Hakeem G

Hakeem G doctor

22/10/2025

Hakeem Ghulam rasool🩺❤

✳️ الحمدللہ ثم الحمدللہ!✳️اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سےاے آر میموریل طبیہ کالج، شاہدرہ لاہور میںسالانہ تقریبِ تقسیمِ ان...
19/10/2025

✳️ الحمدللہ ثم الحمدللہ!✳️
اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے
اے آر میموریل طبیہ کالج، شاہدرہ لاہور میں
سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شان و وقار، نظم و ضبط اور بھرپور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

یہ پُروقار تقریب ادارے کے علمی و تعلیمی معیار،
اساتذہ کی رہنمائی، طلبہ کی محنت، اور انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر تھی۔

💦 تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
اس کے بعد
پروفیسر حکیم محمد شفیق صاحب، پرنسپل ادارہ
نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا

اور اپنی پُر خلوص گفتگو میں ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے
ادارے کے مشن، ترقی اور تعلیمی مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اور بتایا کہ ہمارے اے آر میموریل طبیہ کالج شاہدرہ لاہور کو پاکستان بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
✅ادارے کی ترقی، استحکام اور علمی وقار میں
وائس پرنسپل حکیم محمد آصف چشتی صاحب،
سینئر پروفیسر حکیم مشرف علی زیدی صاحب،
پروفیسر حکیم نصراللہ ناصر صاحب،
پروفیسر حکیم غلام بخش صاحب،
پروفیسر حکیم علی وقاص صاحب،
پروفیسر حکیم محمد لطیف صاحب،
پروفیسر حکیم غلام رسول صاحب
اور لیکچرار حکیم محمد عرفان صاحب
کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔

ان تمام اساتذہ کرام کی علمی بصیرت، تدریسی مہارت، اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت میں ان کی انتھک محنت
ادارے کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

✅ایڈمنسٹریٹر جناب سعد عابد میر صاحب کو
ان کی انتھک محنت، انتظامی مہارت اور غیر معمولی قیادت پر
دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کی نگرانی میں ادارے نے ترقی و وقار کی نئی منزلیں طے کی ہیں۔

اسی طرح طبیبہ محترمہ سحرش جاوید بھی مبارکباد کی مستحق ہیں
جنہوں نے اس تقریب کی تنظیم و ترتیب میں نہایت خوش اسلوبی سے کردار ادا کیا۔

✅ طبیبہ بینش عابد میر صاحبہ بھی مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے
ادارے کی علمی و انتظامی سرگرمیوں میں ایک مؤثر اور فعال کردار ادا کیا
ان کی رہنمائی، تنظیمی صلاحیت اور طلبہ کی تربیت میں دلچسپی نے
ادارے کے مثبت تعلیمی و اخلاقی ماحول کو مزید مستحکم کیا ہے۔
ان کی خدمات طبِ یونانی کے فروغ میں قابلِ تحسین ہیں۔

✅ادارے کی مسلسل ترقی و استحکام کا سہرا
پروفیسر عابد میر صاحب
(چیئرمین، المدرسہ مینجنگ باڈی) کی
اعلیٰ بصیرت، دانش مندی اور قیادت کے سر ہے۔
ان کی سرپرستی میں ادارہ نہ صرف علمی میدان میں بلکہ عملی و تحقیقی سطح پر بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔

✅پروفیسر حکیم محمد شفیق صاحب نے
پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نہایت قلیل عرصے میں
ادارے کے نظامِ تعلیم و تربیت میں نمایاں جدت اور معیار پیدا کیا، اور علاج بالتدبیر،
تحفیظ الادویہ کے شعبہ جات کو فعال کیا۔
جس کی جھلک آج کی اس شاندار تقریب میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

✨💫 محترم پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی صاحب
صدر، نیشنل کونسل فار طب، اسلام آباد
جنہوں نے طبِ یونانی کی افادیت، نامور قدیم اطباء، نامور مسلمان سائنسدانوں کے کردار کو پیش کرکے تمام اطباء کو بہترین راہ استوار کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ دور جدید میں طب یونانی کے مستقبل، اور نوجوان اطباء کو ابن الہشیم ، قاسم الزہراوی، حکیم کبیر الدین، حکیم اجمل خاں، حکیم محمد سعید ، علامہ حکیم محمد حسن قرشی کے کردار پر جامع اور دلنشیں انداز میں گفتگو فرمائی کہ ایک سما بندھ گیا۔ اور ان نامور اور مخلص اطباء کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت بھی کی۔

✅ حکیم محمد آصف چشتی صاحب
وائس پرنسپل، اے آر میموریل طبیہ کالج
نے ادارے کی علمی ترقی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر اظہارِ خیال فرمایا۔

✅ سینئر پروفیسر حکیم سید مشرف زیدی صاحب
نے طب یونانی کی عصری افادیت اور اس کے فروغ میں ادارے کے کردار کو سراہا۔

✅ ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری صاحب (چیئرمین کمیونٹی آف ہومیوپیتھی لاہور)
نے طب و صحت کے میدان میں ادارے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

✅ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس خاں صاحب
(نمائندہ، ہیلتھ کیئر کمیشن)
نے طبی اداروں کے معیار اور جدید تقاضوں پر مفید گفتگو کی۔

✅ حکیم افتخار مبین عرشی صاحب سابقہ چیئرمین امتحانی کمیٹی، نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد
نے علم و تحقیق کی اہمیت پر مدلل خطاب کیا اور طلبہ کو علم و خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

✅ جناب زاہد سکندر حیات صاحب
نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی انتظامیہ کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

✅ یہ کامیاب تقریب درحقیقت
اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی،
طلبہ و طالبات کی انتھک محنت و لگن،
اور انتظامیہ کی مؤثر منصوبہ بندی و یکجہتی کا مظہر ہے۔

✅میں اپنے تمام مہمانانِ گرامی کا بھی صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں
جن کی تشریف آوری اور پُر اثر خطابات نے تقریب کے وقار اور افادیت میں اضافہ کیا۔

“کسی بھی تقریب کی کامیابی، اس کے پسِ منظر میں کام کرنے والے مخلص معاونین کے بغیر ممکن نہیں ہوتی۔”

✅ڈاکٹر علی محمد ،
✅حکیم محمد ریاض
✅شیخ عبدالکریم،
وہ مخلص معاونین ادارہ ہیں جن کے تعاون کے بغیر کوئی بھی تقریب مکمل نہیں ہوتی۔

🤲میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ
*والدہ محترمہ* جناب سعد عابد میر صاحب،
جناب ڈاکٹر حماد میر
پروفیسر حکیم اشفاق محمود ،
پروفیسر حکیم میاں معظم ،
پروفیسر حکیم عبدالوحید صدیقی ،
پروفیسر حکیم سعید احمد بھٹی
اور دیگر تمام مرحومین کی بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
جناب پروفیسر عابد میر کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔
اللہ کریم
اس ادارے کو مزید ترقی، عروج اور خدمتِ طب کی توفیق عطا فرمائے
اور اسے طبِ یونانی کے فروغ کا درخشاں مینار بنائے۔
آمین۔

پروفیسر حکیم محمد شفیق
پرنسپل
اے آر میموریل طبیہ کالج، شاہدرہ لاہور

ARMemorialTibbiaCollege



19/10/2025
Hakeem Ghulam rasool 03224595418
27/09/2025

Hakeem Ghulam rasool 03224595418

Hakeem Ghulam rasool🩺❤ 03224595418
25/09/2025

Hakeem Ghulam rasool🩺❤ 03224595418

Address

Shahdara
Lahore
53000

Telephone

+92 322 4595418

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem G posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category