14/10/2025
ہومیوپیتھک ڈاکٹر زاہد اللّٰہ خٹک صاحب (حبیبہ ٹریڈرز) کے ایف ایم پروگرام میں شرکت کی گئی، جہاں عوام الناس کو ہومیوپیتھی سے متعلق مفید اور جامع معلومات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کے دوران ہومیوپیتھی کے اصول، علاج کی افادیت، اور اس کے محفوظ و مؤثر پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر سامعین کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔
ڈاکٹر زاہد اللّٰہ خٹک صاحب اپنی علمی بصیرت، تجربے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے باعث ہومیوپیتھی کے میدان میں ایک معتبر اور قابلِ احترام نام ہیں۔ ان کی کاوشیں عوام میں ہومیوپیتھی کی آگاہی اور اعتماد کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