03/01/2026
اگر آپ کے سامنے کھردرا، ناہموار ⛰️ اور مشکل راستہ ہو تو آپ کون سی گاڑی چُنیں گے؟
ایک مضبوط، رگڈ جیپ 🚘 یا ایک بہت خوبصورت مگر نازک اسپورٹس کار؟🏎️🏎️🏎️
بالکل یہی سوال آج ڈیری فارمنگ 🐄 🐮 میں کسان کو خود سے پوچھنا چاہیے۔ پاکستان جیسے گرم اور مرطوب حالات میں خوبصورت، بڑے قد والی، دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ پیدا کرنے والی گائے کا انتخاب ایسا ہی ہے جیسے کھردری اور ناہموار سڑک پر ایک نازک اور قیمتی اسپورٹس🏎️ کار لے آنا۔۔ جدید ڈیری فارمنگ میں کامیابی کا راز صرف زیادہ دودھ نہیں بلکہ درست اور متوازن بریڈنگ میں ہے۔ اگر صرف پیداوار پر توجہ دی جائے تو جانور کی صحت، فرٹیلیٹی اور عمر متاثر ہوتی ہے، اور اگر صرف لمبی عمر کو ترجیح دی جائے تو مجموعی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ اصل منافع اُس حکمتِ عملی میں ہے جو پیداوار، صحت، افزائشِ نسل اور فیڈ ایفیشنسی سب کو ایک ساتھ بہتر بنائے
نارڈک (Nordic🇳🇴)ماڈل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسان کو کسی ایک خصوصیت کی قربانی نہیں دینی پڑتی۔ CDCB اور ICAR کے دسمبر 2025 میں شائع ہونے والے ڈیٹا کے مطابق—چاہے یورپی بریڈنگ سسٹم ہو یا امریکی—ڈینش ہولسٹین نے مجموعی کارکردگی میں سبقت حاصل کی ہے۔ اپریل 2025 کے عالمی نتائج کے مطابق یہ نسل پیداوار کے ساتھ ساتھ تھنوں کی صحت (Udder Health) اور فرٹیلیٹی (Fertility) میں بھی دنیا میں نمبر ون رینک پر رہی۔
ڈینش ہولسٹین ایک میڈیم فریم / میڈیم اسٹرکچر گائے ہے، جو پاکستان جیسے حالات میں ایک ہائی اسٹرینتھ، رگڈ آپشن ثابت ہوتی ہے۔ اس کی بہتر فیڈ ایفیشنسی کم خوراک میں زیادہ مؤثر پیداوار، زیادہ ٹوٹل سالڈز اور کم میٹابولک دباؤ فراہم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متوازن جینیٹکس ایک مضبوط، دیرپا اور منافع بخش ریوڑ کی بنیاد بنتی ہے۔ مختصر یہ کہ ہمارے راستوں کے لیے جیپ بہتر ہے، اور ہماری ڈیری فارمنگ کے لیے متوازن، میڈیم سائز گائے—یہی پائیدار کامیابی کا راستہ ہے-