17/12/2025
تنظیم شیخ خواجہ برادری کے صدر شیخ محمد نذیر صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آگئے، الشیخ ویلفئیر ہسپتال میں آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا جس میں تنظیم شیخ خواجہ برادری کی سرپرست شیخ سہیل ظفر، سرپرست شیخ ارشد اقبال، جنرل سیکرٹری شیخ کاشف نواز، سینئرنائب صدرشیخ عمران علی، سینئر نائب صدر شیخ انجم علی، فنانس سیکرٹری شیخ عثمان محبوب، امور برائے خواتین شاہینہ فاروق اور الشیخ ویلفئیر ہسپتال کا سٹاف شامل تھا۔ تنظیم شیخ خواجہ برادری کے صدر شیخ محمد نذیر صاحب کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور سب نے شیخ محمد نذیر صاحب کو عمرہ کی مبارکباد دی۔ شیخ محمد نذیر صاحب نے سب کے لیے خصوصی دعا کی۔
اللہ کریم ہم سب کو حج اور عمرہ کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین