتے ہیں۔(5)ایک لیموں لے کر اس کا عرق نکالیں۔ اس میں نیم گرم پانی ڈالیں، اگر شوگر کی بیماری نہیں ہے تو اس میں شہد ملا کر تین مرتبہ دن میں استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آرام ملے گا۔(6)سرسوں کا ساگ کھانے سے کینسر کا خطرہ نہیں رہتا۔(7)تحقیق کے مطابق مختلف اقسام کے کینسر سے بچنے کیلئے درج ذیل اشیا کا استعمال بھی مفید پایا گیا ہے۔ بروکلی، گاجر، پھلیاں لوبیا، بیریز، دارچینی، خشک میوہ جات یعنی بادام، مغز، اخروٹ کی گری وغیرہ، روغن زیتون، ہلدی، سٹرس فروٹ، اَلسی کے بیج، ٹماٹر وغیرہ

🌿 11 رات کے مشروبات جو گردوں کی مرمت اور کریٹینین کو متوازن رکھنے میں مدد دیں 🌙گردے ہمارے جسم کے قدرتی فلٹر ہیں، جو خون ...
05/11/2025

🌿 11 رات کے مشروبات جو گردوں کی مرمت اور کریٹینین کو متوازن رکھنے میں مدد دیں 🌙

گردے ہمارے جسم کے قدرتی فلٹر ہیں، جو خون کو صاف کرتے ہیں اور زہریلے مادے خارج کرتے ہیں۔
اگر کریٹینین کی سطح بڑھ جائے تو یہ گردوں پر دباؤ کی علامت ہو سکتی ہے۔
ایسے میں رات کے وقت پینے والے کچھ مشروبات آپ کے گردوں کو آرام دے کر اُنہیں قدرتی طور پر صاف، محفوظ اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔

🥣 1. کیمومائل چائے (Chamomile Tea)

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ گرم پانی میں 1 چمچ خشک کیمومائل پھول ڈالیں۔

5 منٹ کے لیے ڈھک کر رکھیں، پھر چھان کر پی لیں۔

فوائد:

جسم میں سوزش کم کرتی ہے۔

گردوں میں تناؤ اور تھکن کو دور کرتی ہے۔

نیند بہتر بناتی ہے، جس سے جسم قدرتی صفائی بہتر کرتا ہے۔ 🌙

🍋 2. لیموں پانی (Warm Lemon Water)

بنانے کا طریقہ:

نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں۔

چاہیں تو ایک چٹکی ہمالیہ نمک بھی شامل کریں۔

فوائد:

جسم سے زہریلے مادے نکالتا ہے۔

کریٹینین اور یورک ایسڈ کی سطح متوازن رکھتا ہے۔

گردوں میں جمع فاسفیٹ صاف کرتا ہے۔ 🍃

🍎 3. سیب کا جوس (Apple Juice)

بنانے کا طریقہ:

تازہ سیب کا رس نکالیں یا بغیر شکر والا جوس استعمال کریں۔

رات کے کھانے کے بعد ہلکی مقدار میں پئیں۔

فوائد:

خون کو صاف کرتا ہے۔

گردوں میں فاضل مادوں کا بوجھ کم کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو خلیوں کی مرمت میں مدد دیتے ہیں۔ 🍏

🌿 4. اجوائن اور دارچینی کا پانی

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی میں ½ چمچ اجوائن اور ¼ چمچ دارچینی ڈال کر 5 منٹ ابالیں۔

ٹھنڈا کر کے سونے سے پہلے پی لیں۔

فوائد:

گردوں میں جمی چکنائی اور زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور سوجن کم کرتا ہے۔

🌾 5. جو کا پانی (Barley Water)

بنانے کا طریقہ:

ایک لیٹر پانی میں 3 چمچ جو ڈال کر 15 منٹ ابالیں۔

چھان کر دن بھر تھوڑا تھوڑا استعمال کریں، رات کو آخری کپ پی لیں۔

فوائد:

گردوں کی سوزش کم کرتا ہے۔

کریٹینین لیول نارمل کرتا ہے۔

جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے۔ 💧

🌼 6. ہبسکس چائے (Hibiscus Tea)

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ گرم پانی میں 1 چمچ خشک گلابِ چین (Hibiscus) کے پھول ڈالیں۔

5 منٹ بعد چھان کر پئیں۔

فوائد:

بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔

گردوں سے یوریا اور نمکیات خارج کرتا ہے۔

کریٹینین کے اخراج میں مددگار۔ 🌺

🧄 7. ادرک-شہد کا قہوہ

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی میں ½ چمچ ادرک ابالیں۔

چھان کر 1 چائے کا چمچ شہد شامل کریں۔

فوائد:

گردوں میں سوزش کم کرتا ہے۔

خون میں زہریلے مادے کم کرتا ہے۔

نیند میں سکون دیتا ہے۔ 🌙

🪴 8. میتھی دانہ پانی

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی میں 1 چمچ میتھی دانہ رات بھر بھگو دیں۔

صبح چھان کر رات کو نیم گرم حالت میں پی لیں۔

فوائد:

گردوں میں چربی اور نمک کی تہیں صاف کرتا ہے۔

یورین کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

🌰 9. دارچینی اور شہد کا دودھ

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ دودھ میں ¼ چمچ دارچینی ابالیں۔

ٹھنڈا ہونے پر 1 چمچ خالص شہد شامل کریں۔

فوائد:

گردوں کے خلیات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔

جسم میں آکسیجن کی فراہمی بڑھاتا ہے۔

نیند کو گہرا اور سکون بخش بناتا ہے۔ 💤

🍃 10. ناریل پانی (Coconut Water)

بنانے کا طریقہ:

تازہ ناریل کا پانی استعمال کریں، بہتر ہے کہ رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے پیا جائے۔

فوائد:

الیکٹرولائٹس کو متوازن رکھتا ہے۔

گردوں کی صفائی میں مددگار۔

کریٹینین کے اخراج کو آسان بناتا ہے۔ 🥥

🌺 11. پودینہ چائے (Mint Tea)

بنانے کا طریقہ:

ایک کپ پانی میں 8–10 پودینہ کے پتے ڈال کر 5 منٹ ابالیں۔

چاہیں تو چند قطرے لیموں شامل کریں۔

فوائد:

جسم کو ٹھنڈک اور سکون دیتا ہے۔

گردوں میں جمع زہریلے مادے نکالتا ہے۔

سونے سے پہلے اعصاب کو ریلیکس کرتا ہے۔ 🌿

🍃 اختتامی پیغام

قدرت نے ہر جڑی بوٹی میں شفا رکھی ہے۔
اگر آپ گردوں کی صحت بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو مصنوعی مشروبات کے بجائے ان قدرتی قہووں کو اپنائیں۔
یہ مشروبات نہ صرف کریٹینین لیول متوازن رکھتے ہیں بلکہ جسم میں قدرتی صفائی کا

01/09/2025

سنہرا دودھ۔
جرمنی میں صحت بخش 'سنہرا دودھ‘ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن یہ ہے کیا؟ آپ کو شاید تعجب ہو، سنہرا دودھ دراصل ہلدی ملے دودھ کو کہتے ہیں، جسے برصغیر کے لوگ صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ کا استعمال عام بات ہے۔ لیکن اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے۔
یورپ میں 'سنہرے دودھ‘ کو متبادل طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ اس کی غذائی خصوصیات کے باعث بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے اجزاء شفا بخش قوتوں کے حامل اور انسانی مدافعتی نظام کے لیے بھی مفید ہیں اور اگر آپ اسے اپنی پسند کے مطابق تیار کر لیں، تو یہ لذیذ بھی ہوتا ہے۔
سنہری دودھ کے اجزاء اور خصوصیات
اس مشروب کی تیاری کے لیے پہلی چیز ظاہر ہے دودھ ہی ہے۔ لیکن اگر آپ سبزی خور ہیں یا 'ویگان‘، یعنی گوشت، دودھ اور جانوروں سے حاصل کی گئی کسی بھی قسم کی مصنوعات استعمال نہیں کرتے، تو ایسی صورت میں آپ سویا، بادام یا ناریل کا دودھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔۔
دوسری چیز ہلدی ہے، جو اس مشروب کو سنہرا رنگ دیتی ہے۔ ہلدی کی اچھی رنگت اور ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس میں ایسا اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے، جو سوزش ختم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ہلدی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
کئی بار گولڈن مِلک نامی مشروب میں ہلدی کے ساتھ ساتھ ادرک اور دارچینی بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ ادرک کے بھی کئی طبی فوائد ہے اور اسے بھی قدیم چینی اور بھارتی طریقہ علاج میں کئی صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں ادرک کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ادرک یا انگریزی میں جنجر میں پائے جانے والے مادے جنجرولز کی انسداد سوزش کی خاصیت بھی مسلمہ ہے، جو پٹھوں کا درد ختم کرنے کے لیے بہت کارگر ہوتی ہے۔ ادرک کا استعمال 'بلڈ شوگر‘ میں بھی کمی لاتا ہے، جس کے باعث خاص طور پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
سنہرا دودھ تیار کرنے کا نسخہ،
مشروب کی تیاری کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہوتی ہیں:_
ھوالشافی
دودھ: 300 ملی لٹر
ہلدی: 1 چائے کا چمچ
شہد: 1 چائے کا چمچ
دارچینی: 1/2 چائے کا چمچ
ادرک: 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ: حسب ذائقہ
ناریل کا تیل: 1 چائے کا چمچ
دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھیں تاکہ اس میں ابال نہ آئے۔ اس میں درج بالا اشیاء ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں اور ساتھ ساتھ دودھ کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے چھان کر کپ میں ڈالیں، صحت بخش اور لذیذ سنہرا دودھ تیار ہے۔

