18/12/2023
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
رشتہ کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات.
1: رشتوں کے معاملات اتنے حساس ہوتے ہیں کہ اس میں کبھی بھی جلد بازی سے فیصلہ نہ کیجئے.
2: رشتہ جب بھی دیکھیں بڑے اچھے طریقے سے پہلے پروفائل ریڈ کی جاتی ہے جس میں فیملی کی ڈیٹیل تک دیکھی جاتی ہے اس کا گھر بار لڑکا لڑکی کی تعلیم ان کی انکم وغیرہ یہ سب دیکھا جاتا ہے.
3: لڑکا لڑکی کی تصویر پر کبھی بھی فیصلہ مت کیجئے گا کیونکہ تصویریں کچھ بتاتی ہیں اور ریالٹی کچھ ہوتی ہے جب تک آپ اس کو جا کر دیکھیں گے نہیں تب تک آپ اس کو سمجھ نہیں سکتے.
4: جب آپ کسی فیملی کو پسند آ جاتے ہیں فیملی آپ کو پسند آ جاتی ہے تو پھر آپ ڈر ڈر کے بات کرتے ہیں کہ اگر ہم نے یہ سوال کیا وہ ناراض نہ ہو جائیں اگر ناراض ہوتے ہونے دے کیونکہ رشتہ بار بار نہیں ہوتا آپ اچھے سے اپنی تسلی کیا کریں شرم محسوس نہ کیا کریں.
5: جب دونوں طرف سے رشتہ پسند ہوجائے لڑکا لڑکی دونوں کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی کروائے گا بعد میں خلع طلاق سے بہتر ہے یہ چیز.
6: دونوں فیملی آپس میں اپنی رسم و رواج لازمی ایک دوسرے کو بتائے تاکہ بعد میں آپ دونوں کے لیے کوئی مسئلہ نہ بنے.
7: جب آپ لڑکا لڑکی کو دیکھ رہے ہوتے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کے جسم کے کسی حصے پر کوئی نہ کوئی نشان ہے یا کوئی بیماری ہے تو فیملی سے اسی وقت پوچھا کریں کیونکہ آپ اس وقت فیملی کے پاس ہوتے ہیں.
8: کچھ لوگ باہر کنٹری میں ہوتے اور کہتے ہیں ہم آپ کو یو ایس اے بلا لیں گے جب کہ اس کے پاس خود کی بھی اچھی جاب نہیں ہوتی اور ان کی فیملی کو پاکستان میں پتہ نہیں ہوتا کہ ہمارا بچہ وہاں پر کیا کر رہا ہے اور وہ آپ کے ساتھ ٹائم پاس کر رہا ہوتا ہے اس لیے ایسے رشتوں سے بھی گریز کریں جب تک ویریفکیشن نہ کی جائے تب تک آگے بات نہ کیا کریں خاص کر ویڈیو کال پے تو مت جایا کریں.
9: آن لائن میں ہزاروں لوگ میرج بیورو کی سروس دیتے ہیں یہ ضروری نہیں کہ وہ سب رشتے کرواتے ہیں ان میں سے بہت زیادہ ہو سکتا ہے کہ دھوکے باز لوگ ہو جو کہ لوگوں کے گھر جا کر لوٹتے ہیں تو اس لیے اس چیز کو ضرور دیکھا کریں کسی بھی اجنبی کو اپنے گھر نہ بلائیں ہو سکے تو ان کا آفیس وزٹ کریں یا پھر کسی ریفرنس سے رشتہ کروائیں.
10: جب آپ کا رشتہ کدھر فائنل ہو جاتا ہے میرج بیورو کو بتا دیں ہماری پکچر ہمارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیں ورنہ وہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے.....