03/02/2026
سالِ نو کا عزم
کیا ہم ان بچوں کی پیدائش سے پہلے اپنے جانوروں سے دودھ لے سکتے ہیں؟؟؟
بلکل نہیں!!!
انہی بچوں کے نصیب سے تو باری تعالیٰ ہمیں دودھ رزق عطا فرماتا ہے جسکے نصیب سے ملتا ہے اسے فوراً تلف کر دیا جاتا ہے!!!
کتنے جتن کئے جاتے ہیں کہ گائے یا بھینس پریگننٹ گبھن نہیں ہو رہی، جانور بار بار ہیٹ میں آ رہا ہے، جانور ہیٹ ویگ میں ہی نہیں آ رہا، ان مسائل کے لیے مہنگی ادویات دی جاتی ہیں اور ڈاکٹر کی بھاری فیس ادا کی جاتی ہے، دیسی نسخوں کی بھرمار کی جاتی ہے، دیسی نسخے بھی اجکل سستے نہیں رہے، کئی سنے سنائے ٹوٹکے اور تکے لگائے جاتے ہیں۔ نو ماہ گائے اور بھینس دس ماہ میں بچہ دیتی ہے اس کے بعد ہی ہمیں نعمت خداوندی دودھ جیسی عظیم دولت ملتی ہے جسکا آج تک کوئی متبادل نہیں۔ 10 12 14 16 18 کلو عام طور پر جانور دودھ دیتا ہے صرف دو تین کلو دودھ کی آمدنی بڑھانے کی خاطر جو لوگ انکو فوراً زبح یا فروخت کر دیتے ہیں یہ ظلم عظیم ہے۔ کیسے ان لوگوں کے ڈیری فارم میں برکت آئیگی جہاں یہ ظلم ہو رہا ہے- حالانکہ یہی ہمارے مستقبل کی بھینس، گائے بنے گی یہی وجہ ہے کہ دور حاضر میں بھینس کی قیمتوں میں اضافہ در اضافہ ہے جب نئی نسل ہی تیار نہ ہوگی بھلا!!!
خدارا جو بھی لوگ جانے انجانے میں اس طرح کرتے ہیں یاد رکھیں یہ گناہ ہے ظلم ہے اور روزی سے برکت ختم کرنے والا عمل ہے اس پیغام کو ہر شخص فرداً اور اجتماعی طور پر پھیلائے.
اگر ان بچوں کو تھوڑی محنت کرکے پہلے ہفتہ سے ہی کاف سٹارٹر، نوزائیدہ بچوں کا ونڈا استعمال کروانا شروع کردیا جائے تو دو مہینے 60 دن کی عمر پر دودھ بلکل چھڑوایا جا سکتا ہے۔ محنت اور دیکھ بھال کی جائے تو 45 دن پر بھی دودھ چھڑوایا جا سکتا ہے۔ جن کے پاس دودھ وافر ہے، وہ 80-90 دن تک دودھ ضرور پلائیں تو بہتر ہے۔ دودھ یکدم نہیں چھڑوانا، چاہے جتنے بھی دنوں پر چھڑوائیں۔ مقدار آہستہ آہستہ کم کریں، پھر دو وقت سے ایک وقت پلانے پر لے آئیں۔ یہ سب چیزیں اس بات پر منحصر ہیں کہ بچہ کتنا ونڈا کھا رہا ہے
یہ آپ کی محنت پر ہے کہ کب دودھ چھڑوائیں۔ اگر بچہ 800 گرام سے ایک کلو تک کاف سٹارٹر روزانہ کھا رہا ہے تو دودھ چھڑوا سکتے ہیں یا جب بچہ اپنے پیدائشی وزن سے ڈبل ہوجائے تو دودھ چھڑوا سکتے ہیں۔
سبز چارہ بلکل نہیں دینا، صرف ونڈا دینا ہے، اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ دودھ جلدی چھڑوانے کے لیے لوگ سبز چارہ ڈالنا شروع کر دیتے ہیں، اس عمل سے بچے کا پیٹ لٹک جاتا ہے اور جسمانی وزن نہیں بڑھتا۔ سبز چارہ بچوں کو ہرگز ہرگز نہیں دینا۔
صحت مند بغیر پیٹ لٹکے جانور منڈی میں بھی زیادہ قیمت پر بکتے ہیں، فیٹننگ گوشت والے جانور خریدنے والے اس بات کو جانتے ہیں۔ بچوں کو کھلائے گئے ونڈے سے آپ کو دودھ بھی کم پلانا پڑے گا اور جانور بک بھی اچھی قیمت میں جائے، لیکن خدارا بہت چھوٹے بچے نہ بیچیں، چھوٹے بچے اگلے مالک کے گھر جا کر بھی نہیں بچتے!