22/08/2025

کالی ھڑ کا مخفی و مجرب کایا پلٹ نسخہ خاص الخاص

یہ نسخہ مجرب المجرب اور بے شمار کا آزمودہ ہے۔ لیکن لوگ ان رازوں کو پوشیدہ رکھتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف پڑھ کر بغیر عمل کئے ناکام کا لیبل لگادیتے ہیں۔ یہ نسخہ بتائ گئ ھدایت کے مطابق طویل عرصے مستقل استعمال کیا جائے تو نتائج یقینی ہیں۔
________________________________________
یہ نسخہ حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی رح کا ھے

پہلے ہم آپ کو حضرت نصیر الدین چراغ دھلوی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہوں نے پانی سے چراغ روشن کیے، جس کے بعد حضرت نظام الدین اولیاء نے انہیں روشن چراغ دہلی کا لقب دے کر اپنا جانشین مقرر کیا۔
ان سے متعلق ایک واقعہ مشہور ہے کہ جب حضرت نظام الدین اولیاء نے باولی بنانے کی ذمہ داری نصیرالدین روشن چراغ دہلی کو دی تو فیروز شاہ تغلق کے محل کا کام بھی جاری تھا۔ اسی دوران وہ مزدور دن میں محل کے لیے اور رات میں باولی کا کام کرتے تھے۔ جب مزدوروں کو نیند میں سستاتے ہوئے دیکھا تو بادشاہ وقت فوری حضرت نظام الدین کو کام روکنے کا حکم دیا، جس پر حضرت نظام الدین نے کہا کہ یہ کام اللہ کے حکم سے شروع ہوا ہے یہ نہیں رک سکتا۔ جس کے بعد فیروز شاہ تغلق نے غصہ میں آکر چراغ جلانے کے لیے دیے جانے والے تیل کی سپلائی بند کروا دی۔ اس کے بعد حضرت نصیرالدین نے پانی سے چراغ روشن کیے جس کے بعد بادشاہ وقت نے انہیں روشن چراغ دہلی کے لقب سے نوازا۔
باؤلی: (انگریزی :stepwell )اردو اور ہندی میں سیڑھی والے کنویں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حضرت خواجہ نظام الدین کی باؤلی آج بھی دہلی میں ان کے مزار سے ملحق موجود ہے۔
نصیر الدین چراغ کا وصال - 18رمضان 757ھ بمطابق 1356ء کو دہلی میں ہوا، جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو شیخ رکن الدین کو فرمایا:

“تمہیں چاہیے کہ مجھے قبر میں اتارتے وقت خرقہ میرے سینے پر، کاسہ سر کے نیچے، تسبیح زیرِ انگشت اور میری پشت کی ایک جانب نعلین اور دوسری جانب عصہ رکھ دینا۔”
چنانچہ مریدین نے ایسا ہی کیا۔
آپ کا مزار دہلی کی ایک بستی چراغ دہلی میں مرجع خلائق ہے۔

اب آپ اندازہ کرلیجئے کہ یہ نسخہ ان صاحب کرامت بزرگ سے منسوب ہے تو کیسا موثر و مفید ہوگا۔ لیکن صرف پڑھنے سے نہیں بلکہ اس پر کم از کم سال چھ مہینے بتائے گئے طریقے سے پابندی سے عمل کیا جائے تب ہی اس کے بیش بہا فوائد آپ کو نظر آئیں گے۔
نُسخہ:
ہڑ جس کو پنجابی میں ہریڑ کہا جاتا ہے کی ایک خاص ترکیب اور اسطرح ہڑ استعمال کرنے سے پہلے مہینے معدہ اور آنتوں کے امراض کو فائدہ ہوتا ھے، دوسرے ماہ جگر، تیسرے ماہ گردے اور مثانہ، چوتھے ماہ آنکھ کی روشنی بڑھ جاتی ہے، پانچ ماہ بعد دل کے امراض، چھٹے ماہ جوڑوں کے امراض، ساتویں ماہ جریان اور منی کے امراض، آٹھویں ماہ قوت حافظہ،نو ماہ بعد سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ھیں، دس ماہ بعد طبیعت میں جوش و ولولہ، گیارہ ماہ بعد روحانی لطافت اور بارہ ماہ کے بعد کایا پلٹ مکمل ہو جاتی ھے.

ہڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہڑ، دوسری قسم ہلیلہ زرد یعنی زرد رنگ کی ہڑ، اور تیسری قسم کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل کچی حالت میں گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ یا، کالی ہڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتےہیں۔
اس کے بعد جب ھلیلہ میں پک کر گٹھلی پیدا ہوجائے اس کو زرد ہڑ یا ھلیلہ زرد کہتے ہیں۔
جب ہلیلہ نشونماپا کرغیر معمولی طور پرفربہ ہو جائےتو اسے کابلی ہڑ یا ھلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
اس نسخے کے لئے ہم کو کالی ہڑ درکار ہے جو ہر پنساری کے پاس عام دستیاب ہے۔

کالی ہڑ ایک سو پچاس گرام کو زرا سے دیسی گھی یا روغن بادام میں ھلکی آنچ پر بھون لیں۔ بس ھلکا سا بریاں کرنا ہے۔ یعنی جلانا ہرگز نہیں بلکہ اتنا کہ ھڑ گھی جذب کرکے نرم موٹی سی ہوجائے۔ اب اس کا سفوف کر کے ساتھ جو کچھ ملانا ھوگا اسکی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں. یہ ایک سو پچاس گرام سفوف دو ماہ چلے گا. پھر نیا بنا کر جس موسم کی چیز لکھی ھے وہ ملا لیا کریں. پورا ایک سال استعمال کر کے پورے جسم کی کایا پلٹ جاتی ھے.
کالی ہریڑ کو کالی ھڑ، چھوٹی ھڑ اور ھلیلہ سیاہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اکسیرات میں سے ہے۔ ویدک میں اس کو رسائن کہتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ھڑ کو بغیر گھی یا روغن کے بریاں کئے بغیر سفوف بنالیں۔ اس کے بعد سفوف کو دیسی گھی یا روغن بادام سے چرب کرلیں۔
سفوف کو چرب کرنے کا طریقہ.
دیسی گھی یا خالص روغن بادام کو ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر لگا کر دونوں ہاتھوں سے سفوف کو ملیں، اسی طرح دوتین بار کریں تا کہ گھی یا روغن کی وجہ سے سفوف میں چکنائی آ جائے. بہت زیادہ مقدار میں گھی نہ ڈالیں، بس ھلکا سا تا کہ سفوف، سفوف ھی رھے صرف اس میں چکنائی کا اثر آ جائے. اب اس سفوف کو استعمال کرنے کا طریقہ جانئے۔ یہاں ہندی مہینوں کے نام دئے گئے ہیں جس کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

1- چیت اور بیساکھ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام شہد ملا کر معجون جیسی بنالیں۔ پانچ گرام یعنی ایک چائے کا چمچ روزانہ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ۔
2- جیٹھ اور ہاڑ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام گڑ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
3- ساون اور بھادوں میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام نمک سیاہ ملا کر پانچ گرام روزانہ
4- اسوج اور کاتک میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام مصری کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
5- مگھر اور پوہ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام سونٹھ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
6- ماگھ اور پھاگن میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام فلفل دراز یعنی پپلی کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ

یہ نسخہ بچوں کے لئے نہیں ہے۔ بالغ افراد استعمال کریں۔

* نوٹ *
ایک سو پچاس گرام کالی ہریڑ کا چرب شدہ سفوف ہو اور ایک سو پچاس گرام ساتھ جو چیز ملائی جائیگی تو وزن تین سو گرام ھو جائے گا اور پانچ گرام روزانہ لینے سے دو ماہ نکال جائے گا.
دو ماہ بعد نیا سفوف بنا کر چرب کر کے موسم کے لحاظ سے جو چیز لکھی ہو وہ ملا لیا کریں. اور ھندی مہینے گوگل یا جنتری یا اخبار سے دیکھ لیا کریں. جس طرح انگریزی کیلنڈر، اسلامی کیلنڈر ہوتا ہے اس طرح ہندی کیلنڈر بھی ہوتا ہے جو ہر جنتری میں موجود ہوتا ہے۔ آجکل تو آپ کو جنتری کی ضرورت بھی نہیں کہ آپ گوگل پر ہندی مہینوں کے شروع ہونے کی انگریزی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔

اس ترکیب میں آسانی یہ ھے کہ سال کے جس ہندی مہینے سے مرضی ھو اس کے حساب سے ہڑ کے سفوف میں مطلوبہ شے ملا کر شروع کر سکتے ھیں . لیکن شرط یہ ہے کہ جس ہندی مہینے سے شروع کریں اس کی پہلی تاریخ سے شروع کریں۔
آپ کی آسانی کے لئے ہم نے سال 2022-2023 میں ہندی مہینوں کے نام اور ان کے شروع ہونے کی انگریزی تاریخ لکھ دی ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

ہرڑ سیاہ کو بریاں کرنا ہی مناسب ترین ہے۔
بریاں کرنے سے پہلے ہرڑ کو ہاون دستے میں ڈال کر چوکوب کرنا لازمی ہے وگرنہ یکساں ظور ہر بریاں نہ ہوسکے گی۔ چوکوب کا مطلب یے موٹا موٹا کوٹنا باریک نہیں کرنا۔ جو کوب کرکے اس کو چھان لیں چھنے ہوئے باریک پاوڈر کو سنبھال لیں۔
گھی اتنا گرم ہو کہ دھواں نہ چھوڑے۔ اس میں ہڑر ڈال دیں کالی ہڑڑ پھول کر سفید نما رنگ اختیار کر لے گی۔
اس کو پیس لیں
باقی جس طرح استعمال کا طریقہ بتایا ہے وہ کیجئے۔
اس کے کچھ مزید استعمالات اور فوائد بتا دوں
بلغمی مزاج افراد کے لیے سونا ہے۔ جن افراد میں خون کم اور بلغم زیادہ بنتی ہو ان میں خون کی پیداوار بڑھ جاتی ہے
دماغ کی خشکی اور کمزوری کے لیے بہت عمدہ یے۔ خالی پیٹ لی جائے۔
جسم میں خشکی، خارش بے چینی اور بے خوابی اور قبض کی شکایت ہو تو رات کھانے کے دو گھنٹے بعد چائے کی ایک سے دو چمچی نیم گرم پانی کے ہمراہ لینا مفید یے۔
کسی بھی قسم کے پیچش و مروڑ کی شکایت میں باریک پسی ہرڑ جسے بریاں نہ کیا گیا ہو آدھی چمچ کافی ہے۔
مزید یہ کہوں گا کہ کند ذہن طلباء کے لیے اس کا استعمال خالی پیٹ بہت عمدہ ہے۔
یہ تو ہم آج کل ریڈی میڈ نسخوں اور ادویہ کے عادی ہوگئے ہوئے ہیں ورنہ خود سے تیار کردہ ہرڑ بیسووں مسائل کا واحد حل ہے۔

جسمانی قربت اور عورت کی جذباتی نزاکت: عورت کی فطری ساخت نہ صرف جسمانی سطح پر نرمی اور حساسیت رکھتی ہے، بلکہ نفسیاتی سطح ...
06/08/2025

جسمانی قربت اور عورت کی جذباتی نزاکت:

