
07/08/2024
فتح پور لیہ سے انوار نہر بھکر کی طرف جاتے ہوئے جگہ جگہ یہ درختوں پر نظر آئی۔
یہ امر بیل ہے۔ کئی لوگ ایسے کھیل اور مذاق میں ہی اس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر کسی دوسرے درخت پر ڈال دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ درختوں کی دشمن بیل ہے۔ یہ اچھے خاصے ہرے بھرے درخت کا رس چوس کر اسے خشک کر دیتی ہے۔ پھر اس کا علاج صرف یہ بچتا ہے کہ جہاں جہاں یہ موجود ہو، درخت کا اتنا حصہ بھی کاٹ کر جلا دیا جائے۔
اس لیے کبھی بھی اسے ایک درخت سے دوسرے درخت پر نہ پھینکیں۔ اگر کوئی ایسا کرے تو اسے روکیں۔
ہمارے ملک میں پہلے ہی درختوں کی بہت زیادہ کمی ہے۔ نئے نہیں لگا سکتے تو پرانے درختوں کو تو خراب نہ کریں۔
شئیر کر کے یہ معلومات دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی