17/12/2025
استادِ محترم یوگی حیدر کا پیغام تمام یوگیوں کے نام
یوگا کو صرف اپنی ذات تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائیں یوگا کا اصل مقصد جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دلوں میں محبت صبر اور شعور کو بیدار کرنا ہے جب یوگا انسانوں کے درد کا مداوا بن جائے تو یہی اصل خدمت اور حقیقی کامیابی ہے
جیسا کہ علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں
عروجِ آدم خاکی سے انجم سہم جاتے ہیں
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے
یہ شعر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر انسان اپنی پہچان اور صلاحیت کو پہچان لے تو وہ بلندیوں کو چھو سکتا ہے یوگی کا سفر بھی یہی ہے کہ وہ خود کو سنوار کر دوسروں کے لیے روشنی بنے۔
یوگی بشیر خان