عورت کی فطری ساخت نہ صرف جسمانی سطح پر نرمی اور حساسیت رکھتی ہے، بلکہ نفسیاتی سطح پر بھی وہ انتہائی گہری جذباتی کیفیات سے گزرتی ہے، خاص طور پر جب وہ کسی کے ساتھ جسمانی قربت کا تجربہ کرتی ہے۔ جدید نفسیات اس حقیقت کو واضح طور پر تسلیم کرتی ہے کہ عورت کے لیے جسمانی تعلق صرف جسمانی عمل نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک گہری جذباتی اور ذہنی وابستگی کا آغاز بھی ہوتا ہے۔
جسمانی تعلق کے دوران عورت میں آکسیٹوسن (Oxytocin) جیسے "بونڈنگ ہارمُون" کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جو اعتماد، قربت اور تعلق کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ہارمون دماغ میں ایسے کیمیکل چینلز کو متحرک کرتا ہے جو جذباتی جُڑت اور تحفظ کی خواہش کو بڑھا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قربت کے بعد عورت زیادہ حساس، پُرامید اور emotionally exposed ہو جاتی ہے۔ یہی مرحلہ اُس کے لیے سب سے زیادہ نفسیاتی طور پر نازک ہوتا ہے۔
اگر اس لمحے میں، جب عورت سب سے زیادہ غیرمحفوظ اور جذباتی طور پر کھلی ہوتی ہے، اُسے شرمندہ کیا جائے، اس پر شک کیا جائے، یا اُس کی نیت پر حملہ کیا جائے، تو یہ عمل محض اس کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتا بلکہ اس کی ذہنی صحت پر دیرپا اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ نفسیاتی تحقیق کے مطابق، "post-intimacy guilt-shaming" سے عورت میں self-worth، اعتماد، اور emotional safety کی شدید کمی پیدا ہو سکتی ہے، جو آگے چل کر anxiety، emotional detachment، اور یہاں تک کہ PTSD (Post-Traumatic Stress Disorder) جیسی حالتوں کو جنم دے سکتی ہے۔
عورت کا اعتماد اُس کی مرضی، احترام اور جذباتی سلامتی پر مبنی ہوتا ہے۔ جب کوئی رشتہ جسمانی حدود کو پار کرتا ہے تو یہ لازمی ہے کہ اس کے ساتھ مکمل جذباتی احترام، فہم اور تحفظ بھی مہیا کیا جائے۔ عورت کو کسی عمل کے بعد شرمندہ کرنا، اُس کی نیت یا کردار پر شک کرنا، یا اُسے emotionally abandon کرنا نہ صرف نفسیاتی ظلم ہے بلکہ یہ اس کی پوری شخصیت کی بنیادوں کو ہلا سکتا ہے۔

نفسیاتی سائنس اس بات پر زور دیتی ہے کہ جسمانی تعلق صرف جسموں کا ملاپ نہیں بلکہ دماغوں اور جذبات کی سطح پر ایک گہری مطابقت کا تقاضا کرتا ہے۔ عورت کے لیے intimacy ایک trust-based action ہے، نہ کہ محض physical activity۔ لہٰذا، اس تعلق میں سب سے اہم چیز emotional safety، mutual respect اور shame-free communication ہونی چاہیے۔ ایسا نہ ہو تو یہ تعلق قربت کے بجائے اندرونی ٹوٹ پھوٹ، عدم تحفظ اور جذباتی تنہائی میں بدل جاتا ہے۔

Miya Biwi Ke Huqooq

30/07/2025

(۱) دیسی ادرک کا رس ایک پاو ،
(۲) دیسی لہسن کا رس ایک پاو،
(۳) دیسی لیموں کا رس ایک پاو ،
(۴) دیسی پیاز کا رس ایک پاو،
(۵) سرکہ سیب ایک بوتل 750 ml(دتو کمپنی) کا بہتر ھے
(۶) شہد (organic) بیری والا شہد ایک کلو یا کوئی بھی دوسرا شہد خالص ہو ایک کلو

کل چھ اجزاء ھیں

ترکیب

ادرک لہسن، پیاز، لیموں کا رس اچھی طرح چھان کر ایک برتن میں ڈال لیں ساتھ ہی سیب کا سرکہ بھی شامل کردیں ان تمام اجزاء کو دھیمی آنچ پر کچھ وقت پکائیں جب ایک ابالا آ جائے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں جب یہ ٹھنڈا ہو گا کچھ گاڑھا سا ہو جائے گا اب اس میں شہد شامل کر کہ اچھی طرح مکس کر دیں تاکہ تمام رس یک جان ہو جائیں اب اس تمام مرکب کو ایک شیشے کی بڑی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور فریج میں اس مرکب کو پانچ سے چھ دن تک بوتل میں بند رکھیں اس کے بعد استعمال میں لائیں آپ کا اسلامک نسخہ قلب تیار ھے

اسلامک نسخہ قلب جو کہ آپ کا اپنا تیار کردہ ھے یہ ایسی انمول غذائی دوا ہے۔ جوکہ بغیر آپریشن دل کی بند شریانوں کو کھول کر خون کی روانگی بحال کرتا ہے اور خون میں کلاٹس نہیں بننے دیتا، کولیسٹرول کو قدرتی طریقے سے جسم سے خارج کرتا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح کو لیول پر رکھتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر کو بھی نارمل کرتا ھے اور یورک ایسڈ کو بھی خارج کرتا ھے اسلامک نسخہ قلب کوالیفائیڈ طبیب ،ایکسپرٹ فارماسسٹ دل کے مریضوں کو پہلی ہی فرصت میں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ھیں ،یہ غذائی دوا تندرست انسان کے لیے بھی نہایت ضروری ہے سال میں ایک بار استعمال کرنے سے دل کے تمام امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔

پرہیز:

تلی ہوئی اشیاء، سری پائے،نہاری، بڑا گوشت وہ اشیاء جن میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہو استعمال نہ کریں

خوراک میں بہتر ھے:
دیسی مرغی، مچھلی، سیب، انار، امرود،کیلا کشمش تازہ سبزیاں اور فروٹ

طریقہ

جب بھی اس مرکب کو استعمال کرنا ھو خشک چمچ استعمال کریں اس مرکب کا ایک چمچ کھانے والا صبح نہار منہ ناشتے سے پہلے کھا لیں اور رات کو کھانے سے 45 منٹ پہلے یا اتنی ہی مقدار ایک گلاس پانی میں حل کرکہ بھی استعمال کی جا سکتی ھے سردی میں نیم گرم پانی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ھے اور گرمی میں آپ نارمل پانی یا درمیانے ٹھنڈے پانی میں بھی ملا کر استعمال کر سکتے ھیں-

30/07/2025

باولا پن Rabies
بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا (کوار گندل) کہتے ھیں.کشمیری میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔

پہچان کیلیے اسکی تصویر لگا دی ہے. اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.

عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا.

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!...
28/07/2025

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿
چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!
ایک صاحب بتاتے ہیں کہ انہیں ہر وقت چھینکیں آتی تھیں: موسم بدلے، پرفیوم لگے، الماری کھلے یا دھول اُڑے۔ علاج بھی کروایا، ماسک بھی پہنا، لیکن افاقہ نہ ہوا۔
پھر کسی نے مشورہ دیا کہ ایک بڑی الائچی چھلکے سمیت منہ میں رکھ کر چوسو، ہلکے ہلکے چباؤ اور لعاب نگلتے رہو۔
کمال ہو گیا! چھینکیں، الرجی، ناک بہنا سب کم ہوتا گیا۔ اب صرف دن میں ایک دو چھینکیں آتی ہیں۔

🌟 10 حیرت انگیز فوائد:
1. چھینکوں اور الرجی سے نجات:
بڑی الائچی منہ میں رکھ کر چوسنے سے چھینکوں کا طوفان رک جاتا ہے۔

2. ناک بہنا بند:
مسلسل ناک بہنے والوں نے چند دن استعمال سے شفاء پائی۔

3. کان کھجانا ختم:
ایسے لوگ جنہیں بار بار کان میں خارش ہوتی ہے، انہیں بڑا فائدہ ہوا۔

4. آنکھوں کا پانی، کمزور نظر:
نظر دھندلانا، آنکھوں سے پانی آنا، بڑی الائچی کے استعمال سے بہتر ہو جاتا ہے۔

5. دماغی کمزوری، یادداشت کی کمی:
یادداشت بہتر، ذہنی طاقت میں اضافہ اور فوکس بہتر ہوتا ہے۔

6. منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی بیماریاں:
مسوڑھوں سے خون آنا، سوجن، منہ کی بدبو وغیرہ میں مفید۔

7. گندم یا فوڈ الرجی:
چھوٹے بچوں اور بڑوں میں گندم سے ہونے والی الرجی میں آزمودہ۔

8. موسمی الرجی کا علاج:
پولن یا دھول سے الرجی کا بہترین قدرتی توڑ۔

9. پرفیوم یا خوشبو سے چھینکیں:
پرفیوم یا کسی بھی خوشبو سے الرجک افراد کے لیے شفاء بخش۔

10. نظام تنفس میں بہتری:
سانس کے مسائل، نزلہ زکام اور ناک کی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔

🌱 طریقہ استعمال:
ایک بڑی الائچی (چھلکے سمیت) منہ میں رکھیں، ہلکے ہلکے چباتے رہیں، لعاب نگلتے رہیں۔ دن میں 2–3 بار یہ عمل دہرائیں۔ بچوں کے لیے چھوٹی مقدار میں کوٹ کر استعمال کرائیں۔

📢 سستا، آسان، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ۔ آج سے ہی شروع کریں اور دوسروں تک بھی یہ رازِ شفاء پہنچائیں۔

20/07/2025

خون کی بند رگوں کو کھولنے کا آسان نسخہ
جسم میں کوئی بھی رگ بند ہوتو کھل جائے گی،پیروں سے لے کر سر تک۔
اس سے آپ کسی بھی قسم کی بند رگ کو صحیح کر سکتے ہیں، چاہے وہ جسم کی کوئی بھی رگ ہو۔ اگر جسم کی کوئی بھی رگ بند ہوجائے تو انسان کو بری مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہےاور بے چین رہتا ہے۔۔
اس نسخے کو استعمال کرنے کے بعد انشاءاللہ آپکی تمام بند رگیں دوبارہ سے نارمل ہوجائیں گی۔ اس نسخے کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہئیں وہ یہ ہیں۔,,,
ھوالشافی۔۔۔۔
دال چینی10گرام, کالی مرچ 10 گرام
مغز تخم خربوزہ 10 گرام, السی کے بیج
10 گرام, تیز پتہ :10 گرام,
مغز اخروٹ 10 گرام, مصری 10 گرام
سب اشیاءکو بلینڈر میں ڈال کر پاﺅڈر بنالیں اور اس کی دس پُڑیاں بنالیں۔ دوا کی دوا اور خوراک
ترکیب طریقہ استعمال۔،۔
ایک پڑی روزانہ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی سے لینی ہے۔ اور ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہیں کھانا ہے۔
آپ چائے پی سکتے ہیں۔۔
دل کے مریض یاد رکھیں یہ نسخہ استعمال کرتے رہیں گے تو گارنٹیڈ انشاءاللہ تعالی پوری زندگی ہارٹ اٹیک یا لقوہ نہیں ہوگا ان شاءاللہ منقول

27/06/2025

🩺🍖 بیف واقعی نقصان دہ ہے؟ یا بدنام؟ ایک سچ جو شاید آپ نہ جانتے ہوں!
ڈاکٹر اکثر کہتے ہیں "بیف نہ کھاؤ، کولیسٹرول ہے!"
مگر کیا کبھی کسی نے بھیڑ، دنبے یا مرغی کی بات اتنی شدت سے کی؟
آئیے حقائق دیکھتے ہیں 👇

📊 کولیسٹرول (100g گوشت میں):

دنبہ: 97 mg (سب سے زیادہ!)

بیف: 90 mg

مٹن: 75 mg
تو پھر صرف بیف کیوں بدنام؟

⚖️ کیا بیف "بادی" ہے؟
بیف میں کاربوہائیڈریٹس صفر (0) ہیں۔
بادی چیزیں وہ جن میں کاربز زیادہ ہوں، جیسے چاول، آلو، گوبھی!
بیف میں تو B12 (کولبامین) کی 43% مقدار ہے جو اسے خود ہضم ہونے والا فوڈ بناتی ہے!

💪 پٹھوں کی غذا کون؟
مٹن = B6 (0%)
بیف = B6 (20%)
لیمب = B6 (5%)
بیف واقعی "پٹھے بنانے کا بادشاہ" ہے!
مٹن کمزور دل افراد کے لیے،
طاقتور افراد کا گوشت بیف!

🐪 گوشت کا بادشاہ = اونٹ!
کم چربی (صرف 3%)
زیادہ نیوٹریشن: Vitamin C, D, E, B3, B6, B12
قدرتی علاج: بلڈ پریشر، سانس، نمونیا، بدہضمی
اونٹ کا گوشت اب ادویات میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

🧠 حقیقت یا ہندوانہ اثر؟
برصغیر میں صدیوں دال سبزی کلچر، پھر اسلام قبول ہوا… لیکن طاقتور گوشت بیف اب بھی “حرام جیسا” سمجھا جاتا ہے — کیوں؟
کیونکہ "ذہنی غلامی" باقی ہے۔
جبکہ مغرب، عرب، ترکی سب بیف/اونٹ کھا کر طاقتور بنے۔
اور ہم…
فارمی چکن کھا کر بیٹھنے، سستی، تھکن اور بیماری کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔

🧾 نتیجہ:
"گوشت سے نہیں، طرزِ زندگی سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں!"
بیف کو دشمن نہ سمجھیں، اپنے طرزِ زندگی پر نظر ڈالیں اور بیف کو انجواۓ کریں۔۔۔

Address

Opp Gourmet Bakers Bedian Road Lidhar Stop Lahore Cantt
Lahore
53101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bandagi Homoeo Cure Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram